ارے! تماش بینوں کچھ تو حیا کرو!!!

0
25
شبیر گُل

ایران اور خزب اللہ کی خالی اور جھوٹی بھڑکیں ۔ ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں ، فلسطینیوں کو دلا سے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ تڑپتی سسکتی فلسطینی قوم مسلمانوں کی منافق لیڈرشپ سے مایوس، اللہ کے بھروسہ پر کھڑی ہے۔ نو ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چار ہزار بچے اور تین ہزار خواتین ہیں۔ اسرائیل نے پورے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیاہے۔ عالمی ضمیر بے حس ہے مسلم افواج منافقوں کی افواج ہیں۔جو یو این او کے امن مشن میں غیروں کی خفاظت تو کرتے ہیں ۔مگر اپنے مسلمان بھائیوں کی تڑپتی لاشیں،سسکتے بلکتے بچے،روتی کراہتی ہوئی بوڑھی خواتین ،مسلم مجاہدین کیطرف دیکھ رہی ہیں۔ قطر نے آٹھ انڈین نیوی آفیسرز کو پھانسی دے دی۔ قطر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ انڈین نیوی آفیسرز اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے تھے۔انڈیا اور اسرائیل کا فلسطین اور عربوں کے خلاف گٹھ جوڑ ہے۔عرب حکمران انڈیا اور اسرائیل کے یار ہیں۔ بھارت کی فلسطین کے خلاف کمانڈوز فورس ، جہاز اور اسلحہ کی کھیپ مسلمانوں کے خلاف استعمال ہورہی ہے لیکن غیرت ایمانی سو چکی ہے۔ بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کی، جس کے جواب میں ہمارے فوجی جوانوں نے انکی دو چوکیاں اڑا دیں۔ بھارت اپنے زخمی چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ چند روز سے اسرائیلی بربرئیت کی خبریں باہر نہیں آ رہیں۔ جنرل عاصم منیر اور اسکی بے شرم ٹیم تماشبین کا کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستانی نگران حکمران اسرائیلی کتوں کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ کیونکہ بڑا اسرائیل کا وفادار کتا نواز شریف پاکستان پہنچ چکا ہے ۔اس مجرم کو شاہانہ پروٹوکول۔ اور سارے ادارے اسکے آگے بک گئے ہیں۔ نواز شریف کے منہ سے ایک لفظ بھی فلسطینیوں کی حمائت اور اسرائیل کی مذمت میں نہیں نکلا۔ انکے بے غیرت ووٹرز کو اندازہ ہونا چاہئے کہ یہ کس ایجنڈے پر پاکستان آیا ہے۔ انڈین اور امریکی اداکاراں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔اسرائیلی ظلم و جبر کی شدید مذمت کی گئی۔اس کے برعکس ہمارے منافق حکمران ان اداکارائوں ،ناچنے گانے والیوں کے جوتے بھی ثابت نہیں ہوسکے۔انتہائی ڈرپورک ،بزدل حکمران پاکستان پر مسلط ہیں۔نگران وزیراعظم انتہائی جاہل اور ڈفر ہیں ۔ نگران حکومت نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جماعت اسلامی کی ریلی پر دھاوا بول دیا۔بیسیوں لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ انتہائی بری طرح تشدد کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے تاجر رہنما کاشف کو پولیس کسٹڈی میں دل کا دورہ پڑا۔ پاکستان پولیس اور فوج سکھوں، اسرائیلیوں کی سفاک فورس معلوم ہوتی ہے۔یہ درندے اور غنڈے اسرائیلی کے وفادار کتے ہیں، جماعت اسلامی کی اسلام آباد ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکمرانوں کو وارننگ دی تھی کہ اگر روکنے کی کوشش کی تو ہم حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ لیں گے۔حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ہم یہ احتجاج ہر صورت کرینگے ۔اس پر منافق امریکی پٹھوں نے پسپائی اختیار کی ۔تمام کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ گزشتہ رات اسرائیل کی بفر زون میں بمباری کی جس کے بعد جنرل سیسی کی غیرت جاگی اور اس نے اسر ائیل کو وارننگ دی کہ آئندہ بفر زون پر بم مت برسا نہ۔ اسرائیل کو زمینی حملہ میں شدید پسپائی ہوئی ۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھاتے رہے۔ نیتن یاہو نے اس جنگ کو مذہبی جنگ قرار دے کر do or die کہہ دیا ہے۔ ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تین دن میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں ۔ دوسری طرف ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اسے نیا رنگ دیکر اپنے راستے محدود کر لئے ہیں ۔ آمنے سامنے ھونگے۔یہ جنگ ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ جو بائیڈن اپنی کمزور حیثیت بچانے کے لئے جنگ میں کودا ہے جس سے اسی معیشت تباہ ہوجائے گی۔ چین معاشی طور پر آگے بڑھ رہاہے اور امریکہ معاشی طور پر کمزورہورہا ہے۔ہم بحیثیت قوم افراتفری کا شکار ہیں ،لٹیروں اور درندوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ زر خرید میڈیا اور لفافے صحافی اپنی اخلاقی قدریں کھو چکے ہیں۔ یہ معاشرے کا بدنما داغ ہیں جو موجودہ حالت کی غلط تصویر کشی رہے ہیں۔ گزشتہ پینتیس سال سے وہی چہرے، وہی لٹیرے، وہی سیکورٹی رسک لوگ، وہی بجٹ، جنرل ضیا نے جونیجو کی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ نواز شریف کو برطرف کیا گیا۔ بینظیر کو پھر نواز شریف کو برطرف کیا گیا۔ ہر بار میڈیا کی ذریعے یہ الزام لگایا گیا کہ ان دو خاندانوں نے ملکی دولت اور وسائل لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے ۔ میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی، کبھی ان چوروں کو کرپشن، کبھی سیکورٹی رسک قرار دیا گیا۔ جن مشرف جنرل باجوہ نے ان کو این آر او دئیے۔ اسٹیبلشمنٹ کیطرف سے انہیں یہودی اور انڈین لابی سے بزنس اور دوستیاں اچھی نظر سے نہیں دیکھی جاتی تھیں۔ اب وہی چور، وہی ڈاکو،وہی ملکی دولت باہر منتقل کرنے والے،وہی سیکورٹی رسک لوگ اور وہی چہرے جو مودی کے یار تھے۔ انہیں فرشتے بناکر قوم پر ملسط کیا جارہا ہے۔ جسے قوم قبول نہیں کررہی۔ آئی ایس پی آر کو ہمیشہ وضاحت کرنا پڑتی ہے کہ فوج اب سیاست سے دور رہے گی۔ ایسے ہی ہے کہ جھوٹوں نے کہا جھوٹوں سے سچ بولو۔ جرنیلوں میں کمرشل پلازوں کی بندر بانٹ کیوجہ سے انکے سینے سے جہاد کا جذبہ ختم ہوچکا ہے۔ سفاک درندے بن چکے ہیں جنہوں نے ہائیکورٹس، اور سپریم کورٹ کو اپنی منشا کے مطابق مینج کر لیاہے۔ تمام ریاستی ادارے میوزیکل چیئر کی طرح لاہوری نیلسن منڈیلا کے آگے سرنگوں ہیں ۔ بین الاقوامی ایجنسیوں نے نواز شریف اور جرنیلوں کا ٹاسک دیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے بارے نرم رویہ اختیار کریں ۔ اس صورتحال میں کوئی فرسٹریٹڈ اور سر پھرا فوجی یا سپاہی جنرل عاصم منیر یا نواز شریف کو بھون سکتا ہے۔ گزشتہ روز معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب کے صاحبزادے نے اپنے سینے میں گولی مارکر زندگی خاتمہ کرلیا۔اس افسوسناک واقعہ پر پوری دنیا میں مولانا کے محبین نے افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس لرزہ خیز واقعہ پر بے حس اور بے ضمیر لوگ ٹرولنگ کرتے پائے گئے۔ اس سے اندازہ ہوا کہ ہم اخلاقی طور پر تباہ و برباد ہوچکے ہیں۔ سیاسی اور مذہبی اخلاقیات میں پہلے ہی برباد تھے۔ جرنیلوں نے ملک کو سیاسی، اور اخلاقی طور پر تباہ برباد کردیا ہے۔ان جرنیلوں سے ملک کو آزاد کروانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here