قارئین وطن! اپنا پاکستان ظالموں نے روند ڈالا ہے ۔ دل ہے کہ دہل دہل جاتا ہے صاف صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ ففتھ کالمسٹ اغیار کے ساتھ مل کر وطن کو بربادی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور قوم کا قیمتی سرمایہ ان کے ہاتھوں میں دے کر ہمیں لاغر کر نا چاہتے ہیںلیکن اِن بدبختوں کو یہ نہیں معلوم کہ ایک طاقت اوپر ہے جس کو اللہ کہتے ہیں اور اس نے اِس پستی میں عمران خان پیدا کیا ہے کوئی ہے جو اِن اغیار کے کھلونوں کو سمجھائے کہ امید سحر کو کوئی بھلا روک سکا ہے، کبھی پہاڑوں سے اُترنے والے پانی کو کوئی روک سکا ہے اس کی راہ میں آنے والا پتھر کنکر بن کر خشو خشاک کی طرح بہہ جاتا ہے کتنے تاروں کا خوں ہوتا ہے پھر سحر بے نقاب ہوتی ہے ۔
قارئین وطن! دل تو نہیں کرتا لیکن کہنا پڑتا ہے کہ میر سپاہ باجوہ صاحب کیوں جلتے ہوئے پاکستان میں غیر جانب داری کا کردار ادا کر رہے ہیں فائیر انجن کا کام آگ بجھانا ہے وہ غیر جانب دار نہیں ہو سکتا اس کو آگ بجھانے کے لئے جانبدار ہونا پڑے گا اگر جرنل صاحب خود ہی آگ بن جائیں تو پھر اللہ خود ہی عمران کو پیدا کر دیتا ہے اور آج عمران اِن تمام فورسز سے تنہا لڑ رہا ہے بلکہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ وہ تنہا نہیں ہے اس کے ساتھ پاکستان کی فیصد عوام لڑ رہی ہے جس کی وجہ سے جرنل صاحب اور اس کے بنائے ہوئے بونے سیاست دان جن کو ہم کبھی بہت بڑا سمجھتے تھے بوکھلائے ہوئے ہیں ۔کبھی فارن فنڈنگ کبھی ممنوعہ فنڈنگ کبھی توشہ خانہ کے پیچھے چھپ کر اپنی نجات ڈھونڈ رہے ہیں لیکن عمران خان نیازی ان کے اعصابوں پر قہر بن کر نازل ہوا ہے ۔
قارئین وطن! اِس تاریک دور میں اللہ کا فضل ہم پر یہ ہوا ہے کی ہمیں ہماری کھوء ہوئی بینائی مل گئی ہے اور آج ہم اچھی طریقہ سے پہچان سکتے ہیں کہ جرنل باجوہ کیا کردار ادا کر رہا ہے اور نوازشریف لنڈن میں بیٹھ کر کیا رول پلے کر رہا ہے شہباز زرداری اور مولانا فضل الحق کیا کھیل کھیل رہے ہیں اور کس کے لئے کھیل رہے ہیں ۔ آپ حالیہ رجیم چینج ملکوں کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ان ملکوں کہ میر سپاہ ہوں کا کیا کردار رہا ہے سب اپنے اپنے ملکوں کے میر جعفر میر صادق ثابت ہوئے کسی نے اپنے دور میں امریکہ سرکار جس کے وہ پلے دار تھے ملئین ڈالر پکڑ کر اپنی عوام کو بے حال کر کے مزے کرنے کے بجائے منہ چھپا کر بیٹھیں ہیں تو کوئی آج کے اس مہنگائی کے دور میں ملئین کی آس لگا کر بیٹھا ہے ۔ عمران خان کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولئت اور اس کی پزیرائی نے ان بونوں کے ہوش اڑانے کے لئے کافی ہیں۔
قارئین وطن! پاکستان اور اس کے قیمتی اصاصوں کو بچانا ہے تو امید سحر کی کرنوں کو تھام کر چلنا ہے ہم سب جانتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیا ہے فارن فنڈنگ تو وہ دولت ہے جو نواز شریف نے نہ صرف اسامہ بن لادن سے وصول کی ہے بلکہ ہمسائے ملکوں اور امریکی سفیروں سے پاکستان کی سلامتی پر ضرب لگانے کے لئے بدقسمتی سے آج جو جرنل صاحب نیوٹرل بنے ہوئے ہیں ان کے ادارے کو اپنے بھارتی مربیوں کے سامنے پنجاب پولیس نہیں بلکہ پولس بنانے کے لیے ۔تھوڑے ہی دن رہتے ہیں پاکستان کی آزادی کے سورج کو طلوع ہونے کو اس دن عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر عہد کریں کہ اپنی ماں پاکستان کی حفاظت ہمیں خود کر نی ہے اور پاکستان کے دشمنوں سے اور اپنی صفوں میں گھسی کالی بھیڑوں سے نجات حاصل کر نی ہے اور ہر اس ہاتھ کو کاٹنا ہے جو امید سحر کا راستہ روکے ، قارئین اور احباب سے گزارش کالم اپنے دوستوں کو بھی فارورڈ کریں نوازش ہوگی۔
٭٭٭