رانگ وے آنے پر ایف آئی آر کیوں؟ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سے جواب طلب

0
145

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی، سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارشاد علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاسبان کے سربراہ الطاف شکور کی ون وے کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ اب تک 200 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے، فریقین کو پابند کیا جائے کہ شہر میں سڑکوں کو مرمت کریں اور رکاوٹیں ہٹائیں، جو ون وے کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے خلاف چالان ہوتا ہے کس سیکشن کے تحت چالان ہوتا ہے آئندہ سماعت پر وضاحت پیش کریں۔

 

عدالت نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here