اللہ پاکستان کو ڈکٹیٹر وں سے بچائے !!!

0
14
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! آج کل فارم کی حکومت اور اس کی سرپرستی فرمانے والا کی نعم البدل جرنل یحییٰ اور اس کے مکرو ساتھیوں کی شکل والے جرنل عاصم اور ساتھ بیٹھے گونگے بہرے ساتھیوں نے آجکل اوور سیز پاکستانیوں کو اپنی جعلی حکومت کے حق میں رام کرنے کے لئے نیا پینترا بدلا ہے اور نہ صرف امریکہ میں بلکہ یورپین ممالک میں آباد حکومت کے چاپلوسوںں اور خوشہ چین جیسے لوگوں کو اوورسیز کنونشن کے نام پر اکھٹا کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ عوام کے ذہنوں میں اس تاثر کو زائل کیا جائے کہ اوور سیز پاکستانی عمران خان کے صرف سپورٹر نہیں ہیں بلکہ یہ فوج اور اس کی بنائی ہوئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں – ویسے تو ن لیگ کے ساتھ جڑے ہوئے کرتبی اس قسم کا انعقاد کر کے جہاں اپنی جیبوں کو بھرتے ہیں وہاں کچھ سیاسی دلالوں کی بھی جیب گرم کرتے ہیں ان کا سب کا ایک ہی مقاصد ہوتا ہے کہ سرکاری راہداریوں کی سیر سپاٹا اور اپنے عزیز و اقارب کے لئے کوئی نہ کوئی عرضی پیش کرنا – اور حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہوتا ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ یہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں سفیر ہیں وہ یہاں پر سرمایہ کاری کرنے کی نیت سے آئے ہیں جبکہ ان لوگوں کا سرمایہ کاری سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے یہ بس چمچگان سیاست کے چمچہ بن کر تصویریں بنوا کر واپس آتے ہیں اور پھر کئی روز تک گلشن کے کاروبار کا مزہ لوٹتے ہیں –
قارئین وطن! عون چوہدری وزیر مملکت اوورسیز کا ہم ٹی وی پر پروگرام سن رہا تھا اور ہنس رہا تھا یہ وہی عون چوہدری ہے جس کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جرنل سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کے لاکھ سے اوپر ووٹ خردبرد کرکے اس کو جتایا گیا خادم بھی اس الیکشن میں موجود تھا اور جب نتائج کا اعلان ہوا تو حیران ہوگیا کہ ہمارے فوجی سربراہ نے اتنی بڑی دھاندلی کی ہے ایسی راہزنی کہ راہزن بھی شرما گیا یہ ہمیں بتا رہا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں اور خاص طور لٹیرے وزیر اعظم کی محبت میں ملک میں سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں یہ تو بہانہ ہے اصل میں یہ شو جرنل عاصم منیر کی اوورسیز پاکستانیوں کی نظر میں ساکھ بحال کرنی ہے اور عوام کو یہ باور کر وایا جائے کہ یہ یحییٰ خان نہیں ہے ۔
قارئین وطن! دیکھیں زمانہ کیسے اپنا رنگ بدلتا ہے سنا ہے کہ امریکہ سے دو نئے دولتئے نواز شریف سے مقابلہ کرنے گئے ہیں کہ جس طرح اس نے شریف کیمپلیس کی افتتاحی تقریب میں جرنل ضیا الحق کی بیگم صاحبہ کو تولہ سونے کا ہار گلے میں ڈالا اسی طرز پر اوور سیز کنونشن کے انقاد پر جرنل صاحب کی خوش نودی حاصل کرنے کے لئے دونوں ڈکٹیٹر لور مزاج جرنل عاصم کی بیگم صاحبہ کے گلے میں تولہ کا ہار ڈالیں گے اس طرح نواز شریف کا مقابلہ بھی ہو جائے گا اور آج کے ضیالحق کی قریب ہو جائیں گے – جب سے پاکستان بنا ہے ہر دور نے نواز شریف اور ڈکٹیٹر لور پیدا کئے ہیں جنہوں نے وطن کے سیاسی فیبرکس کو تار تار کیا ہے یہ لوگ جن کا سیاسی نظریہ صرف اور صرف تھانہ دار کو سلام کرنا اور ڈی سی آفس سے چھوٹے موٹے کام نکلوانا ہے ۔
قارئین وطن! تاریخ تو بہت کچھ سیکھنے کو بتاتی ہے لیکن سالوں میں ملک دو لخت ہونے کے باوجود اور اس اثنا ملک کیسے کیسے حادثوں سے دو چار ہوا ہے لیکن مجال ہے کسی جرنیل نے یا ان کے بنائے ہوئے آرٹیفشل سیاسی رہنماں نے کچھ سیکھا ہو- آج ہی دیکھ لیں جس سڑک یا گلی میں یا ولایت جیسے ملک میں جہاں اس نے عوام کی چراء ہوئی دولت سے بنائے ہوئے محلوں کے سامنے بھی جس طرح عوام کتا کتا کرتی ہے لیکن ان کو کہاں پروا خصلتی بے شرم لوگ ہیں انگلینڈ میں رہنے والا بچہ شایان جس کے دل میں فلک نے پاکستان اور اس کی عوام کے لئے محبت پیدا کی ہے کہ جب بھی وہ پاکستان کو لوٹنے والوں کو دیکھتا ہے آگ بگولا ہو جاتا ہے اللہ کرے کہ بیرون ملک آباد ڈکٹیٹر لور شیان کی طرح جرنیلوں اور نوازی اور زرداری جیسے لوٹیروں کے گلوں میں سونے کا ہار پہنانے کے بجائے سو سو جوتے ماریں تاکہ پاکستان ان گندے حکمرانوں سے پاک ہو جائے”پاکستان زندہ باد”
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here