گریجویشن مبارک !!!

0
181
رعنا کوثر
رعنا کوثر

گریجویشن مبارک !!!

قارئین! طالب علم اور اسی کی زندگی بہت اچھی مصروفیت میں گزرتی ہے ،علم حاصل کرنے کی طلب انسان کو بہت ساری برائیوں سے روکتی ہے اور زندگی کو ایک مقصد عطا کرتی ہے آج کل سکول کے آخری دن ہے کالجوں کے بھی آخری سمٹر کے بعد گریجویشن کا زمانہ چل رہا ہے ،اس لئے ہر جگہ بچے جو کے اپنا تعلیم کا ایک سلسلہ ختم کر چکے ہیں، ان کے گریجویشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں بلکہ اکثر لیگیوں پر تو گریجویشن ہو بھی چکا ہے۔ اب یہ گریجویشن چاہے پہلی کلاس کا ہو یا پانچویں کلاس کا ہو یا ہائی سکول کا چاہے ایم اے کا ہو یا کسی اور فیلڈ کا ہر جگہ بے حد خوشی منائی جاتی ہے اور کیوں نہ منائی جائے کے امریکہ میں ہر کلاس کو بے حد اہمیت اور ہر گریڈ کو بے حد عزت دی جاتی ہے کنڈرگارڈن کا بچہ بھی بہت اہم سمجھتا ہے اپنے آپ کو جب وہ اپنا گریڈ مکمل کرتا ہے اور اس کو گریجویشن کا گائون پہنایا جاتا ہے۔ بڑی کلاس کی تو بات ہی اور ہے ہر فیلڈ میں انتہائی محنت کرائی جاتی ہے نرسنگ کرنی ہو کے انجینئر بننا ہو ڈاکٹر بننا ہو کے اور کوئی شعبہ ہو سٹوڈنٹ بہت زیادہ محنت کرتے ہیں ہر سمٹر ایک مشکل پہاڑ کی طرح ختم ہوجاتا ہے ہر کلاس میں بہت زیادہ دبائو ڈالا جاتا ہے کے طالبعلم پڑھ پڑھ کر پریشان ہوجاتے ہیں اب یہ سب کرنے کے بعد جب لوگ گریجویٹ ہوتے ہیں تو ان کی اور ان کے گھر والوں کی خوشی بہت ہی خاص ہوتی ہے کالجوں کی فیس ادا کرنا بھی بہت مسئلہ ہوتا ہے بھاری فیسیں ادا کرنے کے بس دوہی راستے ہیں یا تو بینک سے قرضہ سے کر پڑھا جائے یا پھر جاب کرکے فیس ادا کی جائے یا پھر والدین فیسیں ادا کریں جو بھی کچھ طریقہ طالبعلم اختیار کرتا ہے فیس ادا کرنے کے بعد تعلیم مکمل کرے اسے بے حد خوشی ہوتی ہے امریکہ میں سکول تو فری نہیں مگر کالجوں میں بہت فیس ہوتی ہے اسی لئے بہت ہیں اور کچھ محنتی بچے اپنی پڑھائی بھی جاری رکھتے ہیں یہاں کی وجوہات قابل تعریف ہے وہ یہ ہے کے یہاں تعلیم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں اس لئے لوگ پڑھتے ہی رہتے ہیں اور نہ تو کوئی ان کا مذاق اڑاتا ہے اور نہ ہی کوئی انہی حیرت سے دیکھتا ہے۔ لوگ بچوں والے ہو کر بھی اپنی ڈگری لینے پہنچتے ہیں گریجویشن میں آتے ہیں اور گریجویشن پارٹیاں بھی کرتے ہیں۔ آج کل یہی زمانہ چل رہا ہے چھوٹی کلاس سے بڑی ڈگریوں تک کی گریجویشن ہو رہی ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کو ہماری طرف سے مبارکباد ان گریجویٹ کو اللہ کامیاب کرے اچھی نوکریاں کریں اور اچھے طریقے سے زندگی گزاریں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here