کرونا کا علاج!!!

0
505
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک

کرونا کا علاج سچی توبہ میں پوشیدہ ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہم دوسروں کو گنہگار سمجھنے کی بجائے اپنے دامن میں غور کریں اور اپنا کوئی ایسا گناہ تلاش کریں جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہو۔ اسی طرح ہر بندہ اپنے اندر تلاش کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے معافی کی درخواست کرے، آپ سوچیں اتنا غور کرنے سے اگر کوئی گناہ پہچان لے اور ہر بندہ اپنے گناہ کی معافی مانگے تو بتاﺅ بارگاہ ایزدی میں کتنی معافیوں کی درخواست پہنچے گی۔ یقیناً وہ کریم ہے، اپنے بندوں سے ماں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ وہ معاف کر دےگا اور اگر ہم نے صرف یہی مشق جاری کہ میں تو گنہگار نہیں ہوں، میں تو گناہ کرتا ہی نہیں، فلاں کی وجہ سے قیامت اائی ہوئی ہے، وہ بڑا بے ایمان ہے وغیرہ وغیرہ ااج سے تیس برس پہلے امریکہ میں ہی ایک صاحب نے مجھے دعوت دی تو ایک بزرگ خاتون سے میری ملاقات کروائی گئی جس کے بارے میں بتایا گیاکہ یہ خاتون چغلیات میں پی ایچ ڈی ہیں میں نے خاتون سے پوچا یہ ڈگری تو میرے لئے نہ صرف نئی ہے بلکہ حیران کن بھی ہے وہ کہنے لگی یہ بھائی جان مذاق کر رہے ہیں میں تو سچی بات بتاتی ہوں یہ سمجھتے ہیں کہ میں چغلی کر رہی ہوں اور خیر سے میرے سمیت ہم نے دوسروں کے بارے یہی رویہ رکھا ہوا ہے اگر ہم سب صرف چغلی چھوڑ دیں تو یقین جانیں رحمت خداوندی چھم چھم برسے گی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم احتیاطی تدابیر چھوڑ دیں، وہ جاری رکھیں اور یہ ایک عادت چھوڑ دیں نجانے ہم کتنے لوگوں کو زخمی کرتے ہیں، کتنے لوگوں کی بددعا لیتے ہیں، سیدنا موسیٰؑ کے زمانے میں قحط پڑا جناب موسیٰؑ نے لگ بھگ پورا شہر بمعہ جانوروں کے میدان میں لے آئے، دعا کی مگر بارش نہ ہوئی دھوپ اور تیز ہو گئی موسیٰؑ نے عرض کی یا مالک کیا تو ناراض ہے ارشاد ہوا ناراض نہیں مگر تیرے مجمع میں ایک سکہ بند چالیس سالہ چُغل خور موجود ہے اس کو نکال دو موسیٰؑ نے اعلان فرمایا کہ بھئی نکل جاﺅ مخلوق خداپر رحم کرو وہ اُٹھا مگر چاروں طرف مخلوق خدا کا جم غفیر دیکھ کر فوراً نیچے بیٹھ کر چادر منہ پر ڈال کر عرض کی میں صدق دل سے چُغل خوری سے توبہ کرتا ہوں۔ اُدھر چھم چھم بارش شروع ہو گی، ارشاد ہوا موسیٰؑ میرے بندے نے سچی توبہ کرل ی ہے عرض کی اے اللہ اس نیک بخت کی زیارت ہی کرا دے فرمایا آج تک اس کو ننگا نہیں کیا آج بھی صیغہ راز میں رہنے دو۔ سو میرے بھائیو ہر بندہ اپنے گناہ کی معافی مانگے کرونا انشاءاللہ بھاگ جائےگا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here