جادو کا علاج، توڑ!!!

0
49
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آجکل جس طرح سے بنی نوع انسان جادو ٹوٹے اور ٹوٹکوں سے پریشان ہے کبھی نہ تھی ایسا لگتا ہے یہ دنیا جادوگروں سے بھر چکی ہے اللہ معاف فرمائے ہمارے گناھ اور کم علمی اس کی بنیادی وجہ کہ ہم اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہتے ہیں!یہ عمل وہاں انتہاء کارگر ہوگا جہاں جادوگر سے بچنے کے لیے عمل کا سوال کیاجائے اور ایک ایسا جادوگر جو کسی صورت پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔
روحانی اعمال میں ایسے بے شمار عملیات ہیں جو اس مقصد، جادو پلٹانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ میں اس معاملے میں اسمائے الہی کو پسند کرتا ہوں۔ اگر کسی پر بار بار جادو کا حملہ ہو رہا ہو اور جادو کرنے اور کروانے والے کا پتہ ہو یا نہ ہو، تو یہ عمل کر کے دیکھیں۔ اس عمل کی مداومت سے جادوگر اور جادو کروانے والے پر انکے نحس عملیات واپس لوٹ جائیں گے اور انکا حشر عبرتناک ہو گا۔ اب یہاں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر جادو واپس گیا تو بھیجنے والا غضبناک ہو کر اور طاقت ور جادو کرے گا، ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔ مجھے آج تک اس سوال کی سمجھ نہیں آئی کہ اسکا کیا جواب دوں کیونکہ ایسے سوال پر مجھے غصہ آ جاتا ہے اور غصے میں جو تھوڑی بہت عقل ہے وہ بھی صلب ہو جاتی ہے۔ ایک مسلمان کے طور پر ہمارا عقیدہ یہ ہونا چاہیے کہ رب کعبہ کی دسترس سے کچھ بھی باہر نہیں اور جب ہم رب کعبہ کا کلام یا اسمائے الہی پڑھ رہے ہیں تو درحقیقت ہم ایک ایسی ہستی کو پکار رہے ہیں اور مدد طلب کر رہے ہیں جو خالق و مالک ہے۔ اگر میرا تعلق جنرل حافظ صاحب کامن دار پاک فوج سے ہو تو کیا میں پاکستان میں کسی بھی بدمعاش سے ڈروں گا اور اسے خاطر میں لاں گا؟ تو جب رب کعبہ سے تعلق ہو، رب کعبہ کے نام لیوا ہوں اور اسکا کلام پڑھ رہے ہوں اور ساتھ ساتھ یہ بھی ڈر ہو کہ کہیں جادوگر تپ نہ جائے اور پرسنل نہ ہو جائے، تو میرے خیال میں تجدید ایمان کے لیے کلمہ دوبارہ پڑھ لینا چاہیے اور اگر کلمہ دوبارہ پڑھنے کو دل نہ مانے تو چلو بھر پانی کے بارے میں کیا خیال ہے؟عمل کچھ یوں ہے کہ عشا کی نماز کے بعد جب سب کاموں سے فارغ ہو جائیں تو دو رکعت نماز ایسے ادا کریں کہ پہلی رکعت میں سورہ الکافرون سات مرتبہ اور دوسری رکعت میں تین مرتبہ پڑھیں۔ بعد از سلام جادوگر اور جادو کروانے والے پر جادو پلٹنے کی نیت سے اول و آخر تین مرتبہ یہ درود پڑھیں۔یا قابِض یا قھار صل علی محمد وآلہ واصحابہ اِنک قابِض القھار اور بیچ میں تین سو مرتبہ یا قابض یا قھار کا ورد کیا جائے۔ پڑھنے کے بعد اپنے ہاتھوں پر دم کر کے پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں اور سو جائیں۔ جو لوگ فجر کی نماز پڑھتے ہوں وہ فجر کے بعد اس عمل کو دھرا لیں۔ فرق صرف اتنا ہو گا کہ صبح اسمائے الہی کا ورد صرف مرتبہ ہو گا۔ جو فجر کی نماز نہیں پڑھتے وہ ویسے ہی صبح اٹھ کر اس عمل کو کر لیں، اپنے دنیاوی کام شروع کرنے سے پہلے۔ چند ہی دنوں میں جادوگر اور جادو کروانے والا انہی کیفیات میں مبتلا ہو گا جو آپ پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہو گی۔ اب اگر تو باز آ گیا تو ٹھیک ورنہ دوبارہ کرے گا تو اگلی مرتبہ مزید تباہ کن نتائج کا سامنا کرے گا (میری تو اکثر خواہش ہوتی ہے کہ مجھ سے میرا کوئی دشمن جادو کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کرے تو مزہ آئے)۔ بہرحال اس عمل کو زندگی کی روٹین بنا لینے سے ہر طرح کے نحس عملیات سے ذاکر محفوظ اور بے پروا ہو جائے گا۔ عام حالات میں صبح شام صرف ایک تسبیح کافی ہے۔ مشکل حالات میں صبح ایک تسبیح اور رات کو تین سو مرتبہ۔اب پھر وہی رونا مفت کی چیز آپ کسی کو دیں تو قدر نہیں ہوتی یہی اس نادر عمل کا بھی ہوگا خیر ہمیں کیا ہمارے پاس کوء کمی تو نہیں اور نہ ہی اپنا کام ہے تعویذ لکھنا اور مال بٹورنا تو ڈرنا کیا آزمودہ اعمال و وظائف ہمیشہ بلا بخل دیئے اور دیتا رہونگا چاہے کوء کتنا ہی مخالفت کیوں نہ کرے لیکن انسانیت کی خدمت تو یہی ہے کہ بے لوث بنا کسی لالچ کے کی جائے ۔ایسے اور بھی دیگر کء اعمال میرے پاس موجود ہیں جن کو وقتا فوقتا شائع کرکے قارئین کی مال کھینچنے والے بابوں سے جان چھڑانی ہے،باقی اب خود ہی کوء لٹنے کو تیار تو ہم کیا کریں جس کی جو مرضی وہ راستہ اختیار کرے اور پھر ایسوں کو الزام نہ دے کہ انہوں نے لوٹ لیا آپ خود گئیے تھے لٹنے تو لوٹا ۔!!اس کے ساتھ ہی اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے اللہ آپ سب کو آسانیاں عطا فرمائے آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here