ہیوسٹن میں الیکشن کی تیاریاں

0
112
شمیم سیّد
شمیم سیّد

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

ہیوسٹن میں آج کل ڈیمو کریٹ اور ری پبلکن کے امیدواروں کے پروگرام ہو رہے ہیں، الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں، 18 فروری سے ارلی ووٹنگ شروع ہو جائیگی، اس میں جو امیدوار جیتے گا وہ آگے مارچ میں ہونےوالے الیکشن میں پارٹی کی طرف سے امیدوار ہوگا، اس دفعہ ہماری کمیونٹی سے کئی امیدوار اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سر فہرست پاکستانی نژاد پولیس آفیسر مظفر صدیقی کا نام لوگوں کےلئے ایک خوش آئند اقدام ہے جو پولیس آفیسر مظفر صدیقی نے اٹھایا ہے، کافی عرصے سے وہ چاہ رہے تھے کہ وہ امریکن سیاست میں حصہ لیں لیکن وہ طے نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ کیا کریں، پچھلے دنوں ان کی بیماری نے بھی ان کو پریشان رکھا لیکن ما شاءاللہ اب وہ پہلے والے مظفر صدیقی نظر آرہے ہیں اور اپنی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن ان کو رضاکاروں کی ضرورت ہے اور فنڈز کی بھی ضرورت ہے، ہماری کمیونٹی نے ہمیشہ دوسروں کیلئے فنڈریزنگ کی ہے لیکن سوائے تصویریں کھنچوا کر گھروں میں لگانے کیساتھ کانگریس مینز، میئر سٹی کونسل ممبران کیلئے بڑے بڑے فنڈریزنگ منعقد کئے جاتے ہیں اب جبکہ آپ کا اپنا بندہ الیکشن میں کھڑا ہو رہا ہے تو ہمارے ان تمام مخیر حضرات اور فنڈریزنگ کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس آفیسر مظفر صدیقی جو پچھلے 25 سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور جس علاقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں ہماری کمیونٹی بڑی تعداد میں رہتی ہے اور فورڈ بینڈ کاﺅنٹی شیرف کے امیدوار کیلئے ان سے بہتر کوئی اور نہیں ہے کیونکہ شیرف بننے کیلئے تمام تربیت اور قانون کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں موجودہ شیرف فورڈ بینڈ کاﺅنٹی کا بھائی جس کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا تجربہ نہیں ہے ،وہ ان کے مقابل کھڑا ہوا ہے جبکہ مظفر صدیقی کو ٹاپ ٹین پولیس آفیسر کا ایوارڈ دو مرتبہ مل چکا ہے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے، پچھلے سالوں میں ری پبلکن کی جگہ ڈیمو کریٹک بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں ،اس لیے تھوڑا سا خدشہ ہے کیونکہ مظفر صدیقی ری پبلکن کی طرف سے شیرف کے امیدوار ہیں لیکن ان کی ذاتی حیثیت سب سے منفرد ہے اور ہر کمیونٹی کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں، ووٹ ڈالنے کیلئے ضروری ہے کہ جو بھی مظفر صدیقی کو ووٹ کاسٹ کرےگا وہ ریپبلکن بیلٹ پر دے گا، اس کے بعد وہ ڈیمو کریٹک کو ووٹ دینے کا حقدار نہیں ہوگا۔ کوشش بھی ہونی چاہئے کہ 18 فروری سے ووٹنگ شروع ہو رہی ہے اس میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں تاکہ آگے الیکشن میں جانے کا راستہ کُھل جائے اس سلسلے میں ہمارے رہنماﺅں نے تو مظفر صدیقی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے اور اپنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مظفر صدیقی کیلئے کام کریں ،فنڈریزنگ کریں تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کو آگے لے جا سکیں۔ میٹ اینڈ گریٹ کا انتظام اتوار کو شاہی دربار میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ہماری کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، مظفر صدیقی کے علاوہ ہریس کاﺅنٹی کیلئے کانگریس کے امیدوار لیئق الرحمن جو بزنس مین ہیں ار امریکن سیاست پر ان کی بھرپور نظر بھی ہے ،ان کے علاقہ میں 17 ہزار ووٹ ہماری کمیونٹی کے ہیں اگر ہم مسلمان کو ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکال لائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری آواز کانگریس میں بھی پہنچ جائے، وہ بھی ریپبلکن پارٹی سے کھڑے ہو رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے امیدواروں کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کیلئے کام کریں، ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہمارے اور کئی ساﺅتھ انڈین امیدوار ہیں جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ان میں ایک نیتا سین ہیں جو ٹیکس کلکٹر کیلئے لڑر ہی ہیں،سونیاریش فورڈ بینڈ کاﺅنٹی اٹارنی کیلئے محمدنہاد کانسٹیبل کیلئے اور نبیل شائق جو بہت ہی ٹیلنٹڈ ہے اور اتنی محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے فورڈ بینڈ کاﺅنٹی کانسٹیبل پریسنٹ کیلئے امیدوار ہے۔ ڈاکٹر لالانی کانگریس کے امیدوار ہیں، ہماری کمیونٹی کو چاہئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکن سیاست میں اپنے لوگوں کی بھرپور مدد کریں تاکہ ہماری آواز آگے تک جائے، اپنے لوگوں کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں ان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، ہر طرف ہمارے لوگوں کے سائن بورڈ نظر آنے چاہئیں۔ ارلی ووٹنگ 18 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here