خاص 6 ورزشیں، جو وزن گھٹائیں اور موٹاپا بھگائیں

0
477

’ ہماری تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ جینیاتی وجوہ سے موٹاپے کے شکار افراد پر مختلف ورزشوں کا اثر کم ہوتاہے۔ لیکن ہماری تجویز کردہ ورزش ان افراد کا وزن بھی کم کرسکتی ہے جن کی جین میں موٹاپا لکھا ہے،‘ محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا۔

موٹاپے میں عموماً باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی) کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ تاہم اس مطالے میں جسمانی چربی کی شرح (بی ایف پی)، کمر کا گھیر (ویسٹ سرکمفرنس)، کولہے کا گھیر (ہِپ سرکمفرینس) اور کمر اور کولہے کا تناسب (ویسٹ ٹو ہِپ ریشو) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

باقاعدہ جاگنگ : سب سے بہتر

ہفتے میں تین مرتبہ 30 منٹ کی جاگنگ کی عادت آپ کے جسم کو فربہ کرنے والے جین کا کامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

محققین نے تائیوان کے بایوبینک ڈیٹابیس کی معلومات کے تحت کہا ہے کہ جن ہلکی پھلکی ورزشوں میں زیادہ جسمانی توانائی خرچ نہیں ہوتی ان کے فوائد بھی کم کم ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا اصرار ہے کہ اگر آپ دبلا ہونے کے لیے ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرتے ہیں تو اس سے بھوک لگتی ہے اور آپ دوبارہ کھانے کی طرف دوڑتے ہیں۔

اس تحقیق کا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ اگر جین آپ کو گوشت کا پہاڑ بنانا چاہتے ہیں تو اسے قسمت کا لکھا نہ سمجھیں بلکہ مسلسل اور درست ورزشیں اس کا اثر زائل کرسکتی ہیں اور آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں۔

یہ تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوپر بیان کردہ چھ اہم ورزشیں آپ کا وزن کم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here