یقین دہانی!!!

0
76
عامر بیگ

عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ماحولیات کے لیے سجائی گئی کانفرنس پر مدعو کئے گئے ہیں ،انکے سعودیہ جانے پر مخالفین کو دل کھول کر تنقید کا موقع ملا ہے ،کہتے ہیں ملک میں افراتفری لاقانونیت مہنگائی سے عوام بھوکی مر رہی ہے اور وزیر اعظم کو عمرے کرنے کی پڑی ہے ،ن کی چھریوں نے لفظوں کے پھٹ لگائے کہ ملک کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو کر نااہل حکمران سعودیہ میں شادی کے مزے لوٹ رہا ہے، حوالہ وزیراعظم پاکستان کی نون دور میں نواز شریف کی سعودیہ یاترا کا جواب تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی مخالف رویہ یہی کہہ رہا کہ پاکستان میں لبیک والے اسلام آباد کی طرف مارچ پر ہیں، جڑواں شہروں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ،جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود دی گئی ہیں، ٹریفک جام نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیااور وزیر اعظم پاکستان سعودیہ کے شاہی محل میں دوستوں کیساتھ بیٹھا انڈیا پاکستان کا میچ ٹی وی پر اانجوائے کر رہا ہے ،جی ہاں وزیر اعظم پاکستان سعودیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض میں گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس میں خطاب کی غرض سے گئے ہوئے ہیں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کوئی مسلمان سربراہ مملکت سعودیہ کے سرکاری دورے پر ہو اور عمرہ کی سعادت حاصل نہ کرے ۔روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری نہ دے تو پھر خاتون اوّل اور عمران خان عشق رسولۖ میں مدینہ کی گلیوں میں ننگے پاؤں چلنے کی سعادت سے کیسے محروم رہ سکتے ہیں ،وہ عشق مصطفی میں سرشار آقائے نامدار کے حضور حاضر ہو کر عالم اسلام اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا کیوں نہ مانگیں ،خانہ کعبہ کے دروازے جن کے لیے کھول دیئے جاتے ہیں ،خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے، گڑگڑا کر اُمت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیوں نہ مانگیں اب اگر ایک شام انڈیا پاکستان کا میچ وہ ٹی وی پر دیکھ لیتے ہیں تو کیا مزائقہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف ہیں خود بھی کرکٹ کے بے مثال کھلاڑی اور ورلڈکپ کے فاتح ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار اکیس میں جانے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس میں بلا کر انہیں ضروری ہدایات اور اعتماد مہیا کرنے ہی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان پہلی دفعہ کسی بھی ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا کو اس برُی طرح سے ہرا پایا اور جہاں تک دورے کے کارآمد ہونے کا تعلق ہے مجھے اُمید ہے کہ خان کبھی خالی ہاتھ نہیں آیا ۔دنیا میں جاری پٹرول کے بحران اور پاکستان میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی حکمت عملی طے ہے جس کی بدولت عمران خان نے اپنے ایک خطاب میں سعودیہ کو یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ پاکستان سعودیہ کی سیکیورٹی میں ہر حد تک جائے گا ،سعودیہ اور ترکی پر وقت آنے والا ہے اور انہیں ایسی یقین دہانیوں کی ضرورت بھی ہے، دوست ہی وقت پر کام آتا ہے اور پاکستان ان دونوں برادر اسلامی ممالک کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان میں جاری بحران پر قابو پانے کیلئے یقین دہانی کا عملی مظاہرہ ان دونوں ممالک سے بھی ضرور چاہے گا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here