گناہ بے لذت کی سزا!!!

0
18
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

کوئی مسجد بنائیں، امام بارگاہ بنائیں، مجلس کی بنیاد رکھیں، حضور ص یا انکے پیاروں کیلئے انکے خانوادہ کیلئے کتاب شائع کروادیں ، خانواد شہید کی مدد کریں، یتیم پالیں، ہسپتال کھولیں،سبیل لگا دیں، لنگر خانہ کھول لیں ، درس رکھیں، مدرسہ بنائیں ، قبرستان بنائیں ، غریب پروری کریں ایسے کار ہائے خیر سٹیٹس بدلوادینگے اگر نیکیاں کم ہوئیں برائیاں زیادہ ہوئیں تو صدقہ جاریہ کے ذریعہ جانے والی نیکیاں جہنمی سے جنتی بنا دینگی اور اگر برعکس ہوا تو جنت میں جاتے جاتے روک دیے جائینگے۔ جب ہمارے مخصوص مذہبی ایام ہوتے ہیں ہم مصروف عبادت ہوتے ہیں تو کچھ شرارتی لوگ ان ایام میں بھی نام نہاد گروپس میں آئی ڈیز چھپا کر یعنی جعلی سید بن کر جعلی آئی ڈیز سے ان دنوں بھی بے حیا ئی پر مشتمل اہانت سادات و علما و مسلمین و مومنین و مومنات سے بھرے بازاری زبان پر مشتمل میسیجز بھیج رہے ہیں ۔ انکا ٹارگٹ ہماری مذہبی ایام ہیں ۔ رمضان ، میلاد النبی ۖ، عاشورہ، اربعین، تاریخ ہائے ولادت شہادت میں یہ ایسی حرکات کرتے ہیں ۔ اوٹ پٹانگ ویڈیوز بھجیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو خود یا انکے بچے کسی مسجد میں دکھائی نہیں دیتے ۔ مجلس میں نظر نہیں آتے نہ ماتم نہ جلوس میں، نہ نوحہ خوانی ،نہ جماعت، نہ جمعہ نہ درس، نہ جنازہ نہ فاتحہ میں، نہ حج نہ زیارت اگر کسی مجلس میں آ بھی گئے تو آپ انہیں مسجد یا مجلس کے اندر نہیں دیکھیں گے۔ اندر آبھی گئے تو فتنہ و فساد کرینگے۔ پارکنگ لسٹ انکا محل شرارت ہوتا ہے جلوس میں اگر آگئے تو لڑائیاں جھگڑے کرائینگے۔ زدو کوب کرنے سے لیکر شرفا کو طمانچے مار نے تک کی حرکات کرینگے اور پولیس کے ڈر سے معافیاں بھی مانگیں گے ۔ کبھی مجلس و جلوس کی نماز میں رکاوٹ تو کبھی جلوس کی برآمدگی کی مجلس میں رکاوٹ ۔ کبھی نوحہ خوانی میں داداگیری۔ کبھی دھکم پیل تو کبھی منفی لٹریچر کی تقسیم ۔ ایسے لگتا ہے یہ صرف جھوٹ لکھنے بولنے یا ناموس کی گالیاں سادات و شرفا و علما کو بکنے پر مامور ہیں۔ یہ انگلیوں کی تعداد سے بھی کم ہیں اور امریکہ کی ایک دو ریاستوں میں انکا دائر کار ہے ۔ انکی شناخت یہ ہے کہ پرلے درجہ کے بدتمیز، بدزبان بے مروت، انکے پاس ہائی جین کا بھی وقت نہیں ہوتا، یہ تو مورخ بتائے گا کہ کس کے پیرول پر یہ شرارتیں کر تے رہے ہیں ،انکی ہدایت کے لیے یہ سطور ملاحظہ ہوں ۔ شراتی بھائیوں کی خدمت میں فرض کریں کہ آپ اپنی قبر میں ہیں اور فرشتے آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ کے پاس 999 نیکیاں ہیں، 998 برائیاں ہیں۔ آپ جنت میں جا رہے ہیں! اور آپ بہت مطمئن ہیںپھر اچانک آپ کے گناہوں کی تعداد دو گناہوں سے 1000 تک پہنچ جاتی ہے اور فرشتہ آپ کو بتاتا ہے کہ دو لوگوں نے ابھی ابھی ایک گانا سنا یا نازیبا ویڈیو دیکھی یا کسی عالم کی تذلیل، کسی سید کی اہانت یا مومن کی بے عزتی پر مشتمل میسیج جو آپ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر شیئر کیا تھا فیس بک پر لگایا تھا یا وٹس ایپ پر بھیجا تھا یا کسی کو پرسنل سینڈ کیاتھا اسے آگے فارورڈ کیا ہے ! اس کی وجہ سے آپ کو اسکے دو گناہوں کا بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے اور اب آپ جہنم میں جا رہے ہیں۔ اس وقت آپکے وٹس ایپ گروپس، گینگسٹر ، جعلی آئی ڈیز بنا کے دینے والے اور گناہ پر وادار کرنے والے مدد نہ کر پائینگے اسے کہتے ہیں گناہ جاری بلکہ یہ ہیں گناہان جاریہ ۔ صدقہ جاریہ چھوڑکر جائیں کہ کام آئے گناہ جاری کو باقی نہ چھوڑ یں ورنہ قبر میں چھترول ہوگی جیسا کہ بہت سوں کی ہو بھی رہی ہے بلیک ہول سے کوئی واپس نہیں آتا ۔ معمولی سا صدق جاریہ جنت میں لے جا سکتا ہے اور معمولی سا گناہ جاری جہنم میں لے جا سکتا ہے جنکی ساری زندگی ہی جھوٹ بولتے گزر گئی اور شرارتیں کرتے وہ آخرت کیلئے کیا لے جا رہے ہیں؟ خدا را ایسیگناہان جاریہ سے بچیں تاکہ قبر و آخرت کی منزل آسان ہو یہ مضمون خالصتا خیر خواہی کیلئے لکھا گیا ہے ۔ ہدف طنز نہیں بلکہ ہدایت کی دعوت الی الخیر ہے اللہ ہم سب کو راہ حق پر گامزن رکھے، آمین! یا رب العالمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here