عالمی شہرت یافتہ دانشور اور شاعر ڈاکٹر مقصودجعفری !!!

0
45
ڈاکٹر مقصود جعفری
ڈاکٹر مقصود جعفری

اب سے کچھ دیر پیشتر ، مجھے آج 17 اکتوبر 2025 ملک کے مایہ ناز شاعر، دانشور، فلاسفر، محقق پروفیسر ڈاکٹر ” مقصود جعفری” کا نو تصنیف شعری مجموعہ شورش جنوں . ” موصول ہوا، ڈاکٹر صاحب کی بڑی عنایت و نوازش و کرم کہ انہوں نے مجھے یہ عزت و تو قیر بخشی ڈاکٹر مقصود جعفری بڑی تواتر سے حضرت جوش ملیح آبادی سے نیاز مندی کے واسطے تشریف لایا کرتے تھے، اور ہمارے بابا پر جب ایک جنرل نے اپنی آمرانہ روش کے طور پر حضرت جوش کو تنہائی کے زنجیروں میں جکڑ دیا تھا، اس زمانے میں بابا کے پاس آنے والے چند لوگوں میں مقصود جعفری صاحب نمایاں طور پر نظر آیا کرتے تھے _ آپ کے کلام میں انقلابی کیفیت ، جذبہ حریت پسندی اور احترام آدمیت کا درس ملتا ہے، اور یہی وہ عوامل تھے کہ ڈاکٹر مقصود جعفری صاحب حضرت جوش کے نزدیک آئے اور ان کی محافل کا حصہ بنیں۔ جوش صاحب نے ان کے اردو و فارسی شعری مجموعہ گوشہ قفس کا دیباچہ بھی لکھا تھا اور جعفری صاحب سے خصوصی محبت رکھتے تھے اور ان کی علمی اور ادبی صلاحتیوں کی داد دیتے تھے۔ میں نے اپنے بابا جوش پر جو کتاب لکھی ہے اس میں بھی جعفری صاحب کا جوشش صاحب کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔ انسان دوستی و احترام آدمیت کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کے چند اشعار پیش کرتا ہوں:
میں نے حضرت انساں سے محبت کی ہے
یہ عبادت ہے تو پھر میں نے عبادت کی ہے جس نے انساں کی محبت کو عبادت سمجھا حشر تک اس کو یہاں یاد کیا جائے گا۔
میرے مذہب کا پوچھتے ہو کیا میرا مذہب ہے حرمت انساں
٭٭٭
”محمد جاوید چوہان”
ڈاکٹر مقصود جعفری صاحب ہمارے عہد کے ان ممتاز اہلِ قلم اور مفکرین میں سے ہیں جنہوں نے علم و ادب کو محض ایک فن نہیں بلکہ قومی و فکری خدمت کا ذریعہ بنایا۔ ان کی شخصیت میں شاعر کا جذبہ، محقق کا تدبر، اور محبِ وطن دانشور کا اخلاص یکجا نظر آتا ہے۔
آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والی دو روزہ ادبی کانفرنس میں ان کی شرکت، صدارت، اور فکری گفتگو نہ صرف ادبی دنیا کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے کہ ادب صرف الفاظ کا حسن نہیں بلکہ جذبہ یکجہتی، فکری بیداری اور قومی شعور کی ترجمانی ہے۔ڈاکٹر مقصود جعفری صاحب کی علمی و ادبی خدمات، ان کا اقبال شناسی کا ذوق، اور کشمیر سے ان کی قلبی وابستگی ان کے فکری قد و قامت کی گواہی دیتے ہیں۔ ان کی شخصیت بلاشبہ ہمارے قومی و ادبی سرمایے کا درخشاں حصہ ہے۔میں دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر مقصود جعفری صاحب کو اس کامیاب اور بامقصد ادبی کانفرنس میں ان کے فعال اور علمی کردار پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ دعاگو ہوں کہ ان کا قلم ہمیشہ امید، اخلاص اور علم کی روشنی پھیلاتا رہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here