سحری کی برکت!!!

0
108
رعنا کوثر
رعنا کوثر

رمضان المبارک کا آخری عشرہ ختم ہو رہا ہے ہم سب نے اگر روزے رکھے ہوں گے تو ان روزوں کے درمیان کچھ نہ کچھ سیکھا بھی ہوگا۔میں نے ان روزوں میں سحری کی برکت کے بارے میں محسوس کیا کے یہ کتنی ضروری ہے حضورۖ نے روزہ رکھنے کی اہمیت وافادیت اور اس کے فرض ہونے پر جہاں زور دیا وہاں یہ بھی کہا کے سحری ضرور کریں۔سحری میں برکت ہے اور میں نے بھی اب محسوس کیا کے سحری میں برکت کا مطلب کیا ہے؟ پہلے تو سردیوں کے روزے بہت عرصے آتے رہے روزے چھوٹے ہوتے تھے اور طاقت بھی شاید زیادہ تھی کے سحری کی نانہیں کی روزہ ہو ہی جاتا تھا۔اور جلدی کھل بھی جاتا تھا اس لیے بعد میں بھی کھانے پینے کے مواقع بہت ہوتے تھے۔اب تو روزہ کھولنے کے بعد پانی پینا اور کھانا کھانے کے بعد سونے کا ہی وقت ہوجاتا ہے۔پھر سحری میں ہی اٹھتے ہیں چونکہ روزہ بہت لمبا ہے اس لیے فکر ہوئی کے اچھی طرح سحری کی جائے تاکے روزہ سکون سے گزرے اور آخری روزے تک ہمت اور طاقت رہے۔اس لئے سحری پہ زور دینا شروع کیا سحری کے ٹائم کا باقاعدہ الارم لگایا۔پھر سحری میں اچھا کھانے کی کوشش کی پانی کی اہمیت کو سمجھا اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کی کھجور بہت بڑی نعمت ہے ایک یا دو بھی کھا لی جائیں تو بہت فائدہ دیتی ہیں۔ہر قسم کا کھانا جو پیدا کیا گیا ہے فائدے مند ہی ہے لیکن جب سحری کی تو اندازہ ہوا کے سحری کو کس لیے برکت کہا گیا ہے۔سحری کھا کے روزہ بہت اچھی طرح رکھا گیا۔اور پھر اندازہ ہوا کے برکت کیا ہے۔سارا دن خوشی سے گزرتا ہے جسم میں طاقت رہتی ہے۔اور پھر یہ بھی اندازہ ہوا کے جسم کی طاقت کے لئے اور روزمرہ انرجی کے لیے صبح کا ناشتہ کتنا ضروری ہے۔اور صبح کا ناشتہ اچھا مناسب ہو تو ہی بہتر ہے اگر ناشتے میں روز کافی اور ڈونٹ یا پراٹھے کھاتے رہے تو وہ انرجی اور صحت ہمیں حاصل نہ ہوگی جس کا ہم سوچ رہے ہیں بلکہ بہتر اور مناسب ناشتہ ہی ہم کو دن بھر کے لیے چاق وچوبند رکھ سکتا ہے۔ہم بہت اچھا ناشتہ کریں اور دن بھر اتنا کچھ نہ بھی کھائیں تو بھی انرجی قائم رہے گی۔ یوں سحری کرتے ہوئے ناشتے کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوگیا اور یہ بھی اندازہ ہوگیا کے دن جتنی جلدی شروع کیا جائے۔اتنا ہی آپ کے بدن کو انرجی ملے گی بلکہ سورج نکلنے سے پہلے ہی ناشتہ کرلیں تو اور بھی فائدہ ہے۔دس گیارہ بجے بھی ہم ناشتہ کرتے ہیں عموماً چھٹی کے دنوں میں مگر اس ناشتے سے انرجی آنے کی بجائے بہت زیادہ سستی آتی ہے اور ہم دن بھر کچھ کام نہیں کر پاتے ہیں اس لیے دن بھر اگر ہم سب کو چست رہنا ہے تو سحری کے اصولوں پر عمل کریں۔ ناشتہ دن کے اول حصے میں کرلیں۔اور ناشتے میں سوچ سمجھ کر کھانا کھائیں۔خوب پانی پیئں، کوئی اچھا سا میوہ یا پھل کھائیں۔اور اگر یہ میسر نہ ہو تو بھی بہت مصالحے والی یا بہت ثقیل چیزیں نہ کھائیں ناشتے کے بعد دو چار منٹ کے لیے سکون سے بیٹھ جائیں اللہ کی عبادت کرلیں۔یا ویسے ہی سکون سے ایک طرف پانچ منٹ کو بیٹھ جائیں اور پھر دن کا آغاز کریں۔آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا اور یہ سب میں نے تو اس دفعہ ماہ رمضان میں سحری کرتے ہوئے بھی سوچا ہے کے حضورۖ نے کیوں کہا سحری کھانے میں برکت ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here