زندگی ٹرسٹ کا خوبصورت فنڈریزنگ!!!

0
134
شمیم سیّد
شمیم سیّد

پاکستان میں یوں تو بہت ساری این جی اوز کام کر رہی ہیں جن میں واقعی کچھ ایسی ہیں جو کام کر رہی ہیں ورنہ تو سوائے پیسہ کمانے کے کچھ اور نہیں ہو رہا لیکن زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے واقعی ہمارے ملک میں تعلیم کیلئے جو کوشش کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہے وہ گورنمنٹ اسکول جو کہ بالکل ناکارہ ہو چکے تھے ان کو لے کر دوبارہ اس قابل بنا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو بھی بڑھا رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں، گزشتہ پندرہ سالوں سے شہزاد رائے ہیوسٹن آرہے ہیں اور ہمارے ہیوسٹن کی جانی مانی شخصیت ڈاکٹر آصف قدیر ان کیلئے فنڈریزنگ کرتے رہتے ہیں لیکن اس دفعہ تو انہوں نے دھماکہ کر دیا اور جناب سدا قنبر کیساتھ مل کر ہیوسٹن میں ایک ایسا فنڈریزنگ کر دیا جو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔ اس فنڈریزنگ میں خاص طور پر پاکستان کی وہ بہادر لڑکی جس نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں مشہور کر دیا اور نوبل پرائز حاصل کیا اس کی آمد نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ رائل سونیٹا گلیریا ہوٹل میں شاندار فنڈریزنگ کا اہتمام کیا۔ پورا ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ 2500 سے لے کر 25000 تک کی ٹیبلیں رکھی گئی تھیں شہر ہیوسٹن کی بڑی بڑی شخصیات وہاں موجود تھیں اور بڑے سلیقے کیساتھ پوری والنٹیئرز کی فوج جو وہاں لگی ہوئی تھی۔ اتنی زیادہ جو لوگوں کی شرکت تھی وہ صرف اور صرف ملالہ یوسف زئی کی وجہ سے تھی نہایت ہی سادہ لباس میں ملبوس ملالہ یوسف زئی کا استقبال لوگوں نے زبردست تالیوں کی گونج میں کھڑے ہو کر کیا۔ لمبی لمبی تقریروں نے وہاں موجود لوگوں کو تھوڑا بور کیا جس کی وجہ سے لوگ اُٹھ کر جانے لگے۔ پروگرام سے پہلے تو میڈیا کو بار بار ٹیکسٹ کر کے بلایا گیا لیکن جب وہاں میڈیا پہنچا تو اس کو سب سے آخر میں ٹیبل پر اپنے والنٹیئرز کیساتھ بٹھا دیا گیا جو کہ زیادتی تھی میڈیا ہی کی وجہ سے پورے پاکستان میں پہنچائے جاتے ہیں بہر حال لکھنے کو تو بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ اتنے بڑے کاز کو نقصان پہنچایا جائے لیکن انتباہ کرنا بھی ضروری تھا یہ کس نے کیا کون اس کا ذمہ دار ہے۔ ڈاکٹر آصف قدیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ملالہ یوسف زئی کے والد کو اسٹیج پر بلایا اور انہوں نے بہت لمبی تقریر کر دی شہزاد رائے نے اپنی کارکردگی کے بارے میں بتایا جو کام وہ کر رہے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر بلایا گیا تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر اس کا شاندار استقبال کیا جس کا ملالہ نے برملا اظہار بھی کیا انہوں نے اپنی مختصر سی تقریر میں شہزاد رائے کے کام کو بہت سراہا اور انہوں نے پاکستان جا کر وہ اسکول بھی دیکھے جہاں کا تعلیمی معیار بھی بہت عمدہ ہے اور تمام سہولیات کیساتھ اسکول کام کر رہے ہیں سراج نرسی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر شیلا جیکسن لی اور چیئرپرسن ایمبیسڈر سدا قنبر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں شہزاد رائے نے اندھیرے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آغاز ریسٹورنٹ کے عمدہ کھانوں سے شوکت بھائی نے عمدہ انتظام کیا تھا۔ بہترین پروگرام کیلئے سدا قنبر، ڈاکٹر آصف قدیر، تنویر احمد، اہر بھٹی اور سراج نرسی اور تمام والنٹیئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here