محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج آپ سے ستاروں کی چال موجودہ حالات کے بارے میں بات کرناہے ہر چند کہ کالمز ہر دفعہ تبدیل ہوتے رہے ہیں اور موضوعات کا انتخاب وقت کے حساب سے کیا جاتا رہا ہے لیکن علوم فلکیات کے باب اور ان کی تعلیم اپنے شروعاتی کالمز میں کرچکا ہوں جس کو پڑھ کر آپ یقیناً ان نیٹل چارٹس کو پڑھ کر کیفیت حال بیان کرسکتے ہیں۔ دنیا میں وقت ہی ہے جو بدل رہا ہے اور روز و شب اور ماہ و سال گردش سیارگان کی بدولت تشکیل پارہے ہیں جبکہ اس دنیا سے باہر تو ہزاروں لاکھوں سیارے اور نظام موجود ہیں ہم اپنے نظام کو مکمل نہ سمجھ پائے باہر کا اندازہ کیا خاک ہوگا کیونکہ جب زمین کے مدار سے نکل کر خلاء میں جائیں تو وقت بدل جاتا ہے رفتار بدل جاتی ہے اور وہاں زمین کے قوانین ثقل بے اثر ہوجاتے ہیں۔ دنیا تباہی کے دہانے پر دجالی فتنے اپنے عروج پر ہیں اور ہم خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں دنیا آنے والے سالوں میںیکسر تبدیل ہونے جا رہی ہے اللہ کے تخلیق کردہ نظام میں دخل اندازی اور شیطانی تکبر دنیا میں قیامت خیز تبدیلیاں لائے گا ، دسمبر2020 میں ہونے والے سورج گرہن میں ہم نے آنے والے سالوں اور دو بڑے سیارے زحل و مشتری کے طویل قرآن اور زحل کے طویل نظریات کے بارے میں آسٹرلوجی کے حوالے سے اپنے کالمز میں تبصرہ کیا تھا اسے بغور پڑھیں اور حالات سے آگاہی اختیار کریں ہر سال یہود و نصاریٰ دنیا میں ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ دنیا کا نظام کس انداز سے اپنے قابو میں کر کے انسانیت کو غلام بنایا جا سکتا ہے ۔ دی ایکنومسٹ میگزین ہر سال تصویری شکل میں دنیا میںہونے والے واقعات کو ظاہر کرتا ہے جو کہ باقاعدہ طور پر پلاننگ کے ساتھ طے شدہ ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت یہود پوری دنیا میںدجالی قوتوں کے زریعہ اپنا سکہ جمانا چاہتا ہے زیر نظر تصاویر کارٹون 2021 کے لیے پلاننگ ہیں جس میں امریکہ کا ٹوٹنا یا اس کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگنا۔ کورونا کا مزید پھیلاؤ ویکسین کا آنا اور دنیا میں استعمال ہونا( مجھے اس ویکسین کی ناکامی یا خطرات زیادہ نظر آرہے ہیں آنے والے وقت انسانی جنس کی تبدیلی اور ہارمونز کے نظام میں بڑے پیمانے میں بگاڑ دیکھنے کو آئے گا جس سے مزیدجنسیت میں اضافہ غیر فطری طرز پر ہو گا ) الیکٹرک و ڈیجیٹل نظام جس سے دنیا کہ ہر انسان پر بآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے اوراس کی حرکات و سکنات کو دیکھنا اور اسی کے ساتھ اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ، ایٹمی قوتوں کااستعمال بھی اب بڑھنے لگے گا ، ہر چھوٹا و کمزور ملک کسی بڑے و طاقتور ملک کی آڑ لے گا۔ دنیا میں کئی جگہ زیرِ زمین دریافتوں سے طاقت ور ملک اپنا قبضہ اختیار کرنے کی کوشش کریں گے ، دنیا کو کھیل کا میدان بنا کر ہار جیت کا فیصلہ ہو گا، کون کیا کر رہا ہے، کیاکروا رہا ہے سامنے نظر آنے والی ہر بات و چیز ایک دھوکا ہوگا حقیقت اس کے پیچھے چھپی ہو گی، دجالی قوتیں اسلامک بلاک بننے میںبڑی رکاوٹیں پیدا کریں گی اور اسلامی سربراہوں کو خرید کر اسلام و مسلمانوں کی تباہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بہت کچھ کھلکر سامنے آنے لگے گا دشمن بھی سامنے ہو گا مگر حالات کچھ کرنے کی طاقت نہیں دیں گے، ایٹمی ہتھیاروں کا استمعال اب عامہتھیاروں کی طرح ہونا ناممکن نہیں لگتا، دنیا اور انسان ایٹم اور کیمیکل کی زد میں ہوں گے بہرحال یہ نظام اسی طرح تباہی و قیامتکی طرف جائے گا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قرآن و سنت کو مضبوطی سے تھام کر رکھیں علمائے حق کے دامن سیوابستہ رہیں نبی پاک صلی الل علیہ وسلم نے جو دعائیں دجال کے فتنوں سے بچنے کے لیے بتلائی ہیں علمائے اکرام سے پوچھ کر یادکریں اور ان کا ورد رکھیں دنیا میں واحد قرآن و سنت ہے جو مسلمانوں کو آنے والی بڑی تباہی سے بچا سکتا ہے. اس کے علاوہ لاکھہاتھ پاؤں مار لیں بچنا مشکل بلکہ ناممکن ہیں ، آخری وقت کی وہ علامات کس کا تزکرہ احادیث میں موجود ہے تیزی سے پوری ہورہی ہیں اور فتنہ دجال سر اٹھا رہا ہے مجھے اس بابت زیادہ کچھ عرض کرنے کی ضرورت نہیں علمائے کرام بہت کچھ بیان فرما چکے ہیںہم تو ان کی باتوں اور بیانات کی روشنی میں علوم فلکیات کو استعمال کرکے تجزیئے ہی کر سکتے ہیں۔
جبکہ انسان کے پاس محدود علم ہو تو وہ کیا کرے باقی تو اللہ پاک کو علم ہے کیا ہوگا یہ کوء غیب کی باتیں بتانا نہیں ہے بلکہ آنیوالے وقت کا سب کو معلوم ہے قیامت ہے برحق ہے آئے گی یہ ہم کو بتادیا گیا ہے دجال ہے آئے گا اور آکر رہے گا تباھی بھی پھیلائے گا قتل عام بھی کرے گا اور نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت پر مظالم کرے گا جو اس کے خلاف ہوگا اس کو جینے کا حق نہیں دیگا ہر طرح سے مخالفوں کو ایذا دینا ان کی زندگیاں اجیرن بنانا اور ہلاک کرنا ہی دجال اور فتنہ دجال کا منشور ہوگا ہم کو شکر ادا کرناچاہئے کہ ہم دولت ایمان اور مذھب اسلام سے وابستہ ہیں اور حق پر ہیں یہی وجہ ہے کہ ان حالات سے نہیں گھبراتے ہم کو اللہ پریقین اور بھروسہ ہے دنیاوی حالات و واقعات اور صعوبتیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اور نہ ہم کو مایوس کرسکتی ہیں اب حالات جوبھی رخ اختیار کریں ہماری دعا ہے کہ الل پاک تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین
٭٭٭