پاک فوج کی بریفنگ!!!

0
71

آج انٹرنیشنل میڈیا کو آئی ایس پی آر بلا کر بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے کی جانیوالی مشترکہ پریس کانفرنس نیکسٹ لیول تھی۔ بلا کا پر اعتماد لہجہ۔ پہاڑ جیسے ٹھوس شواہد۔ ہر بات کے آڈیو ویڈیو ویژوئل ثبوت۔ میں کہتا ہوں کیا کمال کی بریفنگ دی۔ اور مزہ تو تب آگیا کہ پانچ گرائے گئے طیاروں کی نہ صرف پن لوکیشن بتائی بلکہ سونے پر سہاگہ کہ ان کی الیکٹرانک آئی ڈی تک عالمی میڈیا کے سامنے پیش کر دی۔ آپ سب کے اطمینان کو بڑھانے اور رب کا شکر ادا کرنے کے لئے اس بات کا جاننا بھی لازم ہے ہماری افواج ٹیکنالوجی میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ حملہ آور تمام جہازوں کی آپسی گفتگو !!! جی ہاں دشمن کے پائلٹس کی آپسی گفتگو تک ان کے پاس ریکارڈ ہے۔۔۔ اللہ اکبر بطور ثبوت ان کے طیاروں کو لیڈ کرنے والے ونگ کمانڈر کی وائس پلے کر کے عالمی میڈیا کو سنائی جب وہ اپنے گمشدہ پائلٹ کو چیخ چیخ کر بلا رہا تھا اس کے ساتھ ساتھ انڈین میڈیا کی جانب سے کئے گئے جھوٹے بچگانہ پروپیگگنڈا کی ایسی دھجیاں اڑائیں کہ سامنے بیٹھے میڈیا نمائندگان کی بھی بے ساختہ ہنسی چھوٹ پڑی۔ میں آج فخر سے کہ سکتا ہوں کہ میرے بچے مطالعہ پاکستان میں اس جنگ کو بطور سبق پڑھا کریں گے
نوٹ : چونکہ یہ پریس بریفنگ انٹرنیشنل میڈیا کے لئے تھی لہذا انگریزی میں ہوئی۔ لیکن سننے سے تعلق رکھتی ہے۔ نیز جن منافقوں نے ناچ ناچ گھونگڑو توڑ ڈالے تھے کہ گرائے گئے جہازوں کے ثبوت دو، ان کے شافی علاج کے لئے پانچ کے پانچ جہازوں کا ڈیٹا اس میں شئیر کر دیا گیا ہے۔ لازمی سنئے گا آفاقہ ہوگا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here