فواد چوہدری با مقابلہ مفتی منیب الرحما ن!!!

0
311

معوذ صدیقی

کون سچا ؟کون جھوٹا؟
کس نے عمران خاں پر لگائے گے غلط الزام کی آج تک معافی نہیں مانگی!!!
ویسے تو اِن دو شخصیات کے مقابلہ کرنے کو گناہ سمجھتا ہوں۔ اور اپ نے یہ بھی نوٹ گیا ہوگا کہ میں شخصیات کو براہ راست نشانہ بنانے سے گریز کرتا ہوں۔ مگر اب چل نکلی ہے تو میں گنہگار اس کے باجود کہ مفتی صاحب کی بہت سی باتوں سے اختلاف رکھتا (میری کوئی حیثیت نہیں )گواہی دیتا ہوں کہ میں نے جب سے مفتی منیب الرحمن کا دیکھا یا س±نا ان سے لاکھ اختلاف کہ باجود ا±ن کو سچا کھرا پایا با اصول اور اپنے موقف پر سخت دیکھا۔چائیے وہ موقف اختلافی ہی کیوں نہ ہو بریلوی مکتب فکر سے تعکق رکھنے کے باجود وہ تمام مکاتب فکر کے علما اور عام آدمیوں میں یکساں مقبول پایا بریلویوں سے منسوب بدعت کی سختی سے مخالفت کرتے دیکھا ا±ن کو کبھی اپنا موقف یا رائے بدلتے نہں دیکھی نہ ا±ن کو حکمرانوں کی چاپلوسی کرتے دیکھا نہ ا±ن کے دربار پر روتے دیکھا۔ا±ن کا موقف سخت ہو ہوسکتا ہے مگر اَن کو کسی فرد کے لیے گندی زبان یا بہودہ یا غلط الزام لگاتے دیکھا نہ انہوں نے عمران خاں کے متعلق کوئی غلط بات کرتے دیکھا۔اَن سے نیویارک میں ایک ہی مرتبہ ملاقات ہوئی ا±س محفل میں انہوں نے لگے لپیٹی رکھے بغیر بدعتوں کی مخالفت کی اور امریکہ میں رہنے والوں کہا کہ اب آپ پاکستان کی غلط باتوں سے نکل کر امریکہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں اپنا مقام بنائیںاور امریکہ کی سوسائٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، اَس محفل میں میں نے ا±ن کو سچا کھرا اور مظبوط لہجے کا انسان پایا۔چاند کے کیلنڈر کے استعمال پر بھی ا±ن کو موقف سامنے ہے۔مفتی پوپلزئی کے چاند کے حوالے سے ا±ن کا موقف یہ تھا کہ فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہں تو کیسے ممکن کے پوپلزئی اعلان کردیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ مفتی صاحب کے پیش نظر ہر بات ہوتی ہے۔
فواد چویدری!!!
میں نے ا±ن کو جب سے دیکھا س±نا ہمشہ پارٹیاں بدلتے دیکھا اور مخالفین کے لیے بہودہ اور گندی زبان استمال کرتے دیکھا مشرف کے ساتھ تھے تو ا±س کے خوشامدی بنے رہے اور اس کے لیے دوسروں کو اور ا±ن کے خاندان کے لیے بہودہ زبان استمال کرتے دیکھی پی پی میں رہے کر آصف زرداری کے خدمت گزار بنے رہے اور کی حمایت میں مخاکفین کی دھجیاں بکھرتے دیکھا۔پی پی کی ترجمانی کرتے ہوہے فواد چویدری نے مکمل غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لے کر محترم عمران خان اور بنی گالا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران کو نشئی اور بنی گالا کو نشئیوں کا اڈا قرار دیا جس کی انہوں نے آج تک معافی نہیں مانگی۔ا±ن کا یہ الزام انڈیا سمیت عمران خان کے مخالفین آج تک استعمال کرتے ہیں۔چویدری صاحب نے Scientific calendar کے حوالے سے بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کی جیسے وہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایجاد ہے جس کو چند لاعلم اینکرز نے بڑا کارنامہ قرار دیا یہ بھی جھوٹ کی ایک شکل ہے۔مفتی صاحب پر ذاتی حملے کا الزام لگانے والے یہ بھول گے کہ چویدری فواد نہ صرف ذاتی حملے کرتے ہیں وہئں وہ جسمانی حملے بھء کرتے ہیں جس کا شکار کوئی اور نہں بلکہ تحریک انضاف کے ہی دو ٹی وی اینکیرز بن چکے ہیں۔میری فواد چویدری سے ایک ہی نشست ہوئی ہے (دو ماہ قبل )جس میں انہوں نے بے بنیاد باتیں اور غلط معلومات اور واضح غلط بیانی کرتے دیکھاجس کی تفصیل میں پہلے بیان کرچکا ہوں،میزبان کے احترام میں جوابی سوالات سے پرہیز کیا کہ بد مزگی پیدا ہوگی،مزے کی بات کہ دونوں شخصیات کے میزبان ایک ہی شخصیت میرے محترم دوست خاور بیگ ہیں،ہوسکتا خاور بیگ سچے تحریکی انصافی ہونے کی بنیاد پر میری بات کی تصدیق کریں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here