عشق عارضی سے جان چھڑانا!!!

0
179
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ سب کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے قارئین کرام گروپ آج ایک ایسے موضوع پر لکھنے کی کوشش کی ہے جو آپ کو عجیب و غریب لگے گا دنیا میں بڑھتی بے حیاء اور دیگر اسباب جن کے پیچھے بہت سے عوامل کار فرما ہیں موجودہ دور میں مرد و خواتین کا آذادی و روشن خیالی کے نام سے مخلوط محافل اور دیگر بہت سی وجوہات جس بنا پر اکثر عزت دار گھرانے بھی بے انتہا متاثر ہوئے قدامت پسند ماحول اور مذھب کی تعلیمات کہ کوء براء دیکھو تو پردہ پوشی کی جائے اور برائی کو پھیلنے سے روکا جائے ۔ اکثر اوقات عزت دار گھرانوں میں ناسمجھ بچیاں یا خواتین ایسے گھاگ اور بے راہ رو لوگوں کی چکنی چپڑی باتوں کا اثر لے لیتی ہیں اور اس سے مسائل جنم لیتے ہیں بہت سی ایسی عزت دار گھرانوں کے سانحات کا نہ صرف چشم دید گواہ ہوں بلکہ اکثر یہ مسائل سنتا رہتا ہوں کیونکہ میرا تعلق میڈیا سے ہے جس میں عوام و خواص سے رابطہ رہتا ہے اور بہت سی باتوں کا علم ہوتا ہے دعا زہرہ ایک گھر کی کہانی نہیں بلکہ بہت سے گھرانوں کی ملتی جلتی کہانی ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ آج ہر چوک پر گلی محلے میں موجود جھاڑ پھونک والے جو نہ صرف اکثر اوقات مال پر جان پر اور عزت پر ہاتھ صاف کرتے ہیں بلکہ مشرکانہ افعال بھی کروادینے سے دریغ نہیں کرتے ان کے رابطے ہندو ستارہ شناسوں سے علم کی بنیاد پر ہوتے ہیں جو بعد میں کم علمی کی بنا پر غلط روپ دھار لیتے ہیں اور مالی فوائد کی وجہ سے پھر ان کو سروکار نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں ۔ پاکستان میں دو نامور جنتریاں ہیں امامیہ اور زنجانی امامیہ کی بانی خواجہ نثار صاحب مرحوم جو اس وقت تقویم کے زریعے تاریخ نیک و بد کو یکجا کرکے ایک رسالہ کی شکل میں پیش کرنا چاہتے تھے جو آہستہ آہستہ بڑھتے بڑھتے جنتری کی اس شکل میں ڈھل گیا جو آج ہمارے ہاتھوں اور گھروں میں موجود ہے ملک کے نامور منجم بشمول لیاقت منجم بھی اس سے منسلک رہے ۔ لیاقت منجم کا نام مجھے یاد بھی نہ رہا تھا کچھ عرصے قبل ایک دوست سے دوران بحث آیا تو گہراء میں گیا اور ان سے متعلق بہت سی معلومات حاصل ہوئیں۔ رشتہ شادی ہوتے وقت قمر در عقرب کی تاریخ معلوم کرنے سے یہ چھوٹا کتابچہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا جبکہ پنجاب میں موجود گروہ آغا حسنین جیسے موقع پرست جو شیخ عباس بونی کی عربی سے ترجمہ شدھ کتاب سے سرقہ کرکے گولڈ میڈلسٹ اور جعلی بابا بنے اور سادہ عوام کو انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ! دوسری جنتری زنجانی صاحب کے والد نکالا کرتے تھے اس کی ایک بنیادی وجہ تھی قیام پاکستان کے بعد یہاں آنے والے دو رام پوری استاد شاگرد جو روحانی دنیا کے نام سے رسالہ نکالتے تھے اور اٹلس کے نام سے دنیا میں موجود تفاوت وقت کا ٹیبل پرنٹ بیچا کرتے تھے شفق رام پوری اور کاش برنی صاحب شفق صاحب انڈیا شفٹ ہوگئیے اور وہیں ان کا انتقال ہوا جبکہ کاش برنی کراچی سے لاہور شفٹ ہوئے کراچی سے بھی ان کا رسالہ روحانی دنیا کے نام سے نکلا کرتا تھا اور برنی تقویم انہوں نے وہاں نکالی جو بہت چلی جب ان کا انتقال ہوا تو ایک خلا پیدا ہوا جس کو زنجانی صاحب کے والد نے پورا کیا اور وہ پھر چھا گئیے زنجانی صاحب کے دو لڑکے تعلیم کیلئے برطانیہ گئیے اور وہاں سے ستاروں کا علم نجوم پر انہوں نے تعلیم حاصل کی آجکل وہ بھی چھائے ہوئے ہیں
کراچی میں برنی صاحب کے بچوں واصف برنی نے کام سنبھالا کراچی میں پی آئی بی کالونی سے کچھ کتابچے شائع کراتے جو بعد میں بند ہوگیا اور پرنٹنگ کا کام دھلی شفٹ ہوگیا اس خاندان کے بھی اشرافیہ سے تعلقات ہوئے اور مالی آسودگی کی وجہ سے پھر یہ اصل ڈگر سے ہٹ گئے۔
پرانے وقتوں میں بڑی بوڑھیاں ساتھ میں رہتی تھیں اور بچیوں کو نصیحت اچھاء برائی بتاتی تھیں مثلا نہا کر بال سکھا لو ، سر آسمان بال نہ کھولو ، اور ان کے دیگر زنانہ مسائل پر بزرگ خواتین ان ناسمجھ بچیوں کی رہنماء کرتیں پھر فقہی مسائل پر ان کو تعلیم دیتیں جو بعد میں نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو مقامی مدرسے کی کلاسوں میں دیئے جاتے اس کی اتنی زیادہ افادیت کہ بیرون ملک بھی ایسا ہی انتظام موجود ہے جہاں بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے درجہ بند کیا جاتا ہے اور غسل و دیگر فقہی مسائل بتائے جاتے ہیں دنیا میں تعلیم یا جاننا بری چیز نہیں لیکن بسا اوقات جاننے والے ہی بزور علم ایسی چیزیں غیر محسوس انداز میں متعارف کرادیتے ہیں جو انسانی صحت و نفسیات پر اثر ڈالتی ہیں ہماری غزا ان نفسیاتی عوامل پر ایک بہت بڑا اثر رکھتی ہے مثلا شکر کا استعمال اگر آپ دیکھیں تو کب شروع ہوا اور اس کی ضرورت کیوں پیش آیا !؟
تحقیق کے مطابق یہ ایک قوم بنی اسرائیل کا پیدا کردہ فتنہ ہے اگر آپ پتھروں اور اس کی اشکال پر تحقیق کریں تو یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کے اثرات ہوتے ہیں اور جو قلمی پتھر ہوں وہ مالیت میں بھی زیادہ اور ان کے اثرات بھی اتنے ہی تیز جیسے ہیرا !! آج بھی مغرب تک اس بات پر یقین رکھتا ہے ان کے کالجز میں ہوپ ڈائمنڈ کی کہانی پڑھاء جاتی ہے جو ایک ہیرے کے گرد گھومتی ہے جو جس بھی مالک کے پاس گیا اس پر تباہی و بربادی آء جبکہ وہ ہیرا تھا !! شکر ایک انتہاء سستا اس جیسی چیز کا نعم البدل آیانس کو گھر گھر پہچانا نہ صرف آسان تھا بلکہ ہر گھر سے شوگر گر نامی بیماری کا چرچا و زور بھی اٹھا جو دنیا میں پھیلا شکر کے ساتھ نت نء بیماریاں بھی سننے میں آئیں چند ہفتے قبل جنتری سے متعلق بحث ہوء اور متحرک اراکین نے اپنی رائے دی جو علمی اور حقائق پر مبنی تھی سب نے اپنا نقطہ نظر واضع کیا !! ہمارے معاشروں پر پڑنے والے مثبت و منفی اثرات جو ہم سب کے ہی گھرانوں کو کہیں کم کہیں زیادہ متاثر کررہے ہیں ان پر اکثر اوقات بڑوں کی گرفت بھی کمزور ہوجاتی ہے یا زمانہ کے حساب سے وہ دعا کے علاوہ کچھ کر نہیں پاتے ۔
بحر حال ایسے موقع پر مسنون دعائیں ہیں جو بے انتہا اثر رکھتی ہیں والدین کی دعا اولاد کے حق میں ویسے ہی قبولیت کا درجہ رکھتی ہے آج آپ کو ایک ایسے آسان و نادر طریقہ سے روشناس کراتا ہوں جو نہ صرف سادہ و آسان ہے بلکہ بے انتہا اثر والا ہے جس کی بدولت بہت سے عزت دار گھرانے بدنامی کے داغ سے بچ گئیے ۔
اگر کہیں ایسا محسوس ہو کہ بچی یا بچہ کسی عشق عارضی میں گرفتار ہوچکا ہے اور عشق کے بھوت نے اس کے دماغ پر پنجے گاڑ دیئے ہیں اور یہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے تو والد یا والد ہ ایک عدد چینی کی پلیٹ لیں اس پر زعفران عرق گلاب اور زردے کے رنگ سے ایک روشناس بنائیں ،زردے کے رنگ میں لال کھانے والا رنگ بھی ملالیں اور اللہ کے دس ایسے نام جس کے آخر میں (ی) آتا ہو لکھ لیں مثلا ( یاحء ) ، ( یا قوی) جب یہ دس نام ہوجائیں تو اس پلیٹ کو دھوکر وہ پانی شربت یا سادہ پانی اس بچے یا بچی کو پلائیں نہ صرف بچے بچیاں بلکہ کچھ بگڑے شوہر بھی اس طریقہ سے شفایاب ہوئے ۔
اللہ پاک کا خود ارشاد ہے اس کو پکارا جائے اور اس کے ناموں سے پکارا جائے یہ عمل اکثر روحانی کتب میں آپ کو شائد ملے ان کتابوں میں اتنا زیادہ رد و بدل ہوا کہ اصل کتابیں آجکل ڈھونڈنا ناممکن ہی ہے ۔
یہ طریقہ دعا ہی ہے بلکہ ہر نقش جو اکثر جنتریوں میں دیئے جاتے ہیں وہ طریقہ دعا ہی ہوتے ہیں وہ کیسے اور کیوں جبکہ اس کی ضرورت کیوں پیش آء یہ کیا ہے یہ کیا ہے یہ کہاں سے آیا ( ابجد قمری ) ابجد کیا ہے ؟ اور کیوں قمری جبکہ ہر ستارے کی ابجد ہے اور فارمولوں کے زریعے میں خود ہزاروں ابجدیں بنانا اور ان کے قوانین تریب دے سکتا ہوں لیکن اس کا فائدہ کیا !!؟؟یہ ایک الگ موضوع ہے اور طویل بحث طلب بلکہ باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بسا اوقات غیر ضروری بھی لگتا ہے ۔
مختصرا نقطہ بیان کردوں
چاند نظام شمسی میں سب سے زیادہ تیزی سے حرکت کرنے والا سیارہ ہے اور اس میں حرکت کرتے ہوئے مطلوبہ وقت جلد میسر آتا ہے جس کی بنیاد پر منجمین اور روحانی سوجھ بوجھ رکھنے والے اپنی آسانی کی خاطر اس ابجد کو پکڑے ہوئے ہیں حالانکہ دوسری عا ابجد شمسی بھی موجود ہے اس کا استعمال متروک ہے
جو عجیب و غریب اشکال سولہ خانے نو خانے نقوش آپ دیکھتے ہیں یہ ایک حسابی طریقہ کار سادہ سے جمع و تفریق ، ضرب اور جزر پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کا فارمولہ ہوتا ہے اس کو پیچیدہ بناکر پیش کیا جاتا ہے اور کچھ نہیں ستاروں اور عناصر اربعہ کو سائل کے مزاج و طبعیت کو دیکھتے ہوئے روحانی معالج طریقہ دعا یا نقش کا انتخاب سائل کیلئیے کرتا ہے افادیت سے زیادہ اکثر اس میں کمرشل عنصر غالب ہوتا ہے ۔
خیر گفتگو کسی اور طرف چلی گئی ۔
کسی بھی جاننے والے بچے یا بچی کے ساتھ یہ مسئلہ ہو ان کو یہ سادہ طریقہ بتائیں اور دعائیں لیں ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here