حروف کا بیان!!!

0
9
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے گزشتہ مضمون میں آپ سے حروف تہجی اور ان کے عناصر سے متعلق بات ہوئی تھی، آج اس مضمون کو ہی آگے بڑھاتے ہیں، تحقیق کیلئے انٹرنیٹ مواد اور کتابوں سے استفادہ کیا گیا ہے، اس لیے آپ سے گزارش ہے ہر مواد کو کاپی کہنے سے گریز فرمائیے گا بہرحال جو پڑھا ڈھونڈا سمجھا حاضر خدمت ہے ۔ بولنے کے لیے حروف کا بہت ہی اہم کردار ہے کسی بھی آواز کو نکالنے کے لیے حرف کی مدد لی جاتی ہے حرف ایک مخصوص نشان کی صورت ہے پہلے زمانے مین حرف کو بلکل فطرتی انداز میں ظاہر کرنے کے لیے صورت بنائی جاتی تھی جس کو پکٹوگراف کہتے ہیں حروف کا علم بہت ہی نایاب اور قدیم ہے اس کے اندر سب کچھ آجاتا ہے ساری کائنات کا علم حروف کے اندر ہی ہے یہ علم اُمہات العلوم ہے اگر علم الحروف کی جانکاری کسی کو بھی ہوجائے تو وہ ہر علم میں بہت آگے جاسکتا ہے اور جتنا کھودے گا اتنا پائے گا محنت کا اجر ملے گا نام بھی کمائیگا اور اپنے علم کی مدد سے لوگوں کو بھی علم سے روشناس کرانے قابل ہوگا۔
طبیعت ۔ حروف کا علم حاصل کرنے کے لیے تمام حروف کی طبیعات جاننا بہت ہی اہم ہے جیسے کے الف کی فطرتی طبیعت کونسی ہے 1۔ تر ہے یا 2۔ سرد ہے یا 3۔ خشک ہے یا گرم ہے اور اسی طرح سے ہر ایک کے چار درجات ہین یہ علم طب مین نہایت ہی اہمیت کا حامل اور بہت ہی ضروری ہے، اس سے کسی بھی چیز یا نام شخصیت کی طبیعت کا پتہ چلتا ہے کہ کس طبیعت سے تعلق ہے تر ہے سرد خشک ہے یا گرم طبیعت کا بندہ ہے وغیرہ،مزاج:
ہر حرف کا فطرتی مزاج ہے جیسے کے لذیذ ،کھٹا ،میٹھا ،کڑوا اور نمکین یہ بھی علم نہایت لازمی ہے کیونکہ چلہ کشی یا وظائف میں ذائقہ اور بخور کا اہم کردار ہے کیونکہ جس طبیعت مزاج اور بخور سے تعلق میں ذکر وظائف ہے تو موکل بھی سیم ہی پسند کرتا ہے، یہ میری تحقیق نہیں لیکن کافی حد تک اس سے متفق ہوں ہر چند کہ بہت سے پہلو تشنہ رہ گئیے اور کافی تشریحات بھی چاہتے ہیں۔
عنصر! علم الحروف میں چار اقسام کے تمام حروف ہیں اور سات سات حروف ہر ایک عنصر سے تعلق میں ہیں سات حروف خاکی یعنی مٹی کے ہیں اور سات عنصر بادی یعنی ہوا کے ہیں یا بادی ہیں اور سات حروف عنصر آتش یعنی آگ سے تعلق رکھتے ہیں گرمائش سے انکا تعلق ہے اور سات حروف عنصر آب یعنی پانی کے ہیں اسی طرح سے ہر حرف کو پہچانہ نہایت ہی ضروری ہے!اس سے متعلق گذشتہ مضمون میں سیر حاصل گفتگو ہوئی تھی اور اس کی تفصیلات آپ پڑھ کر جان سکتے ہیں مزاج کسی بھی شخص کا جان سکتے ہیں وغیرہ
سمتیں ! تمام حروف پانچ اطراف میں بٹے ہوئے ہیں یہ بہی بہت ہی اہم ہے کے ہر حرف کا طرف کا پتہ ہو 1۔ آگے یا سامنے یعنی شمال 2۔ پیچھے یعنی عقب میں یا جنوب 3۔ دائیں جانب یعنی مغرب 4۔ بائیں جانب یعنی مشرق ہے ۔ اس سے حرف کی سمت اور اس کے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔
حروف کے رنگ
ہر حرف کا کوئی نہ کوئی رنگ ہے جوکہ فطرتی حرف کے ساتھ نسبت رکھتا ہے جس کا جو حرف ہوگا اس کو زیادہ پسند کرے گا یہی اس کی خاصیت ہے اب رنگ ظاہر ہے باطن یا کئی رنگوں سے امتزاج پاتا ہے یہ بھی تحقیق طلب بات ہے ایلیمنٹ ہر حرف کا کسی نہ کسی ایلیمنٹ یا عنصر سے فطرتی تعلق ضرور ہے جو کہ اعلیٰ درجہ کی معلومات میں شامل ہے جن میں دھاتیں شامل ہیں اور کچھ کمیاب دھاتیں بھی لیکن حروف و اعمال حروف کی اثر پذیری کا انحصار ان ایلیمنٹ سے بھی جڑا ہے جتنا آپ اس مساوات کو متوازی سمجھتے جائیں گے آپ پر عقدے کھلتے چلے جائینگے
برج اور ستارہ۔۔۔
تمام حروف کسی نہ کسی برج اور ستارے سے فطرتی تعلق میں ہوتے جس سے علم میں اور ترقی درجات حاصل ہوتی ہے۔
دن ۔۔۔۔
تمام حروف ھفتہ کے ساتوں دنوں میں سے کسی نہ کسی دن سے فطرتی تعلق میں ضرور ہوتے ہیں جس سے عمل کرنے میں مدد ملتی ہے عمل میں روحانیت زیادہ ملتی ہے تاثیر بڑھ جاتی ہے اور فوری تیز ترین نتائج بھی مشاھدہ میں آتے ہیں
ساعت تمام حروف کی دن کی 24 ساعات سے فطرتی تعلق ہوتا ہے جو کہ جاننا بہت ہی ضروری ہے تاکہ اعمال وظائف میں مطلوبہ طاقت سے کام لیا جاسکے اور اس بات کو ممکن بنایا جاسکے لگایا تیر نشانے پر بیٹھے
جیم سٹون یا پتھر
تمام حروف سے فطرتی تعلق میں دھاتوں کی طرح کوئی نہ کوئی پتھر لازمی ہوتا ہے جس کو پہننا طالب کے نہایت ہی ضروری ہے جو مسند ملنگ لوگ یا ٹوپی تیار کرتے ہیں رنگ برنگے اس میں رنگوں سے طاقت بڑھانا موافقت حاصل کرنا مقصد میں شامل ہوتا ہے
کیمیا گری
یہ دھات سے نسبت رکھتا ہے تمام حرف کسی نہ کسی طرح اس سے متعلق ہوتے ہیں دھاتوں کو ملا بھرت یا جتنی ذیادہ دھاتیں ممکن ہوں انکا امتزاج دیکر الواح بنوانی چاہئیں اور اس پر کنندہ کاری یا لوح گودنے کیلئے جس نشتر کا استعمال ہو وہ بھی مخالف نہ ہو بلکہ مقصد و دھات سے موافقت رکھتا ہو
عدد تمام حروف کا تعلق کسی نہ کسی فطرتی عدد سے ضرور تعلق ہوتا ہے جس کا جاننا نہایت ضروری ہے مختلف ابجد کی عددی ویلیو اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ہر ابجد میں ہر حرف کا مختلف مخصوص نمبر یا عددی ویلیو جو نقوش بنانے کے کام آتی ہے
لطائف ۔۔۔۔۔
تمام حروف کا تعلق کسی نہ کسی لطائف سے ضرور ہوتا ہے سات لطائف ہیں ہر لطیفے سے فطرتی تعلق میں حروف ہیں جو کے جاننا بہت ضروری ہے
انسانی عضوات تمام حروف کا انسانی عضوات سے بھی فطرتی تعلق ہے جو کہ امراض کے شفا کے لیے بہت ضروری ہے یا جسم میں آنے والے نقائص و کمزوریوں کی دوری کیلئے انکا جاننا بہت ضروری ہے
اوپر دے گئے اشارات اور تفاصیل کا جاننا علم الحروف کے لیے نہایت ضروری ہے جیسے کے ایک شخصیت کے بارے میں جاننے کے لیے علم الحروف سے تشخیص کی جاسکتی ہے جوکہ بہت ہی مخفی ہے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں ۔
تو محترم قارئین یہ وہ چیدہ چیدہ باتیں جو اس بابت آپ تک پہنچ گئیں الحمد للہ جس پر اللہ کا کرم خاص ہوگا وہ ان علوم کی گہرائی میں نہ صرف غوطہ زن ہوگا بلکہ لطف پائے گا اور اپنے لیئے اور اقربا کیلئے یقینا ان سے فیض حاصل کرنے کا باعث بنے گا عموما لوگ لمبے چلے آستانوں پر بابائوں یا صاحب علم کی تلاش میں رہتے ہیں اگر تحقیق کرکے تھوڑا وقت حروف اور اس کی گہرائیوں کو سمجھنے پر لگادیں تو یقینا ان کا بھی بھلا ہو اور زمانے کا بھی باقی رہے نام صرف اللہ کا ہم تو خاکی خطاکار انسان ہیں کبھی کوئی ہم سے ناراض ہو یا شکایت رکھتا ہو کبھی ہم کو شکایت ہوجائے خیر دنیا ہے اس میں یہ سب ہوتا ہے اس کا نام ہی زندگی ہے ملتے ہیں اگلے ہفتے ایک نئے موضوع اور دیگر تشریحات کے ساتھ ۔۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here