ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی خاتون رو رو کر بتا رہی ہیں کہ اس سال حج کے موقع پر سعودی حکمرانوں نے پاکستانی حجاج کے ساتھ وہ سلوک کیا جو کہ جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ امیر ملکوں کے حجاج کو تمام سہولیات مہیا کی گئیں جن میں اے سی والے خیمے ، ٹھنڈا پانی اور ٹرانسپورٹ شامل تھی جبکہ پاکستانیوں کو ہر سہولت سے محروم رکھا جس سے یہ اموات ہوئیں ۔ محترمہ نے تو ویڈیو پیغام میں کہا کہ جن پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں وہ گرمی سے نہیں بلکہ انہیں اے سی ، ٹھنڈا پانی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات نہیں دی گئیں جو باقی ممالک کے حجاج کو دی گئیں ۔ یہ لوگ شہید نہیں یہ قتل ہوئے ہیں اور ان کے قاتل سعودی حکمران ہیں۔ یہ ایسے حیران کن انکشافات ہیں کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ ایک ہزار کے لگ بھگ حاجی کیوں مر گئے ۔ مرے یا ان کو مارا گیااور حج پر کیا کچھ ہوتا رہا۔ آپ سن کر کان پکڑ لیں گے۔ یہ ویڈیوسن کر دلی افسوس کے ساتھ میرا یہ تجزیہ و تبصرہ پاکستانیوں کے لیے ہے۔ سعودی عرب کے حکمران بادشاہ ہیں اور تیل کی دولت نے ان بدوئوں کے دماغ میں تکبر کی ہوا بھر دی ہے۔ پاکستان جب سعودی عرب کا بھکاری ہوگا تو یہ لوگ پاکستانیوں کی کیا عزت کریں گے۔ وہ ہر پاکستانی کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب والے کسی امریکی مسلمان حاجی کے ساتھ یہ سلوک کر کے تو دیکھیں۔ امریکی ان کو نانی یاد دلا دیں گے کیونکہ یہ سب عربی حکمران امریکی غلام ہیں۔ پاکستان جب تک معاشی غلامی سے آزاد نہیں ہوتا ان کے ساتھ ساری دنیا میں یہی سلوک ہوتا رہے گا۔ پاکستانی حکمران امریکہ اور سعودی عرب کے غلام ہیں پاکستانی حجاج کی اموات پر وزارت خارجہ میں کہاں ہمت کہ سعودی حکومت کے اس غیر انسانی سلوک پر ان کے سفیر کو طلب کرے۔ غلاموں اور بھکاریوں کی اوقات ہی کیا۔ سول سوسائٹی کے لوگ احتجاج کریں اور اپنی قومی غیرت کا ثبوت دیں۔
٭٭٭