محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آپ سے ہر ہفتہ مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اور اس دفعہ آپ سے جو باتیں کرنی ہے وہ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارگی ہے اللہ پاک نے کلام پاک کی آیات میں جس چیز کا ذکر فرمایا ہے وہ ہے صلہ رحمی اور وہیں قطع رحمی کی ممانعت فرمائی ہے۔
ایک بات واضع کردوں کہ میں حافظ بھی نہیں ہو اور عالم دین یا مبلغ بھی نہیں ہوں میرا کام اتنا ہے کہ جو مواد پڑھ لوں موازنہ کرلیتا ہوں بس اور کلام پاک تو ہر مسلمان پڑھتا ہی ہے اس وجہ سے ساتھ ترجمہ بھی پڑھا جاتا ہے اور کب ترجمہ مادری زبان میںپڑھا جائے تو سمجھ بھی آتا ہے، بس کلام پاک میں مجھے صلہ رحمی جس کا مطلب اپنے اقربا سے جڑے رہنا ان کی خطائیں معاف کردینا ان سے تعلق اور میل جول باقی رکھنا ہے بحیثیت مسلمان اور کلمہ گو ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں اور درمیان جو بھی دوریاں آجائیں یا تلخیاں ہوجائیں بھا ئی ایک دوسرے کا بھائی ہی ہوتا ہے، حضرت آدم کے فرزندوں کے بیچ بھی شیطان ہی آیا تھاجس نے ایک بھائی سے دوسرے کے قتل جیسا گناہ کرادیا، اللہ پاک امان دے ایسے وقت سے۔
اس پرآشوب دور میں جہاں خودغرضی اتنی بڑھ چکی ہے کہ اولاد والدین تک کو قتل کررہی ہے یا ان کو بوڑھوں کے اولڈ ہائوس میںجمع کرادیتی ہے، وہیں ماں و باپ اولادوں کو عاق کرنے جیسے اقدامات کررہے ہیں ،ایسا کیوں ہورہا ہے ؟
ہر غذا کا اثر ہوتا ہے کوئی تو وجہ ہوگی کہ مقدس کتاب میں اللہ پاک نے چند ایسی چیزوں کا تذکرہ فرمادیا کہ ان کو حرام قرار دیا کہ وہ نہ کھائیں بس جو انسان ارادتاً یا سہواً کچھ ایسی چیز کھالے تو وہ اپنے اثرات دکھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مغربی معاشرے میں بے شرمی اور بے غیرتی بہت ذیادہ ہے کیونکہ وہ خنزیر کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں شرم و حیاء ختم ہوجاتی ہے اور سر عام جنسی سرگرمیاں کرنا اور جنسی خواہش کا بے قابو ہونا یا ہوس پرست اس غذا کا اثر ہے ،اب اگر آپ مملکت کے گذشتہ ادوار کا جائزہ لیںتو یہ کہنا بالکل حق بجانب ہوگا کہ امریکی امداد جو کہ ایک خیرات ہے بااثر حلقے کھا گئے اور دنیا نے دیکھا کہ اولاد نے ماں کے جنازے میں بھی شرکت نہ کی ،مال حرام اولاد کا دل سخت کردیتا ہے پھر اس کے دل میں محبت و احترام والدین ختم ہوجاتا ہے جس قوم کا پیسہ آپ کھاجائیں اس قوم کے اثرات آپ میں آنا ایک قدرتی عمل ہے !!
پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں ،مغرور ججز ارشد ملک جج کی تو ویڈیو کلپ لیک ہوگئی ،یہ ایک کلپ ہے باقی ماسی مصیبتے پاکستان کے پاس ہیں جو ابا جی کی خدمت کیلئے ضمانت پر باہر ہیں اور ابا ملک سے فرار ہیں !!
ججز اور اکثر بگڑے اشرافیہ افسران سے لیکر ایک سیاسی جماعت تو مشہور تنظیم ساز ہے،ڈالر امداد کھانے والے انہی کی سنتوں پر عمل پیرا ہیں اب چائینہ کی خیرات کھاکر مینڈک ، کتے اور خنزیر و مردار جانور کھانے تک توپہنچ گئے باقی چند چیزیں رہ گئی ہیں وہ بھی جلد ہی پوری ہوجائینگی !!اور نام ریاست کا چھانٹ کر رکھتے چلے ہیں ،ریاست مدینہ !!انتہائی افسوس اور جہالت کا مقام ہے ،کوئی پوچھے تو کہہ سکتے ہیں ہم بھی کسی سے کم نہیں !!۔۔۔۔
ہر ہفتہ کسی نہ کسی بزم پر غریبوں کو کھانا کھلانے والے چھیپا صاحب اور دیگر دسترخوان و لنگر لگانے والوں کو چند عناصر تنقید کانشانہ بناتے ہیں کیونکہ انکی بھرتی متاثر ہوتی ہے اور بھوکے لوگ مجبوری میں انکے کیمپ میں چلے جاتے ہیں کہ کم از کم کھانا مل جائے !!یہ جماعتی کبھی کسی حکومتی ارکان یا امریکی امداد یا چائینہ امداد یا سعودی امداد کو تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بناتے !!!
کیونکہ یہ تو حلال ہے یا مال غنیمت ہے !!
مملکت پاک میں حال برُا ہے اور اچھاء کے آثار دور تک نظر نہیں آتے کیونکہ وہی چہرے ہیں جو دوبارہ سے آجاتے ہیں لیبل بدل کر !!!نہ جانے کب تماشہ ختم ہوگا !!
امید پر دنیا قائم ہے تو بس اب ایک اچھی امید ہے اس کے سوا کچھ نہیں میری تو بس یہی درخواست ہے کہ آپ حلال کھائیں اوراولاد کو بھی حلال کھلائیں تو بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے اور مغربی دنیا میں بسے مسلمان لوگوں کو مشکل حالات کا سامناگھروں میں کرنا نہ پڑے۔اب تواتر کے ساتھ مسلمان مردوں سے ہٹ کر عورتوں کا انگریزوں کے ساتھ شادیاں کرنا اور مختلف مذاہب کے لوگوں سے رشتہ اذدواج میں جڑ جانا اور گھر والوں کا جو کہ بزرگ ہوچکے ہوتے ہیں اس کو مجبوراً قبول کرنا جیسے کمیونٹی مسائل کا حل صرف حلال غذا اچھی تربیت اور بچوں کو وقت دینا ہے آپ پاکستان کی صوم و صلات کی پابند اچھے گھرانے کی لڑکی سے شادی کریں کو آپ کی نسل کو اچھی نسل بناکر آپ کو پیش کردیگی وگرنہ یہاں کی بگڑی خراب عورتیں ظاہری حسن تو شائد رکھتی ہوں لیکن آپ کے نسل کوخراب ضرور کردینگی۔
ان معاملات بلکہ ہر معاملات کی درستگی کیلئے دعا کو نہ چھوڑیں اللہ سے جو بھی دعا دل سے کی جائے قبولیت ضرور رکھتی ہے اپنے کلچر اپنے لوگوں اپنے بھائیوں سے جڑے رہنے میں عافیت ہے اطمینان ہے اور اللہ کا حکم بھی یہی ہے اپنوں کا ساتھ کسی حالت میں نہ چھوڑیں کسی کی سخت باتوں کو بھول کر اس سے دوستی ختم نہ کریں اور محبتیں بانٹیں بس یہی چیزیں آپ کی زندگی میں پلٹ کر آئیں گی اور زندگی بامقصد گزرے گی۔
اللہ سے دعا ہے ہر مسلمان مرد و عورت کی عزت محفوظ فرمائے اور مابین اتفاق و اتحاد قائم فرمائے اور مسلمان اپنے درمیان سے شیطان کو دفع کرنے میں کامیاب ہوں۔ آمین