پاکستان نازک موڑ پر!!!

0
69
مجیب ایس لودھی

پاکستان کے قیام سے اب تک ہر دور میں ہر حکومت کے پاس ایک ہی الفاظ سننے کو ملے ہیں کہ پاکستان نازک موڑ پر ہے ، پاکستان کا دیوالیہ ہونے والا ہے، کسی بھی نئی حکومت نے نہیں کہا کہ ہم سے پہلے کی حکومت نے کچھ اچھا کام بھی کیا ہے، ہم پیچھے نہیں جائیں گے ،عمران خان کی حکومت جس طرح آئی انھوں نے بھی ان سے پہلے حکومت کو کرپٹ ترین حکومت کا لقب دیا اور مسلسل کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کو تھا اور پھر جس طرح ان کی حکومت ختم کی گئی ، وہ بھی سب کے سامنے ہے اور آج کی حکومت مسلسل کہہ رہی ہے کہ پاکستان کا دیوالیہ ہونے کو ہی تھا کہ ہم نے آ کر بچالیا، ہم اوور سیز پاکستانی کس طرح پاکستان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، پاکستان کے اندر جا کر دیکھو تو فکر والی کوئی بات ہی نظر نہیں آتی ، حکومتی لیڈروں کی قیمتی گا ڑیاں ، رہائش ، رہن سہن اور طور طریقوں سے دور دور تک نہیں پتہ چلتا کہ پاکستان کے خزانے میں کسی چیزکی کمی ہے یا کوئی دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے کہ جہاں عوام کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ جس رہنما کو ووٹ دے رہے ہیں ، اس نے اپنے علاقے میں کوئی خیر کا کام نہیں کیالیکن چند دن قبل وہ ہی لیڈر پھر سے میدان میں آکر ووٹ مانگتا ہے اور پھر اسی علاقے کے اس کے ووٹر اسے کر پٹ ترین شخص کو اپنے قیمتی دوٹ دے کر پھر سے اسے کامیاب کرا دیتے ہیں، ہماری بے وقوف عوام اگر ایک بار ہوش کے ناخن لے اور اس کرپٹ لیڈر کو اپنا ووٹ نہ دے تو ہر لیڈرکو ڈر ہوگا کہ اگر میں نے اپنے علاقے کی عوام کا خیال نہ رکھا تو اسے اگلی بار جیتنا مشکل ہو جائے گا جس کی وجہ سے ہر محلے میں بہتری آسکتی ہے، ہر محلے کے بعد ہرشہر میں بہتری آئے گی تو تمام ملک میں بہتری اور ترقی ہوگی اور پھر ہم اوور سیز والوں کو بھی سکون ملے گا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، آج واقعی پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گز رہا ہے کیونکہ آج پاک فوج کے سپہ سالار پر جس طرح تنقید ہورہی ہے ، اس سے پوری فوج بدنامی کا باعث بن رہی ہے ، کیونکہ آج سے پہلے فوج کا شعبہ ہی صرف رہ گیا تھا جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، آج اگر فوج نے اپنی وردی کو سیاست کی گندگی سے پاک نہ کیا تو آگے آنے والا وقت اور تاریخ ہمیں بھی معاف نہیں کرے گی ، آج ہماری فوج کی کتنی بڑی بدقسمتی ہے کہ سوائے اسلم بیگ کے کوئی سابقہ پاک فوج کا چیف ریٹائر منٹ کے بعد آج پاکستان میں نہیں ہے ،یا تو وہ یورپ میں ہے یا تو امریکہ یا پھر مڈل ایسٹ میں ہے جتنے بھی چیف پاکستان سے ریٹائرمنٹ کے فوری بعد اربوں ڈالر جس طرح پاکستان سے باہر لے کر گئے، ہم میں سے کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ تفتیش کی جائے اور آرمی کے کرپٹ جنرلوں سے پاکستان کی دولت واپس لاسکیں ، پاک فوج کے جزلوں سے پاکستان کی دولت واپس لے سکیں۔
پاک فوج اپنے جزلوں کے خلاف ہمیشہ کارروائی سے گریزاں رہی ہے، آج تک جتنے بھی جرنیل گزرے جنھوں نے ملک میں مارشل لا لگا یاکسی کو بھی قانون میںکٹہرے میں نہیں لایا گیا ، بلکہ بھر پور سیکیو رٹی کے ساتھ بیرون ممالک بھیجا گیا ہے، ایک ایسا ہی جنرل پرویز مشرف بھی تھا جس نے نواز شریف کی حکومت کو چلتا کر کے اقتدار پر شب خون مارا لیکن اس کے طویل اقتدار کے خاتمے پر جب سیاستدانوں نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پاک فوج نے اولین دستہ کا کردارادا کر تے ہوئے پرویز مشرف کے خلاف بننے والے تمام کیسوں کو نہ صرف ختم کرایا بلکہ پرویز مشرف کو ضمانت پر بیرون ملک منتقل کیا اور ان کو بھر پور پروٹوکول دیا گیا ، جب ہر ادارہ اپنے سر براہوں کا اس طرح سے دفاع کرے گا تو انصاف اور میرٹ کی دھجیاںبکھر نا کوئی نئی بات نہیں ہے، پاک فوج پاکستان کا مضبوط ترین ادارہ ہے جس کو ملک میں انصاف کیرٹ قائم کرنے میں بھی کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو آج مستحکم رہنے کے لیے عدم وانصاف کی اشد ضرورت ہے اور پاکستانی عدالتوں کو اس سلسلے میں جرات اور بہادری دکھانے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی اس دھرتی پاک کو ہمیشہ کے لیے قائم و دائم رکھے،امین !
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here