بحال!!!

0
58
عامر بیگ

کل رات سے مجھے صدر ہوگو شاویز نجانے کیوں یاد آ رہے ہیں ،پرانی یادیں تازہ کرتا ہوں ،وینزویلا جانا ہوا تو پتا چلا کہ وہاں صدارتی محل کے سامنے بڑی تعداد میں سرخ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے لوگ جمع ہیں، معلوم ہوا کہ صدر ہوگو شاویز کو بڑوں نے گرفتار کر کے کہیں غائب کر دیا ہے وینزویلا میں طول و عرض میں سفر کیا تھا صدر شاویز نے غریبوں کی فلاح بہبود کے لیے دن رات کام کئے ہر شام ٹی وی پر دو گھنٹے کے لیے بیٹھ جاتا اور غریبوں کے لیے کھانا پکوا کر انہیں تقسیم کرنے کی رپورٹ لیتا کہ کہیں کوئی بھوکا تو نہیں سویا جیسے ہی شاویز نے حکومت سنبھالی امریکیوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا کہ تم لوگوں کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے سات دن ہیں امریکی وہاں تیل نکالنے اور ریفایریز میں کام کرتے تھے اس نے یہی کام کیوبن انڈین اور ایرانیوں سے لے لیا یونائٹیڈ نیشن کے سالانہ خطاب میں بے بی بش کو سرعام برا بھلا کہا نتیجہ رجیم چینج آپریشن ہوا اور صدر شاویز کو پابند سلاسل کر دیا گیا مگر وہ لوگ جن کے دلوں میں ہوگو شاویز نے گھر کر لیا ہوا تھا اپنے گھروں سے باہر نکل آئے دن رات صدارتی محل کے باہر بیٹھے اسکی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے آخر تنگ آکر ان لوگوں کا مطالبہ مان لیا گیا اعلان ہوا کہ تم لوگ گھروں کو چلے جا صدر شاویز کو چھوڑ دیا جائے گا لوگ اس وقت تک ایک انچ بھی ابھی جگہ سے نہیں ہٹے جب تک ہوگو شاویز نے صدارتی محل کی کھڑکی پر آکر لوگوں کو جانے کے لیے نہیں کہہ دیا کل رات سے مجھے نجانے کیوں ہوگو شاویز رہ رہ کر یاد آ رہا ہے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام دینے والا احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی امداد کرنے والا ٹھٹھرتی سردی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سوئے غریب مسافروں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کرنے والا غریبوں کی صحت کے لیے انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجرا کرنے والا ڈوبی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے والا پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے والا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وصلم کے نام نامی کی حرمت کا پاس کرنے والا جب گرفتاری کے چکر میں پھنسنے لگا تو یہی غریب اس کے آگے ڈھال بن گئے میں نے یہ جذبہ صرف وینزویلا میں ہوگو شاویز کی گرفتاری اور بحالی کے وقت دیکھا تھا یا پھر کل رات ایسا ہی یکجہتی کا مظاہرہ کہ پورے پاکستان کے لوگوں نے سڑکوں پر رات آنکھوں میں گزار دی چوبیس گھنٹے کام کرنے والی اسلام آباد ہائی کورٹ نے دن میں کہیں جا کر فیصلہ دیا مگر پاکستان بھر کے غریبوں کی عوامی عدالت نے رات میں ہی فیصلہ دے دیا تھا کہ خان کر گرفتار نہیں کیا جاسکتا جس میں ہمت ہے آئے اور گرفتار کر کے دکھائے۔ خان کا قصور کیا ہے؟ شاویز کی طرح امریکہ بہادر کو انکار! طاقتور حلقوں کو خان کی مقبولیت سے خوف لاحق ہوگیا کہ کہیں انکا حقہ پانی بند نہ ہو جائے ،سیاسی مخالفین کی سیاست کا جنازہ نکلتا صاف نظر آرہا تھا کرپشن میں لتھڑی اشرافیہ پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی تھی گرفتاریاں ہو رہی تھیں ان تمام عناصر کی جنہوں نے پاکستان کے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر بیرون ملک محلات خرید رکھے تھے مگر رجیم چینج ہونے پر وہی کرپٹ اشرافیہ حکمران بنا دی گئی پاکستانیوں چین سے گھروں میں اس وقت تک مت بیٹھنا جب تک ہوگو شاویز کی طرح خان کو دوبارہ واپس اتارے گئے عہدے پر بحال نہیں کر دیا جاتا ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here