ڈاکٹر عبد الرحمن عبد عمر کی اتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں، ماشا اللہ ، سالگرہ مبارک! دعا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ انہیں عمر خضر عطا فرمائے۔ جینا اگر کسی مقصد کے لیے ہو تو حیات جاودانی ملتی ہے۔ ابو بن ادم کے نقش قدم پر چلنے والے کا اللہ اپنے خاص بندوں میں شمار فرماتا ہے۔ ڈاکٹر عبد نے زندگی جینے کا حق ادا کر دیا ، نہ صرف اپنی فیملی بلکہ خلق خدا کی دادرسی ان کے دکھ سکھ میں سانجھ امدادور ہنمائی سے دنیا میں جنت کمالی ۔ ایسے لوگ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف سے اس کی مخلوق کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہوتے ۔ الحمد للہ!
ڈاکٹر عبد الرحمن عبد نے اللہ کی زمین میں نہ صرف اللہ کے بندوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ انکی ذہنی جسمانی اور روحانی صحت کا بھی اہتمام کیا۔ وہ ایک لمبے عرصے تک طب کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اور مسیحائی کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت علم و ادب ، تہذیب اور فکری بالیدگی کی بھی آئینہ دار ہے۔ ان کی شاعری نہ صرف فکری گہرائی رکھتی ہے بلکہ زبان و بیان میں بھی ایک خاص نکھار اور تہذیبی وقار ہے۔ حمد ونعت سے خاص رغبت کے علاوہ غزل نظم اور نغمہ میں بھی کلام لکھتے اور کہتے ہیں۔ ان کے کلام میں روحانیت، کلاسیکی روایات اور جدید فکر کا حسین امتزاج ہے۔ ان کا کلام فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ ان کی غزلوں اور نظموں میں موضوعات کی وسعت، احساسات کی شدت اور الفاظ کی ندرت نمایاں ہے۔ ان کا سلوب متوازن ، نرم گو اور پر اثر ہے۔ ان کے موضوعات میں انسان دوستی ، روحانیت، تہذیب ، محبت اور زندگی کے گہرے مشاہدات ، سیاست اور ظرافت شامل ہیں۔ ان کے کلام میں روایت سے نجڑا ڈ ضرور ہے، مگر وہ روایت کے قیدی نہیں۔ ان کے ہاں جدید فکر کی جھلک نمایاں ہے۔ وہ ماضی کی اقدار کو مستقبل کی روشنی میں دیکھنے کا سلیقہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عبد اب تک سات کتابیں شکوہ جواب شکوہ، عرفان عبد ، صنم کدہ ہے جہاں شعلہ محبت ، رموز بشر سر شاخ خیال، اپنا نسخہ تصنیف کر چکے ہیں اور ان کی تین کتا بیں داستان عبد مقصود گل اور نسخہ ظرافت زیر طبع ہیں۔ ڈاکٹر عبد الرحمن عبد کی شاعری اور شخصیت دونوں ادب کا سرمایہ ہیں ۔ ان کی تحریروں میں سنجیدگی، سچائی، تہذیب اور فکری بلندی کی مثالیں ملتی ہیں ۔ وہ نہ صرف ایک اچھے شاعر ہیں بلکہ اردو ادب کے ایک مخلص خدمت گزار بھی ہیں ۔ اردو کا نفرنس کا اہتمام ہو یا مشاعرے کے بعد قوالی نائٹ ہو یا تنظیمی کام ، وہ اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیتے ہیں ۔ نیو یارک اردو انجمن ہو یا علامہ اقبال گلوبل فورم وہ تیس سال سے زائد عرصہ سے اردو ادب کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اپنے علم ، فکر اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ادب کو جلا بخشی۔ ڈاکٹر صاحب کے لیے صحت کاملہ کے ساتھ لمبی عمر کی دعا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے سالگرہ مبارک!
٭٭٭













