اکنا کنونشن اور پاکستانی کمیونٹی لیڈر!!!

0
95
کوثر جاوید
کوثر جاوید

اسلامک سرکل عوام نارتھ امریکہ گزشتہ پچاس سے سال قائم ہے اور امریکہ میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہے۔مختلف امریکی ریاستوں میں سینٹرز قائم جہاں اسلامی تعلیمات فلاحی خدمات اور انجام دے رہے ہیں۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بھی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں کبھی فوڈ ڈرائیور کبھی مستحق لوگوں میں سکول سپلائیز اور ہوم شیلٹرز میں کھانا دینے کی خدمات شامل ہوتی ہیں۔گزشتہ پچاس سال سے سالانہ کنونیشن منعقد کرتے ہیں سب سے پہلے کنونیشن میں صرف پانچ لوگ تھے لیکن گزشتہ ہفتہ28 سے30مئی تک ہونے کنونیشن پندرہ ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ شرکت کی۔گزشتہ تین سال سے کرونا کرائسزکی وجہ سے کنونیشن منعقد نہ ہوسکا۔ کنونیشن تین سال کے بعد ہوا ۔بالٹی مور کے وسیع عریض کنونیشن سینٹر میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے پانچ وقت باجماعت نماز ادا کی جبکہ ساتھ مختلف سیمینار منعقد کئے گئے جو نوجوان مسلمان خواتین اور فیملیز کی رہنمائی اور دینی تعلیم کے لئے تھے۔مختلف سٹالز کے ذریعے اسلامی تعلیمات، حلال کھانے، ملبوسات، جیولری، جائے نماز، اسلامی کتابیں، تہذیبی ثقافت کی خوبصورت نمائش ہوئی ۔تین دنوں میں بہت ہی قابل احترام علماء کرام اور مسلمان سیاستدانوں نے شرکت کی، مسلمان رکن کانگریس الہان عمر نے بھی شرکت کی، عام مقررین نے انتہائی خوبصورت خطابات کئے ،اسلام فوبیا اور امریکہ میں امتیازی سلوک ،کشمیر ،رونگیا ،چائنہ میں مسلمانوں کا قتل عام جیسے موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر مسلمان کانگریس ویمن الہان عمر نے امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کو خوب جھنجوڑااور کہا کہ ہم سے پہلے امریکہ والوں نے زیادہ مصیبتیں اور پریشانیاں دیکھیں تاکہ ہمارے بعد آنے والے اور آسانیاں محسوس کریں لیکن موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر شعبے میں آگے آنا ہوگا اگر آپ مختلف شعبوں میں شریک نہیں ہونگے تو کوئی اور آپ کی جگہ لے لے گا، حضورۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ اپنی بہتری کی جدوجہد میں ہمیشہ سخت راستے کو اختیار کرو ہم مسلمان امریکہ میں خوشحال کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن انڈیا ،چائنہ ، رونگیا اور کئی ملکوں میں مسلمانوں کے پاس اپنی بہتری کے لئے وسائل نہیں ہیں، ہمیں ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔جس کنونیشن سینٹر میں ہزاروں مہمان خواتین فیملیز الہان عمر کے ولولہ ایگز خطاب سے بہت پرجوش ہوئیں، بالٹی مور ،میری لینڈ میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان آباد ہیں جن میں پاکستانیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہیں۔کئی ایک امریکی سیاست میں حصہ لیکر اسمبلی کے ممبران بھی ہیں اور کئی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرتول رہے جہاں کنونیشن سینٹر ہے اس کے گردونواح کے علاقوں میں کئی پاکستانی بھی امریکی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان کی پہچان ہی مہمان ہونا لیکن افسوس کہ جس وقت الہان عمر تاریخی خطاب کر رہی تھیں عین اس میرے میری لینڈ میں امریکی انتخابات میں حصہ لینے والی شخصیات ورجینیا میں انڈیا کے گلوکار ارجیت کے شو کو کامیاب بنا رہے ہیں ،سونے پر سہاگہ پاکستانی فلمی وفد بھی کنونیشن کے دونوں دنوں میں ورجینیا میں تھی، میری لینڈ کے پاکستانی سیاستدان ان کے ساتھ ملاقاتوں اور تصویروں میں مصروف رہے اور کمیونٹی رہنما ہونے کا دعویٰ کرنے والے کئی افسر کرکٹ میچز میں اپنا شوق پورا کر رہے تھے، ہمیں ایک بات ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے۔ہم مسلمان جو مرضی کرلیں ہماری شناخت ہماری ہی ہے امریکہ میں رہتے ہوئے ہمیں اپنی مذہبی اسلامی تقریبات خاص طور پر بڑی تقریبات ہی ہماری شناخت ہیں۔روس میں شریک ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے، اکنا انتظامیہ کو کنونیشن کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک اور گزارش ہے آپ کے پاس ہزاروں ووٹرز اور کاروباری کامیاب لوگ موجود ہیں آپ امریکی سیاستدانوں سے براہ راست رابطہ کرکے حتیٰ کہ صدر امریکہ کوبھی اپنی تقریبات میں مدعو کرسکتے ہیں۔امریکی سیاستدانوں کو دعوت دینے کیلئے کسی کاروباری لوٹے کو درمیان میں لانے کی ضرورت نہیں، الہان عمر کے ساتھ ایک پاکستانی امریکن ایسے شو کر رہا تھا کہ جیسے مسلمانوں کا جم غفیر ،اس کی وجہ سے یہی کاروباری لوٹے کام کرتے ہیں اور بگاڑتے زیادہ ہیں ،یہ لوگ کپٹل ہل پر پاکستانی کا کس کے دعویدار بھی ہیں جبکہ کپٹل ہل پر کسی قسم کا کوئی پاکستانی کاکس موجود نہیں ان نام نہاد لوٹوں سے بچنے کی ضرورت ہے ایک دفعہ پھر اکنا انتظامیہ کو کامیاب کنونیشن منعقدکرنے پر مبارکباد ،اللہ پاک تمام کاوشیں اور کوششیں قبول فرمائیں ،ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور سکے۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here