قائد کا پاکستان آسیبوں کی زد میں!!!

0
130
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! 25 دسمبر میرے قائد اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تھا جن کو بلند رتبہ حق نے عطا کرنا ہوتا ہے کاتب تقدیر آسمانوں پر ہی لکھ دیتا ہے جیسے محمد علی جناح جس کے ذمہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے سال کے قلیل عرصہ میں ایک ملک بنانا تھا ،انہوں نے اپنا کام کر دیا لیکن جس قوم کے لئے اتنا بڑا اور مشکل کام کیا انگریزوں ، ہندوں ، اور کانگرسی مسلمانوں کی سخت مخالفت کے باوجود ہم نے ان کی محنت کا پاس نہیں کیا ۔خیر اس کی وجہ جب اتنے بڑے معتبر کو قوم بڑی چھوٹی ملی اس کی وجہ شایدان سے کوئی کوتاہی سر زرد ہو گئی۔ محمد علی جناح سے جس کی وجہ سے پاکستان بنانے کا رتبہ تو ملا لیکن قوم اتنی چھوٹی کیوں ملی ۔ کل میرے قائد کی سالگرہ تھی، ٹیلیویژن پروگراموں پر کیا کیا منافقوں کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا سارا دن دنیا نامی ایک ٹی وی پروگرام بار بار یہ دکھاتا رہا کہ وجے لکشمی پنڈت کے بیان پر زور تھا کہ مسلم لیگ کے پاس سو گاندھی اور سو ابولکلام آزاد ہوتے اور کانگرس کے پاس ایک جناح ہوتا پاکستان کبھی نہ بنتا اور ایک اور کلپ دکھاتے رہے کہ سرکاری ملازموں سے خطاب لیکن ان سے پوچھو کے ایک بھی ان کے کسی فرمودات پر ہم نے کان دھرے ایک بھی ان کے بتائے ہوئے اصول کہ پاکستان میں جمہوریت ہوگی لیکن سب ایکشنوں اور نعرہ بازیوں میں ۔
قارئین وطن! پہلے تو ہم نے ان کے پاکستان کو دو لخت کیا اور پھر ملک کو آسیبوں کے حوالے کر دیا ۔ بہت سالوں کی بات ہے جب میں اپنے کزن شیخ عادل کے گھر ماڈل ٹان جایا کرتا تھا تو ان کے گھر کے راستے میں ایک Haunted House ہوا کرتا تھا جب ہم پوچھتے کہ یہ کس کی کوٹھی ہے تو بتایا جاتا کہ یہاں آسیب آباد ہیں یقین جانئیے کہ جب بھی اس گھر کے سامنے سے گزرتے جسم میں ایک خوف پیدا ہوتا وقت گزرتا رہا آسیب زدہ گھر اپنی ویرانی کے ساتھ استادہ تھا اس وقت بھی اس کوٹھی کی قیمت لاکھوں میں تھی اور کھنڈر بتاتے تھے کہ بہت بڑے ہندو ساہوکار کی ہوگی، بڑے دم درود کرتے لوگوں کو دیکھا لیکن وہ بھوت یا چڑئیل کوٹھی کے مزے اڑا رہے تھے قارئین وطن!دو سال پہلے میں جب پاکستان گیا تو شیخ عادل صاحب کے گھر دعوت پر جانا ہوا تو وہ Haunted House کی جگہ ایک علیشان بنگلہ تھا میں نے شیخ صاحب سے استفسار کیا کہ حضور وہ آسیب گھر کا کیا بنا تو انہوں نے بڑے جوش ہوکر بتایا کہ بھائی جان ایک اللہ کا ولی آیا جس نے دو کاری ضربیں لگائیں دھواں سا اٹھا اور کوٹھی خود بہ خود منہدم ہونا شروع ہوگئی ،انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف اللہ کا ولی کر سکتا تھا ورنہ بچپن سے ہم اس کوٹھی کو دیکھ رہے تھے اور ڈر جاتے تھے۔
قارئین وطن! آج میں اپنے حضرت قائد اعظم کی سالگرہ پر سوچ رہا تھا کہ پاکستان بھی کروڑ لوگوں کا گھر ہے اور یہ ملک ولی اللہ ، درویشوں ، پیروں ،فقیروں سے بھرا پڑا ہے ،کوئی اللہ کا ولی اس گھر کو چمٹے راون نواز شریفوں ، اور زرداریوں کو کیوں نہیں کاری ضرب لگاتا؟ کیوں نہیں پاکستان سے چپٹے آسیبوں اور چڑیلوں سے نجات دلاتا؟ آئیں ہاتھ اٹھائیں اور اپنے رب سے دعا مانگیں کہ یا اللہ پاک اگر میرے قائد سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تیرے مسلمانوں کے لئے گھر بنا نے میں جس کے صلے میں تو نے اس کو بہت ہی چھوٹی قوم دی ہے کہ کبیرہ و صغیرہ گناہوں کو معاف فرمادے اور بھیج کوئی قلندر جو پاکستان کو زندہ کرے ۔
۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here