ہیوسٹن کے مخیر حضرات کو خراج تحسین!!!

0
912
شمیم سیّد
شمیم سیّد

شمیم سیّد

اللہ جانے یہ کرونا وائرس کب اس دنیا سے رخصت ہوگا، پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے اور خاص طور پر امریکہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، نیویارک اور نیو جرسی میں تو یہ وباءکی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، ہمارے ہیوسٹن میں بھی یہ وبا پھیلتی جا رہی ہے اور ہماری پاکستانی کمیونٹی اپنی اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، ہیوسٹن کے ایک پرانے بزنس مین جو آج کل کئی ہسپتالوں کے مالک ہیں انہوں نے اپنے ہسپتال کی طرف سے کانگریس وومن شیلا جیکسن لی کےساتھ مل کر ایک میڈیکل کیمپ اپنے ہسپتال کی طرف سے لگایا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ،اس موقع پر کانگریس وومن شیلا جیکسن لی نے رضوان محی الدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس موقع پر بلا تفریق، رنگ و نسل اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ،اسی طرح ہماری ہیوسٹن کے دو جاوید ایک جاوید انور اور دوسرے طاہر جاوید اپنے اپنے طریقوں سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں طاہر جاوید نے بھی شیلا جیکسن کےساتھ مل کر لوگوں میں فوڈ سپلائی کیا، گروسری کا سامان لوگوں کی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں اور خود طاہر جاوید اور شیلا جیکسن لی اپنے ورکروں کےساتھ گاڑیوں میں گروسری کے کارٹن رکھ رہے تھے اور دوسری طرف پاکستانی لائنز فار ڈیزاسٹر کی ٹیم پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ، قونصل جنرل ابرار ہاشمی، ڈیلاس کے امیر لکھانی، سعید شیخ اور میاں نذیر کےساتھ مل کر میئر آف ہیوسٹن کو 25 ہزار ڈالر مالیت کی میڈیکل سپلائی جس میں گلوز، ماسک، سینیٹائزر اور دوسری چیزیں شامل تھیں پیش کیں جس کو میئر نے بہت سراہا اور تمام کمیونٹی لیڈران بشمول مڈلینڈ انرجی کے جاوید انور کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ یہ اس کے علاوہ تھا جو وہ فوڈ اور گروسری کی سپلائی پاکستان سنٹر سے کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں ہماری کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور ایک طرف خاموشی سے فرینڈز آف کراچی کے صدر سلمان رزاقی اپنے ساتھی غلام محی الدین چشتی کےساتھ مل کر چائے شائے ریسٹورنٹ سے لوگوں میں گروسری تقسیم کر رہے ہیں اور کسی سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو رہی اور نہ ہی کوئی تصویری سیشن ہو رہا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس پر کوئی آنچ نہ آنے پائے اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو لوگ اس وقت دوائیاں نہیں خرید سکتے اپنے بجلی اور پانی کے بل ادا نہیں کر سکتے وہ بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں اور ان کی خاموشی سے مدد کی جائیگی۔ ہر کوئی اس وقت ضرورت مند ہے اور جس طرح ہمارے لوگ مدد کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس کا اجر ضرور دے گا۔ اسی طرح چاٹ اینڈ پان کے محمد بیگ جو ہمیشہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ بھی امریکہ کے کئی اسٹیٹس میں میڈیکل سپلائی گلوز، ماسک اور ڈاکٹروں کے لباس بھیج رہے ہیں اور اپنی لوزیانہ چکن کی برانچ سے ضرورت مند افراد ٹوگو بھی لے جا سکتے ہیں۔ ہیوسٹن کے دوستوں میں بھی چیزیں تقسیم کر رہے ہیں، ہر بُرے وقت میں وہ ہمیشہ کھڑے ہوتے ہیں ،اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں اور برکت عطاءفرمائے اس وقت جو بھی یہ کام کر رہے ہیں ،اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی عطاءفرمائے۔ آمین۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here