جذبہ ٔ خدمت!!!

0
88
رعنا کوثر
رعنا کوثر

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اس ملک کا طول وعرض اتنا بڑا ہے کے ہوائی جہاز سے ایک سٹیٹ سے دوسری سٹیٹ میں پہنچنے میں بھی بعض اوقات پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔اس بڑے ملک کی باتیں بھی بڑی ہیں اور بظاہر ہر عام سے لوگوں کے کارنامے بھی بڑے ہیں۔یہاں نہ صرف کالج یونیورسٹیوں ہسپتالوں اور ریسرچ پراجیکٹ کا جال بچھا ہے۔نرسنگ ہوم بڑے لوگوں کا خیال رکھنے کے ادارے سکول اور بہت کچھ ہے۔ سمجھ نہیں آتا کے ہم اپنے وقت کا صحیح استعمال کیسے کرسکتے ہیں۔جیسے جیسے وقت گزرتا ہے۔ذہن کھلتا چلا جاتا ہے اور وقت گزارنے کے طریقے بھی معلوم ہوتے ہیں ویسے بھی تو کسی بھی ملک میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنا وقت یوں ہی ضائع کرتے ہیں ،سو کر ٹی وی دیکھ کر یا پھر یوں ہی سڑکوں پر بیٹھ کر گپ شپ کرکے مگر ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جو اپنا وقت کسی مفید کام میں صرف کرنا چاہتے ہیں مگر مواقع میسر نہیں آتے جیسے کے ہمارے ملک میں اکثر ریٹائرڈ حضرات یہ نہیں سمجھ پاتے کہ وہ اپنا وقت کیسے گزاریں۔باہر جانے کے لیے سواری کا مسئلہ پھر کوئی تعمیری اور کسی کو فائدہ پہنچانے والا ایسا کام یا ادارہ نظر نہیں آتا کے وہاں روز جاکر اپنی علمی صلاحیت یا اپنا تجربہ یا صرف وقت صرف کرکے کسی کی مدد ہوجائے۔اس لیے اکثر بزرگ حضرات بالکل فارغ نظر آتے ہیںاور ان کو لگتا ہے کے وہ کسی کام کے نہیں ہیں۔کام کا جذبہ ہوتا ہے،بے شمار لوگوں کو مدد کی ضرورت بھی ہوتی ہے مگر کوئی ادارہ ایسا نہیں جو ان سے والنٹری کام لے کر ان کو مصروف رکھے۔
امریکہ میں بے شمار ادارے ہیں جہاں جاکر آپ اپنا وقت بہترین گزار سکتے ہیںاور خوشی بھی حاصل ہوتی ہے نرسنگ ہوم منتظر ہوتے ہیں کے لوگ ان کی مدد کریں۔ڈے کیئر سینٹر جو بوڑھوں کے لیے بنائے گئے ہیں ایسے حضرات کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ان کے لیے رضاکارانہ کام کریں۔ہسپتال اور دیگر ادارے جہاں انسان کو انسان کی ضرورت ہوتی ہے ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے ایسے لوگوں کو رجسٹر کرتے ہیں جو کے انسانیت اور ہمدردی کے طور پر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ یوں ضروت مند حضرات کی مدد بھی ہوجاتی ہے اور ریٹائرڈ لوگوں کو وقت گزاری کا طریقہ بھی آجاتا ہے۔نوجوان طلبہ بھی بہت شوق سے والنٹیر ورک کرتے ہیں ان کو کالج کے کریڈٹ مل جاتے ہیں اور اداروں کو مدد مل جاتی ہے وہ خواتین جو کے گھر میں ہوتی ہیں۔پیسے سے نراغت ہے بچے بڑے ہیں بجائے گھر میں بور ہونے یا غیر ضروری الجھنوں میں گرفتار ہونے کے اگر جذبہ خدمت ہو تو بہت شوق سے والنٹیر ورک کرتی ہیں اور یہ خوشی کا باعث بھی ہوجاتا ہے خوشی حاصل کرنے کے اور اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے بہت سارے وسائل یہاں ہیں۔اور جذبہ بھی ہے ایک خاتون نے بتایا کے اس کے اولاد نہیں ہے۔شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتی ہے مگر اس کے ساتھ ہی اس نے حال ہی میں ایک پوری فیملی کو’adopt’ کیا ہے۔ایک لڑکی اور اس کے چار بچے اس لڑکی کے والدین کا انتقال ہوگیا۔اس کے پاس جاب نہیں ہے کیونکہ بچوں کو کون دیکھے اس عورت نے جو ایک بہت اچھی جاب کرتی ہے اور عنقریب ریٹائرڈ ہونے والی ہے فیصلہ کیا کے اس خاتون کو بچوں سمیت اپنا لے۔یہ ہے جذبہ خدمت۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here