بلاشبہ ہندوستان کی جمہوریت کے قیام سے موجودہ بھارت باقی بچا ہوا ہے۔ جس کے عوام نے جمہوریت کی بدولت سابقہ وزیراعلیٰ اترپردیش بہار اور بنگال میں نچلے طبقے کے مایامتی(دلت) ملائم سنگھ (دوجھی) لالوپرشاد اور وزیراعظم مودی پیدا کیا ہے جس کا کریڈٹ نہرو کی جمہوری اور سیکولرزم کی پالیسیوں کو جاتا ہے ورنہ بھارت آج حسب ومعمول درجنوں راج دہائیوں یا ملکوں میں تقسیم ہوتا نریندر مودی بھی باقاعدہ قیامت کی طرح ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو بچپن میں چائے بیچا کرتا تھا جن کو غربت افلاس کا مکمل احساس ہوگا چونکہ مودی کی تربیت سخت گیر اور بنیاد پرست اور نسل پرست اور تنظیم انسانیت دشمن آر ایس کے زیرسایہ ہوئی تھی۔ جو صرف اور صرف مسلمان دشمنی پر مبنی ہے جو ہماں وقت مسلمان حملہ آوروں کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر غلام بنانا چاہتا ہے۔ جس کی وجہ سے گجرات میں مودی نے اپنی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا تھا جس کی بنا پر مودی پر دنیا بھر میں سفری پابندیاں عائد تھیں جس کو امریکہ جیسا ملک نے ایک قاتل گجرات شخص کو دوبارہ ویزا دے دیا جیسا کہ آج کے دور میں چھ ملین یہودی جیسی کمیونسٹوں اور ہم جنس پرستوں کے قاتل ہٹلر کو اجازت دے دی جائے۔ مودی سے کوئی نہیں پوچھ رہا ہے کہ مودی سرکار آپ کا تعلق آرین حملہ آوروں سے یا پھر نیٹو انڈین دراڑ قوموں سے ہے جن کو چار ہزار سال پہلے مرکزی ایشیا کے آرین قبائل نے غلام بنا کر وادی سندھ پر قبضہ کیا تھا جس میں پنجاب سندھ، گجرات، راجھستان، راجپتونا، کشمیر، اترپردیش، بمبئی اور دوسرے علاقے شامل ہیں حملہ آور مسلمان ہو یا آرمین قبائل ہوں حملہ آور کہلاتا ہے جبکہ ہندو مذہب اور سنکرت زبان آرین کی تھی مقامی نیٹو اور ارڑھ باشندوں کا مذہب ہندو یا سنکرت زبان نہیں تھی ناہی آج ہے تاہم ہٹلر بھی اپنے آپ کو آرین نسل سے پکارتا تھا جن کی جرمن زبان بھی سنکرت کی بولی ہے جو پورے مشرقی یورپ مرکزی ایشیا وادی سندھ میں بولی یا پائی جاتی ہے اس لئے نریندر مودی کی گجراتی زبان بھی آرین ہے جو ہٹلر کا پیروکار ہے جس کے خون میں نسل پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ وہ مسلمان جو کل تک ہندو تھے جو بعد میں مسلمان ہوگئے جوکہ ایک اختیاری عمل ہے کہ انسان رنگ نسل خون زبان نہیں بدل سکتا ہے مگر مذہب جب چاہے وہ بدل سکتا ہے۔ تاہم بہرحال مودی سرکار مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہا ہے جو ہٹلر نے دو ہزار سال سے آباد اور غلام یہودیوں کے ساتھ ہولوکوسٹ کی شکل میں کیا تھا جبکہ مسلمانوں نے یہودیوں کو پہلی مرتبہ حضرت عمر کی دور خلافت میں پراپرٹی خریدنے کے حقوق دیئے تھے جن پر پروشلم میں رومنوں کے دور میں پابندیاں تھیں اسی طرح ہندوستان میں ہندو سے مسلمان ہونے کے باوجود وہ ہندوستان کے خیرخواہ گزرے ہیں جن کے بڑے بڑے راجپوت قبائل اور جاٹ جیسے قبائل بھارت کی بقا کے لڑے اور مرے ہیں۔ اس لئے مودی کا ہٹلر پن سمجھ سے باہر ہے جن کے دانشور انہیں یہ نہیں پوچھ رہے کہ کیا تم بھی ہٹلر کے آرین پن کا شکار ہو جو انسانیت کا دشمن بن چکے ہو کہ جن کی وجہ سے بھارت سمیت70کروڑ مسلمان غیر محفوظ ہوچکے ہیں قبضہ مختصر مودی جنگ جوکہ اپنے ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اگر تم پاکستان کے25کروڑ باشندوں کا پانی بند کرکے مارو گے تو پھر پاکستان بھارت کے ڈیڑھ ارب کو بھی مار ڈالے گا۔
٭٭٭

![2021-04-23 18_32_09-InPage - [EDITORIAL-1-16] رمضان رانا](https://weeklynewspakistan.com/wp-content/uploads/2021/04/2021-04-23-18_32_09-InPage-EDITORIAL-1-16.png)












