پاکستانی امریکن فزیشن!!!

0
103
عامر بیگ

ریاست ہائے متحدہ امریکہ برین ڈرین میں مہارت رکھتا ہے اسی کی بدولت پوری دنیا سے فارن میڈیکل گریجوایٹ یہاں آتے ہیں اس وقت اٹھارہ ہزار کے قریب پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ میں کام کر رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستانی امریکن فزیشن دو سو ارب ڈالرز کی ورتھ رکھتے ہیں اگر یہ سب اکٹھے ہوکر پاکستان کے لیے کام کریں تو پاکستان کو آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کی سب سے بڑی تنظیم اپنا نارتھ امریکن پاکستانی فزیشن کے نام سے رجسٹرڈ ہے جس کے کم و بیش آٹھ ہزار کے قریب ممبرز ہیں جو نہ صرف یہاں امریکہ میں بلکہ پاکستان اور دوسرے ممالک جہاں بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے انسانیت کی خدمت کے لیے جان و مال حاضر کئے رکھتے ہیں اس تنظیم کے علاوہ اب بہت سے پاکستانی امریکن فزیشن لوکل اور پاکستانی سیاست میں بھی اپنے تعیں سرگرم ہو گئے ہیں عمران خان کے ساتھ زوم میٹنگ میں بہت سے پاکستانی امریکن فزیشن کی بہت سی باتیں ہوئیں جو آگے چل کر انشااللہ پاکستان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگی خان صاحب نے اپنے حال بارے آگاہی دی پاکستان کی زبوں حالی کا نقشہ کھینچا اسٹیبلشمنٹ کی زیادتیوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح اوورسیز پاکستانی خاص طور پر پاکستانی امریکن فزیشن ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اس نئی تنظیم میں سے سرگرم ڈاکٹر عاطف خان ڈاکٹر نظام اور ڈاکٹر جاوید برکی جو کہ پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سابق صدر اور موجود سیٹ اپ میں چیف ایگزیکٹیو بھی ہیں نے دیگر فزیشن کیساتھ باری باری خان صاحب کا شکریہ ادا کیا انکی زندگی تندرستی کے لیے دعائیں کیں اور آنے والے الیکشن میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی خان صاحب نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں میں سے اگر پانچ لاکھ بھی اپنا سرمایہ پاکستان میں لے آئیں تو پاکستان کو معاشی استحکام مل سکتا ہے اور کہا کہ آپ لوگ یہاں کے معاشرے میں ایک مقام اور انفلواینس رکھتے ہیں لہازہ مقامی قیادت کو پاکستان میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے مطلع کریں بعد ازاں فزیشنز نے خان صاحب کو قابل قدر تجاویز بھی دیں جنہیں خان صاحب نے خاص توجہ سے سنا اور ان کے قابل عمل ہونے باریاپنی ٹیم کو آنے والی حکومت میں ان پر عملدرآمد کرنے کے لیے ہدایت کر دیں پاکستانی امریکن فزیشنز کو چند دنوں میں تیرہ سو ممبرز جائن کرچکے ہیں
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here