پاکستان کی عدالتیں !!!

0
47
کوثر جاوید
کوثر جاوید

انگلینڈ کے سابق حکمران ونسٹسن چرچل اس کی افواج کے سربراہ نے کہا کہ جناب دشمن فوجیں ہم پر چڑھ رہی ہیں، چرچل نے پوچھاکہ کیا ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، جرنیل نے جواب دیا جی انصاف کر رہی ہیں تو چرچل نے کہا کہ جس ملک کی عدالتیں عوام کو انصاف دیں اس پر کوئی بھی غالب نہیں آسکتا ،وطن پاکستان کو آزاد ہوئے75سال گزر چکے ،کسی بھی شعبے ریفارم نہیں آسکیں، پاکستانی عدالتوں میں کئی کئی سال کیسز ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ،اسٹیبلشمنٹ نے کوئی سسٹم بننے ہی نہیں دیاجو بھی حکمران آئے انہوں نے اپنی اپنی اور رشتہ داروں کی جیبیں بھریں کرپشن اور لوٹ مار کو معاشرے کا حصہ بنا دیا، تعلیم کا میدان صحت کا شعبہ پولیس انتظامیہ دیگر شعبوں میں زوال ہی زوال ہے، پرائیویٹ تعلیمی، بے روزگاری اداروں کا سیلاب ہے جو لوگ سرکاری یا پرائیویٹ اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں ملک میں جانبر نہ ہونے والی حصہ ہے دوسرے ممالک ہجرت کر جاتے ہیں گزشتہ سال پاکستان کے گیارہ لاکھ کے قریب نوجوان بیرونی ممالک میں اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے چلے گئے دنیا میں پاکستان کے تقریباً ایک کروڑ کے قریب آباد ہیں جو ان میں پاکستانیوں کے بچے شامل نہیں ہیں جو بیرونی ممالک میں پیدا ہوئے سب تیس بلین کے قریب فارن ایکسچینج بھتیجے تھے لیکن حالات سے تنگ آکر یہ فارن ایکسچینج صرف پانچ بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ اورسیز پاکستانی عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے جس نے ووٹ کا حق بھی دیا اور براہ راست پاکستان کے نظام میں شرکت کا موقع دیا لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت نے نیب قوانین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو ختم کردیا۔ جس سے اوورسیز پاکستانی موجودہ جانبر حکومت سے بالکل نالاں ہیں ،عمران خان کی حکومت ختم ہو تقریباً ایک سال کے قریب ہوچکا ہے۔ عمران خان کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عمل کو تباہ برباد کردیا۔ موجودہ وزیراعظم سمیت ساٹھ وزراء عدالتوں سے بھگوڑے ہیں اور جرائم پیشہ لوگ جو صرف اور صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے اور لوٹا ہوا پیسہ باہر کے ملکوں کو بھیجنا ہے سونے پر سہاگہ اتنی دیدہ دلیری اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ احساس تک نہیں لیکن وقت بدل چکا ہے موجودہ حکومت کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔ اس لئے الیکشن سے بھاگ رہی ہے ملک تباہی کے دہانے پر ہے وزراء اور وزیراعظم دھڑا دھڑ غریب عوام کے پیسوں سے بیرونی ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں جو عمران خان کے خلاف جتنا زور لگا رہے ہیں اتنا ہی عمران خان مضبوط اور مقبول ہو رہا ہے یعنی اس امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تاکہ تازہ ترین معاملہ توشہ خانہ کیس کا جس میں سب پھنس چکے ہیں فوجیوں ججوں اور سیاستدانوں نے خوب لوٹا ہے اپنے باپ کی جاگیر سمجھ ملک کو اور توشہ خانہ کو لوٹا عمران خان کے خلاف جو بھی چال چلتے وہ الٹی پڑ جاتی ہے۔ وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو حقیقت سے منہ پھرتے ہیں عمران خان پاکستان کیلئے ایک سچی حقیقت ہے اللہ پاک نے پاکستان کی کسی نہ کسی طرح بہتری کرنا ہے اور اس لئے اسباب بھی پیدا کر دیے ہیں سابق آرمی چیف جس انداز میں ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے اس کی بہتری کے لئے اب وقت لگے گا ہمارے فوجیوں عدالتوں اور سیاستدانوں کو یہ ذہین نشین رکھنا چاہیے کہ موجودہ اثرورسوخ استعمال کرکے عدالتوں میں جھوٹے فیصلے ہو رہے لیکن سب سے بڑھی اللہ پاک کی عدالت ہے جہاں سے کبھی چھٹکارا ممکن نہیں کے اور جتنا بڑا عہدہ ہوگا۔ احتساب بھی اتنا بڑا ہوگا ملک پاکستان اللہ پاک کے نام پر بنا اس کی حفاظت بھی اللہ پاک فرمائیں گے اس وقت عمران خان دیانتدار بہادر محب وطن رہنما ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ لہذا موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ خوابوں سے نکلیں عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کروا کے عمران خان اقتدار حوالے کریں اور اب بھی موقع ہے تو یہ تائب ہو کر ملک میں انتخابات کروا کر اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکے۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here