سید کاظم رضوی
خواب میں مر±دوں کا کثرت سے آنا اور پریشان کن خواب!
محترم قارئین السلام وعلیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ آج آپ کی خدمت میں ایک انوکھا اور مجرب ٹوٹکہ لے کر آیا ہوں آپ سے پہلی گزارش جو کچھ پوچھنا ہو آپ اس بزم میں پوچھ لیں خواتین و حضرات ان باکس نہ کریں میں سوائے اپنے فرینڈز کے کوئی میسج نہیںپڑھتا یا جو لوگ واقف ہیں جبکہ نئی فرینڈ ریکویسٹ بھی نہیں لیتا اس وجہ سے خواتین و حضرات یہ زحمت نہ فرمائیں۔اگر آپ کو کوئی سوال ہو تو اخبار کی وساطت سے مجیب صاحب سے رابطہ فرمائیں آپ کی رہنمائی کردی جائے گی۔اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو ایسے خوابوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جب کسی مخصوص جاننے والے وہ لوگ جو دنیا سے انتقال کرگئے خواب میں آنا شروع ہوجاتے ہیں اگر یہ سلسلہ کبھی کبھار ہو آپ کے پیارے ہوں تو یہ ایک نارمل سی بات ہے جبکہ ایک پوسٹ پڑھی جس میں رکن بزم کو یہ مسئلہ لگا اور ان کیلئے پریشانی اور خوف کا سبب بننے لگا !کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب آپ کا کوئی مخالف دشمن جو اس دنیا سے انتقال کرگیا ہو وہ آتا ہے اور خوب ہنستا ہے اس کے بعدکسی قریبی کے انتقال کی خبر آجاتی ہے اور اگر ایسا چند بار ہوجائے تو عام لوگوں پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔آج کا ٹوٹکہ انتہائی آسان ہے جب بھی آپ میں سے کسی کے ساتھ یہ معاملہ ہو آپ بروز جمعرات نماز مغرب سے کچھ وقت قبل گھرمیں جو بھی کھانا بنا ہو وہ لیں ایک پلیٹ میں سالن اور ساتھ روٹی یا پھر چاول جو بھی کھایا جاتا ہو لیکن اس کھانے کے ساتھ ای کاضافہ کرنا ہے آپ کو سفید مولی لمبے قتلے کاٹ کر اور اس پر سرکہ چھڑک دیں اور اس کھانے اور اس مولی و سرکہ کو ساتھ رکھ کراس انسان کے نام سے یعنی نیت کرکے فاتحہ پڑھ دیں ایک دفعہ الحمد اور تین مرتبہ سورہ توحید قل ھو اللہ احد ( تا آخر ) پڑھ کر اسکا ایصال ثواب اس کی روح کو کردیں۔اس کھانے کو فقیر یا کسی نادار انسان کو کھلا دیں بس اتنا سا کام ہے اس کے بعد وہ مردہ جو خواب میں آتا تھا اور آپ پریشان ہوجاتے تھے خواب میں آنا بند ہوجائے گا اور آپ کی اس مسئلے سے جان چھوٹ جائے گی ان شااللہ یہ بزرگوں کا خاندانی عمل ہے اور اہلیان سہارنپور نانوتہ کے بزرگ اس عمل سے فیض حاصل کرتے اور جس کو بھی بتاتے یہ سادہ وآسان عمل ان کی زندگی آسان کردیتا۔
اللہ پاک سے دعا ہے آپ کو زندگی کی آسانیاں اور راحتیں عطا فرمائے اپنے مر±شد کی محبت اور انکے ارشاد کے مطابق کہ ٹوٹکے عام کیے جائیں یہ آپ قارئین کی نذر۔
امید ہے اس مقالہ سے بہت سے لوگوں کی پریشانیاں دور یا کم ہونے میں مدد ملے گی ،علوم فلکیات کا موضوع فی الحال موقوف کردیااس کو دوبارہ شروع کردیا جائیگا اور جہاں سے سلسلہ ترک کیا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز کیا جائے گا ۔
٭٭٭