چار جولائی یوم آزادی!!!

0
108
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

چار جولائی امریکہ میں ایک بڑا دن ہے پورے امریکہ میں جشن کا سماں ہوتا ہے تین اور چار جولائی کی درمیانی رات سمندر کے کنارے آتش بازی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ہم چونکہ لانگ آئی لینڈمیں رہتے ہیں۔تین طرف کھلا سمندر ہے ایک طرف دریائے ہڈسن ہے اس لئے ہمارے جزیرے میں آتش بازی کا منظر دیدنی ہوتا ہے۔چاروں طرف سے طوفانی آتش بازی کی جاتی ہے میں چونکہ پاکستان میں پیدا ہوا ہوں۔اس لئے نہ چاہتے ہوئے بھی موازنہ کرنے بیٹھ جاتا ہوں۔امریکہ نے بھی ہماری طرح برطانیہ ہی سے آزادی حاصل کی ہے۔آزادی کا مطلب ہے آزادی37لاکھ مربع میل پر پھیلا ہوا33کروڑ آبادی کا ملک دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔شروع میں تیرہ13ریاستوں نے بغاوت کے بعد پچاس ریاستیں مل گئیں جھنڈے کے اوپر ستارے ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔چونکہ انگریز بہادر نے اپنی زبان اور اپنا کلچر متعارف کرایا تھا۔آزادی کے بعد امریکیوں نے فیصلہ کیا کہ ہماری سرکاری زبان تو انگلش ہی رہے گی مگر انگریزوں کی چھاپ ختم کرنے کے لئے لہجہ اور سپیلنگ بدل دیئے۔انگریز زبان کو جھٹکے دے دے کر لفظ نکلتا تھا امریکہ مند بھر کے بے تکلفی سے بولتا ہے جس سے آپ آسانی سے پہچان سکتے ہیں یہ برطانوی ہے یا امریکی انگریز بہادر گاڑی کا ڈرائیور دائیں طرف بٹھا کر ٹریفک بائیں طرف چلاتا تھا۔امریکیوں نے ڈرائیو بائیں طرف بٹھا کر ٹریفک دائیں طرف چلا دی۔انگریز بہادر دستاویزات پر انگوٹھا لگواتا تھا وہ بائیں ہاتھ کا امریکیوں نے شہادت کی انگلی لگوائی لیکن دائیں طرف کی کرنسی کا رنگ سرخ تھا۔امریکیوں نے سبز کردیا حتٰی انگریز بجلی کا سوئچ نیچے کرتا تھا۔امریکیوں نے نیچے سے اوپر کرنا شروع کردیا مگر110وولٹ کے ساتھ چونکہ انگریز220وولٹ استعمال کرتاتھا۔یہ چند چیزیں لکھی میں فہرست بہت طویل ہے کہ امریکیوں نے کس طرح آزادی حاصل کی۔مگر ہماری تو زبان پہلے ہی سے مختلف تھی ہمیں تو کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ کیا75سالوں سے ہم اپنی قومی زبان کو جگہ نہ دلا سکے۔آج بھی برطانوی انگریزی کا راج ہے ہمارا کلچر بڑا طاقت ور تھا مگر ہم لیٹ گئے۔آج تک اپنا کلچر نہ نافذ کرسکے نظام تعلیم آج بھی لارڈ میکالے کا چل رہا ہے۔ٹریفک ہماری آج بھی بائیں طرف چل رہی ہے یہ تو اللہ بھلا کرے دینی اداروں کا جن کے دم قدم سے ہماری حیثیت مسلمانوں کی سی ہے۔وگرنہ ہم تو نہ تین میں ہوتے نہ تیرہ میں، یوم آزادی واقعی امریکیوں کا دن ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here