ورجینیا میں ریپبلکن پارٹی!!!

0
177
کوثر جاوید
کوثر جاوید

امریکہ میں یوں تو ہر ریاست اہم ہے لیکن چند ریاستیں ایسی ہیں جن کو کامن ویلتھ ریاستیں کہتے ہیں۔کپٹل واشنگٹن کے بالکل ساتھ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر بھی اہم ہے ،ریاست کے گورنر کا الیکشن ہر چار سال بعد ہوتا ہے اور ایک دفعہ گورنر لگاتار دوسری مدت کے لئے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔آئندہ2نومبر کو ورجینیا میں گورنر کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر اٹارنی جنرل اور دیگر نشستوں کے لئے الیکشن ہوں گے، سینٹ کی دو نشستوں کے ساتھ کانگریس کی گیارہ نشستیں ہیں،ریاستی اسمبلی میں سو نشستوں میں ڈیموکریٹک کو تھوڑی سی برتری حاصل ہے ،صدر اوبامہ کے برسراقتدار آنے سے قبل ریاست ورجینیا ریپبلکن ریاست کہلاتی تھی۔الیکٹورل ووٹوں کی تعداد تیرہ ہے ریاست کے جنوب میں چار کائونیٹر ہو لائوڈن کائونٹی، فیر فیکس کائونٹی ،آرلنگٹن کائونٹی ،دور پرنس ویلم کائونٹی، واشنگٹن کے ساتھ ہونے کیساتھ ان کائونیٹیز کے ووٹوں کی تعداد اور لاکھوں میں ہے جن میں امیگرینٹس ووٹ بھی شامل ہیں۔گزشتہ بیس سال سے ڈیموکریٹک گورنر منتخب ہو رہے ہیں ریاست کے دو سینٹر بھی ڈیموکریٹک ہیں جو گورنر رہ چکے ہیں۔زیادہ تر امیگرینٹس کو ڈیموکریٹک سمجھا جاتا ہے۔لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ورجینیا میں ریپبلکن ووٹروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگرینٹس کے اقدامات کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کو تھوڑا سا نقصان تو پہنچا لیکن کرونا وباء کے دوران جس طریقے سے ٹرمپ انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کئے، ایمرجنسی ہسپتال قائم کئے، فوج کو لوگوں کی مدد کے لئے ذمہ داریاں دیں، لوگوں کو کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہنے کے ساتھ مالی امداد کی اور فوڈ سپلائیز کو قائم رکھا ،معیشت کو قابو رکھا ،عام امریکی عوام کا گھر کا نظام چلانے پر ممکن مدد کی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے بڑا کارنامہ ویکسین کی تیاری تھا ہنگامی طور پر ویکسین کی تیاری کی گئی جو عام امریکیوں تک جلد ازجلد پہنچا دی گئی۔اس وقت ورجینیا میں گورنر ڈیموکریٹک میں اور ڈاکٹر بھی ہیں اس کے باوجود کرونا کرائسز کے دوران پوری طرح پرفارم نہیں کرسکے۔ورجینیا میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان ووٹر بالخصوص پاکستانی موجود میں جو معاشرتی اعتبار سے ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زیادہ لگائو کرنے لگے ہیں۔اس وقت الیکشن کی مہم زور وشوروں پر ہے گزشتہ ہفتے ورجینیا کے گورنر کے امیدواراور اٹارنی جنرلJASON MIYARSکے اعزاز میں کنٹری کلب میں تقریب ہوئی جس میری لینڈ کے گورنر لیری ھوگن مہمان خصوصی تھے۔لیری ھوگن ایسی شخصیت میں پوری کی پوری ریاست ڈیموکریٹک ہے۔گزشتہ چوبیس سالوں سے ڈیموکریٹک گورنر تو لیکن پانچ سال قبل الیکشن جیت کر دوسری ٹرم کے لئے منتخب گورنر میں جنہوں نے ریاست میری لینڈ میں بہت زیادہ ریفارمز کیں ہیں۔اس تقریب میں اعدادوشمار بنائے کہ کس طرح جوبائیڈن نے امریکہ کو نقصان پہنچایا ہے۔اس بات پر زور دیا کہ ورجینیا کے عوام الیکشن امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ مسائل کا حل اور عوام کی درست سمت میں مدد کی جاسکے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جب تعداد میں امیگرینٹس کے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں ریبپلکن قیادت سے لیکر نیچے کے عہدیداروں کی سوچ اور سیاست امیگرینٹس بارے میں مثبت ہوچکی ہے۔ریبپلکن پارٹی کے مد میں امیگرینٹس کے لئے قانونی راستے دیئے گئے پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے اس وقت پاکستانی کمیونٹی کو مین سٹریم سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ریپبلکن پارٹی ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔پاکستانیوں اور امیگرینٹس کے لئے اب ورجینیا ریبپلکن پارٹی میں نہایت مضبوط روابط کا آغاز ہوچکا ملبہ گورنر الیکشن میں ریبپلکن پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے ووٹ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی سسٹم مضبوط قدموں کے ساتھ امریکہ کی تعمیر ترقی میں موثر انداز میں شرکت کرسکیں2نومبر الیکشن کا دن ہے ،ووٹ ڈالنا نہ بھولئے اور حق رائے دہی بھی استعمال کرکے اپنا سیاسی فریضہ انجام دیں۔گورنر کے لئےGUEN YOUNGKINاور اٹارنی جنرل کے لئےJASON MIYARES امیدوار ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here