اے اللہ میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما ! اے اللہ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔ اے اللہ! انکے ضعف اور مرض کو قو اور شفا میں بدل دے ! یا رب ! انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضا میں عافیت پیدا فرما ! اے اللہ!اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما ! اے اللہ ! انکو اپنا فرمانبردار بنا ! اے اللہ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مدب بنانے میں میری مدد فرما اور اس میں مجھ سے جو غلطی ہو گء ہے اس کو تو اپنی رحمت درست فرما ! اے اللہ انکو ہمارے لئے خیر بنا دے اے اللہ یہ تیرے رسول کی امت کا سرمایہ ہیں ان کی بہترین جسمانی اور ذہنی تربیت میں ہماری مدد فرما ! اے اللہ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو مانت کو ضائع نہیں کرتا، میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتی ہوں ۔ اے اللہ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے ! اے اللہ! ہماری اولادوں کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا فرمانبردار اور اپنے پیارے حبیب کی سنتوں پر عمل کرنے والابنا لیجیئے ! اے اللہ! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے ! اے اللہ! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے ! اے اللہ !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما ! اے خالق کائنات! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔ اے اللہ، ہماری اولادوں کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما ! ان سے دین کی خدمت کا کام لے لے ۔اے اللہ قیامت تک ھماری اولادوں کی نسلوں سے جتنے بھی انسان دنیا میں آئیں ان سب کو راہ ہدایت پر رکھنا ہر نسل میں مرد آہن پیدا کرنا جو تیرے دین کو تیری سر زمین پر غالب ونافذ کرے اس کیلئے بہترین مدد گار پیدا کرنا غیب سے بھی ان کی مدد فرمانا ایسا ایمان وتقوی ،فہم فراست ،حکمت بصیرت ،خوف خدا اور محبت خدا، نصیب فرمانا کہ فرشتے ان کی نصرت کو اتریں اور ترے دین کو غالب اور نافذ کرکے رہیں آئے اللہ ہم مسلمان عورتوں کو بانجھ نہ کر ہماری اولادوں کے ذریعیدنیائے اسلام کو بہترین قیادتیں نصیب فرما جو مسلمانوں کو متحد ومنظم کریں دشمنوں کے خلاف سیسہ پلاء ہوء دیوار بن جائیں اسلام کو سربلند کریں مسمانوں کو ذلت پستی بد حالی سے نکالنے والے ہوں ۔ اے اللہ ہماری اولادوں کو دشمنوں کا الہ کار بنے سے محفوظ رکھنا انھیں وحدانیت کا عمل بردار بناکر زندہ رکھنا اور وحدانیت کا عمل بردار بناکر دنیا سے اٹھانا انھیں ہمارے لئے بہترین صدقہ جاریہ بنانا اپنے بچوں کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر جنت میں جانا نصیب فرمانا اے اللہ! انکو نیک بخت اور تقیا و غنیا اور سخیا و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے ! آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں خصوصی دعائیں کیجیئے اور اس کو ہر ماں باپ تک پہنچانے کی کوشش کریں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بیشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔
٭٭٭