رنگوں کی دنیا!!!

0
518
رعنا کوثر
رعنا کوثر

موسم گرما کا آغاز ہے۔ہر طرف سبزہ ہے۔پھولوں نے اپنی بہار دکھانی شروع کردی ہے حالانکہ ابھی ہلکی ہلکی سردی بھی ہے مگر پھر بھی سب لوگوں نے موسم کا لطف لینا شروع کردیا ہے۔آخرکب تک گھروں میں بیٹھیں نیویارک تو اس سال طویل عرصے تک سردی کی لپیٹ میں رہا ہے۔میرے سامنے موسم کے لحاظ سے گیندے کے خوبصورت پھول کھلے ہوئے ہیں۔پیلا رنگ بہت خوبصورت رنگ ہے۔پہلے رنگ کی خوبصورتی اپنی جگہ پر ہے۔اس لیے شادی بیاہ سے پہلے مایوں اور مہندی میں پیلے رنگ کو بہت استعمال کیا جاتا ہے۔خدا نے مختلف رنگ دے کر دنیا میں اپنی رعنائیوں کو بڑھایا ہے اگر ہم ان مختلف رنگوں کا موازنہ اپنی زندگی سے کریں تو ہم کو احساس ہوگا کے رنگ بھی خدا کے وجود کو سمجھنے کا ذریعہ ہیں۔لال رنگ کا گلاب دیکھ کر کتنی خوشی ہوتی ہے یہی لال رنگ اگر کوئی دلہن پہن لے تو اس رنگ کی وجہ سے اس دلہن کی خوبصورتی ہیں۔چار چاند لگ جاتے ہیں لال رنگ کے گلاب کے پھولوں کا گلدستہ کسی سے اپنی پرجوش محبت کا اظہار کرتا ہے حالانکہ پھولوں کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے مگر اپنی اس مختصر زندگی میں اپنے پھولوں نے اپنی اہمیت منوا لی ہے۔پھول تو بہت جلدی مرجھا جاتے ہیںمگر ان کی یاد ہمیشہ دل میں باقی رہتی ہے۔لال رنگ کے ساتھ ہی سفید رنگ بھی اپنی اہمیت کا اظہار ہے۔بغیر نہیں رہتا،سفید رنگ میں جو پاکیزگی ہے۔اس کو بھی سب بہت عزیز رکھتے ہیں۔سفید رنگ کا پھول ہر نگاہ کو بھاتا ہے۔چنبیلی اور موگرے کے پھول اور ان کی خوشبو سے عجیب سی روحانیت کا احساس ہوتا ہے، بزرگ فرشتوں کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔سفید رنگ پہننے والی خواتین کے اندر پاکیزگی نظر آتی ہے۔سفید رنگ کی چاندنیاں اور فرش اور دیواریں کشادگی اور صفائی ستھرائی کا تاثر پیش کرتی ہیں۔اب ہرے رنگ کو لے لیں ہرا رنگ ایک بھرپور رنگ ہے۔پتے اور درخت ہرے رنگ کے ہوتے ہیں اور ہرے رنگ پر کسی بھی قسم کا پھول کھلا ہو وہ بہت اچھا لگتا ہے۔ہرا رنگ آپ کے پورے باغ کو اپنے گھیرے میں لیے ہوتا ہے۔اور آپ اسے دیکھ کر سوچتے ہیں کے یہ رنگ دنیا کے ہر علاقے میں باغ ہوں کے کھیت گھروں کے آنگن ہوں کے گھر ایک چھوٹا سا گملے میں لگا ہوا پودا اس میں رنگ کے بغیر کوئی پھول پودا مکمل نہیں ہوتا۔یہ خدا کی طرف سے دیا گیا بہترین تحفہ ہے انسانوں کے لیے اسی لیے اس رنگ میں صحت یابی کے جو ہر چھپے ہوئے ہیں۔گرین پھل گرین سبزیاں ان کی اہمیت اور افادیت سے کون انکار کرسکتا ہے۔یہ رنگ زندگی ہے یہ رنگ شکر کرنے کا ذریعہ ہے کے خدا نے انسان کو اس رنگ کے ذریعے اپنے سے قریب ہونا سکھایا۔مہندی کا رنگ بھی ہرا ہوتا ہے۔جو دلہنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔بالوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔یہ رنگ قدرت کا انمول تحفہ ہے دنیا کو قائم رکھنے کے لیے اب آتے ہیں کالے رنگ کی طرف کالا رنگ حالانکہ بظاہر ہوتا تو یہ چاہئے تھا کے اپنی کالے پن کی وجہ سے کسی کو نہیں اپنی طرف مائل کرتا۔مگر کالا رنگ ہر جگہ پوری خوبصورتی کے ساتھ نمایاں ہوجاتا ہے۔کالے رنگ کے پھول تو ہوتے نہیں ہیں۔مگر اس رنگ کو ہر جگہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔تاکے وہ باقی رنگوں کی خوبصورتی کو اجاگر کر دے۔کالے پہاڑ کافی زمین رات کو کالا آسمان اپنی جگہ دنیا کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ان رنگوں کو اپنی زندگی میں شامل کرکے ہمیشہ خوش رہیں۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here