وظائف و اعمال اسم الٰہی !!!

0
757
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے آج آپ کی خدمت میں محبت کا نایاب عمل مع مثال پیش کررہا ہوںتھوڑی محنت سے بنائیں اور پھر کامیاب ہوں ایسے مطلوب کیلئے جو نکاح پر راضی نہ ہو اور طالب محبت میں جاں بلب ہواستعمال کریں رزلٹ سو فیصد ملے گا ۔ لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ عمل کا مطلب ہے کہ دو تین روز کسی عمل کو کیا اور حسب منشاء کامیاب ہوگئے۔ حالانکہ عمل ایک ایس مشکل شاہراہ ہے جس پر چل کر کامیابی کی حدتک پہنچنا آسان کام نہیں جس طرح آپ دنیا کے کام کرتے ہیں پھر ثمر ملتا ہے اسی طرح عملیات میں بھی سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ عمل سر غیب ہے اور ہرگز ہرگز اثر سے خالی نہیں ہے۔ ۔ ہاں اس کے قواعد ضرور ہیں بے قاعدہ کوئی بھی عمل اثر نہیں کرتا۔بعض کہتے ہیں کہ مجھے کوئی ایسا آسان عمل دیا جائے جو دو دن میں نتیجہ برآمد کر دے۔ ان لوگوں سے عرض ہے کہ ہر کام میں محنت ہے محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ نا دنیا میں اور ناہی آخرت میں،انسان جتنی محنت اور جس مقصد کے لئے کرے گا اسے انشاء اللہ حاصل ہو گا ، کسی کے دل پر قبضہ کرنا اس سے اپنی ہر بات منوانا۔ یا ایک سے زیادہ لوگوں کو تسخیر کرنا۔کسی بھی اپنے کام کے لئے۔۔ مطلب کوئی کہیں شادی کرنا چاہتا ہے۔ تو اس کی فیملی۔ یااس کو منانے کے لئے۔ محنت کی ضروت ہوتی ہے۔ کسی ایک کے دل میں محبت ڈالنا۔ یا کسی خاندان سے۔ دو انسانوں میں۔ محبت پیدا کرنے کے لئے۔ جس طریقہ سے کامیابی ہوئی۔ وہ شیئر کر رہا ہوں۔۔ باقی جو بندہ اس عمل کو کرے گا وہ دیکھ لے گا کہ کتنا پاور فل عمل ہے۔ عمل حب اور تسخیر کے لئے جس آیت سے کام لینا ہے ۔ وہ مشہور و معروف آیت ہے یعنی ” لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیکم ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ”۔ اس آیت کے اعداد ابجد قمری 2897 ہیں۔ سورہ توبہ کی آیت 128۔۔۔۔ اپنے نام مع والدہ میں آیت مذکور کے اعداد جمع کریں ۔ ان اعداد سے 41(اکتالیس) عدد نفی کریں ۔ جو بقیہ اعداد حاصل ہوں ان کے حروف بنائیں ان حروف کو جوڑ کر آگے کلمہ ایل لگا دیں اور موکل استخراج کرلیں۔ اب ایک تکسیر تیار کرنا ہے جسے تیار کرنے کے لئے نام مع والدہ بسط حرفی کرکے لکھیں پھر آیت مذکورہ کو بسط کرلیں۔ اس نئی سطر سے تکسیر حاصل کریں۔ اس تکسیر کے پہلوئے راست و پہلوئے چپ کے حروف اٹھا لیں اگر تعداد میں طاق ہو تو تین یا پانچ حرفی کلمات بنائیں۔ اگر تعداد میں یہ حروف جفت ہوں تو چار حرفی کلمات بنائیں۔ جس قدرکلمات بنیں ان کے آگے کلمہ ” یوش ” لگا دیں ، یہ اعوان العمل کہلائیں گے۔ تکسیر کی سطر اول کے اعداد کو مد نظر رکھیں اور غور کریں کہ سطر زمام کتنی سطور میں برآمد ہوئی ہے۔ سطر اول کے اعداد کو سطر زمام جتنی سطور میں برآمد ہوئی ہے۔ اس عدد سے ضرب دے دیں اس طرح کل تکسیر کے اعداد حاصل ہوجائیں گے۔ اس کل تکسیر کے اعداد سے 319 عدد نفی کرلیں اور باقی اعداد کے حروف بنالیں انہیں جوڑ کر ایک کلمہ بنائیں اور اس کے آگے کلمہ ” طیش ” لگا دیں ، یہ جنات العمل ہے۔ تمام تکسیر کے اعداد مخمس میں پر کر دیں۔ اس مخمس کے چاروں جانب اعوان العمل کو تحریر کر دیں جو آپ نے تکسیر کے پہلوئے راست و چب سے حاصل کئے تھے۔ اس نقش کی پشت پر ایک فرضی تصویر بنائیں کہ ایک کرسی نشین مرد ہے جو خوش پوشاک ہے اس کے سامنے ظاھر کریں کہ بیاندازہ لوگ آرہے ہیں۔ کرسی نشین کے سر پر موکل کا نام تحریر کر دیں اور خلقت کو جہاں ظاھر کیا گیا ہے وہاں جنات العمل کا۔ اس تصویر کے اوپر نیچے دائیں بائیں اعوان العمل کو تحریر کر دیں۔ مخمس آپ نے تحریر کیا تھا اس مخمس کے نیچے عزیمت تحریر کریں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم عزمت علیکم و اقسمت علیکم یا ارواح العلویات (نام موکل، نام اعوان العمل ، نام جنات العمل)۔ محبت مودتہ فلاں بن فلاں بحق الاسم الاعظم یا بدوح وآیہ مبارکہ لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم و بحق خالقکم و موحدکم و بارکم بارک اللہ فیکم و علیکم۔ الوحا الوحا الوحا۔ اب اس تمام عمل کو مثال سے واضح کر رہا ہوں۔ مثال میں نام والدہ نہیں لیا گیا لیکن آپ عمل تیار کرتے وقت نام والدہ ضرور شامل کریں۔ نام طالب :محمدحسن اعداد ابجد قمری 210 آیت کے اعداد 2897 مجموعہ 3107 اکتالیس (١٤) عدد قانون کے نفی کئے تو باقی رہے 3066۔ ان کے حروف بنائے۔ و س غ ج کلمہ ائل کا اضافہ کیا۔ وسغج آئل یہ موکل عمل استخراج ہوگیا۔ اب تکسیر برآمد کرنے کے لئے نام طالب اور آیت کو بسط حرف کیا۔ م ح م د ح س ن ل ق د ج ا ا ک م ر س و ل م ن ا ن ف س ک م ع زی ز ع ل ی ھ م ا ع ن ت م ح ر ی ص عل ی ک م ب ا ل م و م ن ی ن رو ف ر ح ی م تکسیر کی سطر اول کے اعداد 3107۔ کل 18سطور میں زمام برآمد ہوئی ہے۔ لہٰذا 3107 کو 18سے ضرب دیا گیا تو حاصل ضرب 55926حاصل ہوا ، اس مجموعہ سے جنات العمل استخراج کرنے کے لئے 319 عدد نفی کر دئیے گئے۔ حاصل رقم 55607، (پچپن ھزار چھ سو سات)۔اس کے حروف بنائے گئے زخ غ ھ ن آگے کلمہ ”طیش ” کا اضافہ کرکے جنات العمل بنا ”زخغھنطیش”۔ پہلوئے راست کے حروف م م ل م س م م ل ت م د ح ح ع ر ل د ح پہلوئے چپ کے حروف۔ م ل م س م م ل ت م د ح ح ع ر ل د ح م کل حروف کی تعداد36(چھتیس)۔ تعداد جفت۔ لہٰذا چار حرفی کلمات بنائے جائیں گے پہلوئے راست سے بنائے جانے والے چار حرفی کلمات پہلوئے چپ سے بنائے جانے والے چار حرفی کلمات گویا کل 10(دس)کلمات اعوان العمل کے استخراج ہوئے یہ نقش کے اردگرد لکھے جائیں گے۔ اب ہم نے کل اعداد سے نقش مخمس پْر کرنا ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد ( تکسیر کے ) سے 60 عدد قانون کے نفی کر دیں۔ باقی کو 5 پر تقسیم کردیں حاصل تقسیم کو حسب ذیل چال سے نقش مخمس میں پْر کردیں یعنی خانہ اول میں حاصل تقسیم کی رقم کو رکھیں اور چال کی ترتیبکے مطابق ایک ایک عدد کا اضافہ کرتے جائیں۔ بعد از تقسیم اگر ایک باقی بچے تو خانہ 21(اکیس) میں دو بچنے کی صورت میں خانہ 16(سولہ) میں تین باقی رہنے کی صورت میں خانہ 11(گیارہ)میں اور چار باقی رہنے کی صورت میں خانہ 6(چھ) میں مزید ایک عدد کا اضافہ کرتے ہوئے کسر پْر کی جائے گی۔ سب قوائد سے نقش بنایا جائے گا تو ہی کام کرے۔ ورنہ۔ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ سب سے پہلی شرط کہ۔ مزکورہ آیت کی۔ زکات کبیرہ ادا کی ہوئی ہو تو ان شاء اللہ انسان کی سوچ سے جلدی کام ہوتاہے۔ نفرت محبت میں بدل جاتی ہے۔۔ جو نکاح۔۔ شادی۔ رخصتی کے لئے راضی نہیں ہوتا وہ الحمدللہ خود کہے گا کب بارات لارہے ہو اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے کی اجازت اگلے ہفتے ملتے ہیں مجرب عمل کے ساتھ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here