عامر بیگ
عمران خان اکثر اپنے انٹرویوز میں کہا کرتے تھے کہ انہیں ”سلیکٹیو ایمنیزیا“ ہے مطلب انہیں جان بوجھ کر بھول جانے کی بیماری ہے یہ وہ اس لیے کہتے تھے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ اپنی اور اپنے مقابل کی اخلاقی کردار کشی کریں وہ خود بھی اس بات کا اعتراف کرتے تھے کہ ان کا ماضی کچھ حوالوں سے قابل ستائش نہیں ہے اور چونکہ یوتھ انہیں فالو کرتی ہے اس لیے وہ نہیں چاہیں گے کہ وہ کوئی ایسی بات کہیں یا انٹرویوز میں کوئی ایسی بات ان کے منہ سے نکلوا لے جس سے نوجوان نسل کی سبکی ہو ۔اس کے علاوہ انہوں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی بارے لب کشائی نہیں کی ،عمران خان ، عمران خان تب بنے جب انہوں نے اقبال کے خودی کے فلسفے کو پا لیا، انہوں نے اپنی پرواز شاہین کی طرح اونچی کرلی اور نظریں نیچی کر لیں” کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور” میں پی ٹی آئی یو ایس اے کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک سہولت کار کا کردا ادا کر رہا تھا شروع دن سے میری یہ خواہش تھی کہ پارٹی یونائٹ ہو اور اس میں الیکشن ہوں اس بارے لکھتا رہا اور دوستوں کو احوال سے گاہے بگاہے آگاہ بھی کرتا رہا ۔نیو جرسی میں قیادت کے فقدان کے باعث اور دوستوں کے اصرار پر مجھے اپنا شاہینوں کا پینل میدان میں اتارنا پڑا، اس سے پہلے تقریباً چار سو دوستوں کو ووٹر رجسٹریشن کے لیے پورٹل انفورمیشن ارسال کیں، اطلاع کے مطابق کچھ دوسرے احباب نے ووٹر رجسٹریشن فیس کی مد میں بریانی بھی کھائی لیکن اپنے تعیں اس بات کا شائبہ تک نہیں ہے، شاہینوں کا پینل ترتیب دینے کے لیے بہت غور و خوض کیا گیا جس میں تعلیم، کمیونٹی سروسز ،لیڈرانہ خاصیت اور شاہین جیسی خودی کو مد نظر رکھتے ہوئے چار کمیونٹی لیڈر اور خان کے شاہین منتخب کئے گئے جسں میں احقر کو صدر چنا گیا میں اپنی تعریف آپ کرنا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ڈبل ڈاکٹر اور جب سے ہوش سنبھالا ہے کمیونٹی کی خدمت کی ہے تعلیم میڈیسن کے شعبے میں اور لوگوں کی بھلائی کے لئے دن رات محنت کی ہے کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جہاں شکایت پیدا ہوئی راستہ دوسروں کے لئے چھوڑ دیا، امتیاز علی سید گزشتہ سینتیس برسوں سے جرسی سٹی میں کمیونٹی سروس میں پیش پیش ہیں، پاکستان ،بھارت اور نیپال کے لیے ان کی خدمات ان کی زندگی کا خاصہ ہیں ،اب بھی امیگریشن کمیشن میں چیئرمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں، جرسی سٹی جہاں سینتیس مختلف کمیونٹیز آباد ہیں ایک مشکل کام کی بھاگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں لیکن خندہ پیشانی سے زندگی خلق خدا کی خدمت میں وقف کی ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی نیو جرسی کے پریزیڈنٹ کی حیثیت سے خدمات بڑے موثر انداز میں انجام دے چکے ہیں ،خان کے شاہین ہیں اونچی اڑان رکھتے ہیں، کامیاب بزنس مین اور کامیاب ترین بچوں کے باپ امتیاز علی سید سینئر وائس صدرکی پوسٹ پر شاہین پینل کا حصہ ہیں ،عمران اقبال جو نوعمری میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بوسٹن آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے گزشتہ تیس سالوں سے کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں ،کوئی انکے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ،معتدل اور رعب دار تشخص کے مالک انجینئر اور ایک کامیاب بزنس مین ہیں، اس دفعہ جنرل سیکریٹری کی پوسٹ پر شاہین پینل کا حصہ ہیں ،نوجوان باسط عرفان نیو جرسی کی ایک معزز فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، دو ہزار گیارہ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، تعلیم یافتہ اور نڈر قیادت مستقبل سے امیدیں وابستہ اور عمران خان کے شاہین جو یہاں کی پیداوار ہیں یہاں کے ماحول میں پلے بڑھے اور یہیں سے بھرپور قیادت کریں گے ،بے داغ لیڈر کلین بیک گراو¿نڈ جس سے نیو جرسی کی کمیونٹی فخر کر سکتی ہے جسے یہ ڈر نہیں کہ کوئی سوال پوچھے گا تو آئیں بائیں شائیں کریں گے۔ اس دفعہ اڈیشنل جنرل سیکریٹری کی پوسٹ کے لیے شاہین پینل کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن میں کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے، ہم سب پر فرض ہے ہم ادب وآداب کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ ہم ایک کلوز کمیونٹی ہیں ہمیں یہیں رہنا ہے پارٹی یا پارٹی سے باہر بھی ہمیں ملنا جلنا ہے ہمیں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا، ہمیں کوشش کرنی ہے خان کا کہنا ہے “کوشش کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے ،کامیابی اللہ دیتا ہے” کامیابی کی دعا کے ساتھ ہم اپنی کوشش کا آغاز کرتے ہیں “ نصر من اللہ وفتح قریب “
اے دوست اس چمن میں ایسے گلوں کو چن
ہر نظر داد دے ترے حسن انتخاب کی
٭٭٭