ریحان صدیقی نے ایک کے بعد ایک ہاﺅس فُل شو کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی، این آر جی ایرینا میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر، اُستاد راحت فتح علی خان نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے ہال میں موجود لوگوں کے دل موہ لئے، پہلے سیشن میں بالی ووڈ گانے، دوسرے سیشن میں فیوژن گانے اور تیسرے سیشن میں قوالیاں گا کر لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ عمدہ ساﺅنڈ سسٹم، خوبصورت گرافک شو کو چار چاند لگا دیئے۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی کمیونٹی اور انڈین کمیونٹی خاص طور پر ہیوسٹن میں کوئی کشیدگی دیکھنے کو نہیں ملی، پاکستانی کمیونٹی ہندوستانی سٹوروں سے اور ہندوستانی کمیونٹی پاکستانی سٹوروں سے خرید و فروخت کر رہے ہیں جس کی مثال ہیوسٹن کے ورلڈ فوڈ ویئر ہاﺅس کی ہے جہاں پر تمام ممالک کے لوگ شاپنگ کرنے آتے ہیں۔ البتہ انڈین شو بز کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان ہو رہا ہے شاید وہاں کے فنکار یہ نہیں چاہتے ہوں لیکن بی جے پی کے تعصب پسند لوگوں کے دباﺅ میں آکروہ مجبور ہو گئے ہونگے جس طرح ریحان صدیقی نے ہندوستان کے فنکاروں کو ہیوسٹن میں پذیرائی دلوائی ہے شاید ان کو وہ پذیرائی نہیں ملی ہوگی سال میں تقریباً 15 شوز کرنا یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے جبکہ پاکستانی شوز بہت کم کئے اور ایسے پروموٹر کیلئے کمار سانو جس کے نہ جانے کتنے شوز پاکستانی پروموٹرز نے کئے اس کا یہ بیان کہ اب میں پاکستانی پروموٹرز کےساتھ کام نہیں کرونگا لیکن اس کے باوجود ہمارے پاکستانی پروموٹرز نے ایسی کوئی بات نہیں کی جبکہ دو بڑے پروگرام سلمان خان اور دلجیت سنگھ کے کینسل کروا دیئے گئے جس سے ریحان صدیقی کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن راحت فتح علی خان اور جنون کے شوز سے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں ہیں۔ راحت کے شو میں جس طرح پاکستنایوں کی اکثریت نے شرکت کی جس میں ہندوستانی بہت کم تعداد میں تھے کیونکہ راحت فتح علی ہندوستان میں بھی بہت مقبول ہیں ہمیشہ یہی کہا جاتا رہا ہے کہ میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار محبتیں بانٹتے ہیں، بہر حال اب ریحان صدیقی نے پاکستانی فنکاروں کے 3 بڑے شوز کرنے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں، جمعہ کو راحت فتح علی کا کامیاب شو اور ہفتہ کے روز 14 سال کے بعد جس طرح جنون کے شوز کو کامیاب کیا گیا اور علی عظمت اور سلمان احمد نے یکجا ہو کر این آر جی ایرینا میں ہاﺅس فُل پرفارمنس سے لوگوں کو دیوانہ وار رقص کرنے پر مجبور کر دیا اس سے پہلے کسی بھی پروموٹر نے یہ کام نہیں کیا اور دونوں شوز فل پاکستانی جھنڈوں سے ہال میں ایک عجیب جذبہ پیدا ہو گیا، پورا کراﺅڈ اسٹیج کے سامنے جمع ہو گیا اور بیچارے وی آئی پی والے پریشان تھے، ہونا ہی چاہیے تھا کہ پورا ہال بغیر کرسیوں کے اوپن رکھنا تھا کیونکہ شو کرسیوں پر بیٹھ کر دیکھنے والا نہیں تھا، خوبصورت لائٹنگ، عمدہ ساﺅنڈ سسٹم اور بہترین پرفارمنس نے پروگرام کو چار چاند لگ ادیئے۔ اب 22 نومبر کو عاطف اسلم کا شو ہونے جا رہا ہے وہ بھی ہاﺅس فُل ہوگا یہ کام ریحان صدیقی ہی کر سکتا ہے جس طرح دونوں شوز میں لوگوں نے شرکت کی وہ ایک نئی تاریخ رقم کر گیا ریحان صدیقی کو بہت بہت مبارک ہو۔
راحت فتح علی خان کے شو میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے واحد ڈپٹی شیرف سندیپ ڈھالیا وال کی ناگہانی موت پر ریحان صدیقی اور استاد راحت فتح علی خان نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ایک منٹ کی خاموشی کروائی جو سکھ برادری سے یکجہتی کا اظہار تھا۔
٭٭٭