آج سے بائیس سال پہلے لگوارڈیا ایئرپورٹ نیویارک سامنے اسٹوریا بلیوارڈ پر ایک دکان کرایہ پر لی جس میں پندرہ افراد آتے تھے۔ اس دکان کی بیسمنٹ میں بھی پندرہ ہی افراد آئے تھے۔ چند درویش میرے ساتھ تھے جو آج بھی ہیں ،بہت مشکل دن تھے، میرا گھر تقریباً چالیس میل(یعنی پچھتر کلومیٹر) دور تھا۔ انتہائی مشکل دور تھا، کرایہ تقریباً پندرہ سو ڈالر ماہوار تھا۔ جو بہت مشکل سے پورا ہوتا تھا۔ میرا گھر میرے بچے چلاتے تھے۔ اس لئے مجھے تنخواہ کی فکر نہیں تھی۔ صبح کھانا بنا کر بیگم دے دیتی۔ رات کو عشاء پڑھا کر گھر پہنچتا۔ میں خادم بھی تھا مئوذن بھی تھا۔ مدرس بھی تھا۔ جمعتہ المبارک کے دن ساری صفائی کرکے نہا کر منبر پر بیٹھ جاتا اور یوں جمعہ گزر جاتا، جمعہ کے بعد لنگر شروع کردیا جاتا۔ الحمدللہ بائیس سالوں سے نماز جمعہ کے بعد لنگر شریف شروع ہے ،مرزا صفدر صاحب اور ان کے بچے میاں شوکت حمید، بھائی ناصر محمود صاحب، اور لالہ جی عبدالغفور نے بھرپور ساتھ دیا۔ الحمد للہ آج مسجد کی اپنی جگہ ہے اس وقت تقریباً بارہ لاکھ کی ہے جوکہ پیڈ ہے اور المدنی مسجد کے نام وقف ہے۔ مسجد اپنا خرچہ خود اٹھا رہی ہے مسجد میں جناب ارشاد طاہر صاحب مستقل امام ہیں۔ جو بڑی محبت اور محنت سے مسجد کی خدمت کرتے ہیں۔ جمعہ شریف کا بیان یہ عاجز دے دیتا ہے، خطبہ اور نماز جناب عتیق الرحمن مفتی صاحب ادا کرتے ہیں۔ جب میں اس ملک میں آیا تھا غالباً1989میں تو دوہی ملک کے لوگ تھے یا سنی حضرات تھے یا شیعہ حضرات شیعہ حضرات قلیل تعداد میں تھے مگر سنی حضرات کیثر تعداد میں تھے۔ میلاد پاک کا جلوس شروع ہوا الحمد میں بڑا کامیاب تھا جس میں سب لوگ شریک ہوتے تھے۔ بہت بڑا جلوس چند تاجروں نے سوچا، جو جلوس والوں سے خار کھاتے تھے۔ انہوں نے شہادت کانفرنس شروع کردی۔ اور مشہور نوحہ خوان سنی ذاکروں کو بلانا شروع کردیا میں اس چکر کو بھانپ گیا تو میں نے بیس سال پہلے شہداء اسلام کانفرنس شروع کردی جس میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ18ذوالحج سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ عنہ یکم محرم اور سیدنا امام حسین السلام 10محرم کی شان بیان کی جاتی ہے جس میں مستند روایات قرآن وحدیث کے مطابق بیان کی جاتی تھیں اور دوسری طرف سنی ذاکروں نے لوگوں کو نہ سنی رہنے دیا ہے اور نہ وہ شیعہ بن سکے۔ درمیان میں لٹکے ہوئے لوگ حیران وپریشان ہیں۔ اس مرتبہ شیعوں کا جلوس بھی نکلا جس میں پیش پیش ایسے گول مول سنی حضرات تھے۔ مجھے شیعہ حضرات سے کوئی شکوہ نہیں جس طرح ہمیں حق ہے ان کو بھی حق ہے۔ مگر یہ گول مول لوگ کون ہیں۔ یہ دونوں طرف سے مشکوک ہیں۔ان پر نہ وہ اعتبار کرتے ہیں اور نہ ہم بلکہ بعض گول مول لوگوں نے اپنے ناموں کے ساتھ الحسینی کا بھی اضافہ کرلیا ہے۔ اللہ معاف فرمائے، آمین اس مرتبہ شہید اسلام کانفرنس انشاء اللہ اگست27بروز ہفتہ المدنی مسجد میں منعقد ہوگی جسمیں انگلینڈ سے علامہ پیر رفیق چشتی سیالوی شرکت فرمائیں گے۔ اور جناب پیر سید ارشاد حسین اشرفی شرکت فرمائیں گے۔ انگلش میں جناب عتیق الرحمان مفتی بیان فرمائیں گے ،حافظ محمد علی سہروردی اور جناب محمد اصغر چشتی نعت کی سعادت حاصل کریں گے خواتین کے لئے پردے کے ساتھ انتظام ہے۔ اختتام کانفرنس پر لنگر شریف پیش کیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔917-655-4433اور917-721-0720۔