بلینئیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے

0
185
haider-ali

”انڈر کور بلینئیر “ کہانی کی دوسری قسط میں 56 سالہ گلن سٹینز جو واقعی میں بلینئیر ہیں حالات سے کچھ مایوس نظر آرہے تھے اُنہیں گلہ تھا خود اپنی صحت کے بارے میںجو اب اِس قابل نہیں رہی کہ وہ زیادہ محنت کر سکیں اُنہیں خدشہ تھا کہ وہ اپنے خواب کی تعبیر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں گے، اور اُن کا دعوی کہ وہ 100 ڈالر کی رقم سے 90 دِن کے اندر ایک ملین ڈالر کا بزنس قائم کرنے میں کامیاب ہو جائینگے،ہوا میں پھلجھڑی بن کر اُڑتا ہوا نظر آرہا تھا لیکن تیسری قسط میں وہ واضح طور پر کامیابی کا زینہ طے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اور امریکن ڈریم اُن کی امیدوں کا خیر مقدم کر رہا ہے جیسا کہ گلن سٹینز نے اپنے پروجیکٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا پہلے حصے میں اُنہیں اتنی رقم حاصل کرنی تھی جس سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پوری کر سکیں، دوسرے حصے میں اُنہیں اپنے دعوی کی تکمیلی کیلئے رقم اور لوگوں کے تعاون کی ضرورت تھیپرانی گاڑیوں کے خرید و فروخت سے معقول نفع کمانے کے بعد گلن سٹینز ایک قدم اور آگے بڑھے، اور اُنہوں نے پُرانے اور بوسیدہ مکان کو خرید کر اُسے تزئین و آرائش کے بعد فروخت کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا اُنہوں نے پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے شہر Erie میں ایک پُرانا اور ناقابل استعمال مکان 30 ہزار ڈالر جس میں 9 ہزار ڈالر ڈا¶ن پیمنٹ اور کلوزنگ کی رقم شامل تھی، اور باقی رقم اُنہوں نے بینک سے قرض لے کر خرید لیااُن کا تخمینہ تھا کہ مکان کی مرمت اور تزئین کے بعد اُنہیں ایک ماہ کے عرصے میں 40 ہزار ڈالر کی رقم کا کُل نفع ہو جائیگا، جسے وہ ایک ملین ڈالر کے بزنس کو قائم کرنے میں استعمال کر سکیں گے درحقیقت مکان کے مرمت اور تزئین میں وہ افراد شامل تھے، جنہوں نے اُن کے بزنس کے قائم کرنے کیلئے اپنی مفت خدمات پیش کی تھیں اُس میں ایک تجربہ کار کارپینٹر اور ڈیزائنرر شامل تھی جسے اِس ضمن کی ساری ذمہ داری سونپ دی گئی تھیعموماً اِس طرح کے پروجیکٹ میں لوگ اپنے خاندان کے افراد کو شامل کر کے پروجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہچانے اور اخراجات کم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں
ایک ملین ڈالر کا بزنس قائم کرنے کیلئے گلن سٹینز اسمال بزنس ڈویلپمنٹ کارپوریشن (SBDC) کے اہلکاروں سے مستقلاً ملاقات کرتے رہے Pawnسٹور کھولنے کے بارے میں اُنہیں اپنے فیصلے کو خیر باد کہنا پڑا، کیونکہ بقول وکیل کے اُسکے پرمٹ کے حصول کیلئے تین ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے بیئر فروخت کرنے کیلئے بھی پرمٹ کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن بعض حضرات اِس کے بغیر بھی یہ کام کرتے ہیں انتہائی غور و خوض کے بعد گلن سٹینز نے یہ فیصلہ کیا کہ اُن کے ایک ملین ڈالر کا بزنس تین مرحلے پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں وہ ایک ریسٹورنٹ قائم کرینگے،جس میں صرف باربی کیو اور بیئر فروخت کیا جائیگا دوسرے مرحلے میں وہ کشیدہ کی ہوئی بیئر کو بوتل مےں رکھ کر سارے ملک میں اُس کی مارکیٹنگ کرینگے، اور تیسرے مرحلے میں Sauce) )چٹنی سارے ملک میں فروخت کی جائیگی
اِس حقیقت میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ گلن سٹینز کو ایک ملین ڈالر کا بزنس قائم کرنے کی واضح جھلکیاں نظر آرہی ہیں دوسری حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے نصف درجن تجربہ کار افراد کی ایک ایسی ٹیم مرتب کر لی ہے جو اُن پر بھروسہ کرتی ہے، اور ایک مختصر عر صہ کیلئے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے ہمہ تن گوش تیار ہے یہی وجہ ہے کہ جب مکان کے مرمت اور تزئین کا مسئلہ در پیش آیا تو ٹیم کے سارے افراد بشمول بلینئیر گلن سٹینز مزدوری کرنے کیلئے سینہ سپر ہوگئے دوسرے فرد کیلئے ایسا کرنا نا ممکن تھاٹیم کے دوسرے افراد کیلئے یہ مقصد بھی کار فرما ہے کہ وہ اپنے شہر Erie کی معشیت کو مستحکم کرنے کیلئے ایک اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ایک ملین ڈالر کے بزنس کے قائم ہونے پر اُس شہر میں کم از کم 200 افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہو جائینگےصرف یہی نہیں بلکہ Erie کے شہر میں اِس ڈرامہ
کو فلمانے کی وجہ سے اُس کی معشیت میں 5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ، جو ایک انتہائی لائق وتحسین اقدام ہے ایک سال قبل ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُس شہر کو Sinking Ship قرار دیا تھا
گلن سٹینز کیلئے یہ ضروری ہوگیا تھا کہ وہ خود کو مصروف اور متحرک رکھنے کیلئے کسی نئے بزنس کا آغاز کریں، کیونکہ جو مارگیج کمپنی اُنہوں نے 1989 ءمیں قائم کی تھی شرح سود میں اضافہ ہونے کی وجہ سے نقصان در نقصان کا سامنا کر رہی ہے، اور بالآخر گذشتہ جولائی میں اُنکی کمپنی بینکرپٹ ہوگئی بقول اُنکے 2700 افراد کی نوکری بچانے کیلئے اُنہوں نے اپنی کمپنی کو بینکرپٹ قرار دیا تھا
گلن سٹینز یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ امریکن ڈریم تا ہنوزجاوداں اور رواں دواں ہے، اور کوئی بھی امریکن بلاامتیاز محنت کر کے اِس کے ثمرات سے بہرہ ور ہو سکتا ہے بلا شبہ اِس میں قسمت کا بھی کچھ عمل دخل ہوتا ہے، ورنہ ہر شخص ملینئیر یا بلینئیر بن جائے میرے خیال میں مذکورہ ڈرامہ ”انڈر کور بلینئیر “ جو ہر منگل کی رات دس بجے ڈسکوری چینل پر پیش کیا جاتا ہے، بزنس کرنے کا ارادہ رکھنے والوں یا بزنس مین کیلئے ایک انتہائی سود مند پروگرام ہے اِس پروگرام کو دیکھ کر آپ آگاہ ہوسکتے ہیں کہ بزنس شروع کرنے میں آپ کو کیا کیا دشواریاں پیش آ سکتی ہیں، آپ کو اپنے مد مقابل سے کس طرح واسطہ کرنا پڑ سکتا ہے، اور آپ کس طرح اُن کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں Good Luck

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here