میاں دا د چلا عمران کی چال….اپنی بھی بھول گیا!!!

0
156
کوثر جاوید
کوثر جاوید

کوثر جاوید
بیورو چیف واشنگٹن

دنیا کی تاریخ بھری پڑی ہے جن لوگوں نے بھی انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کئے اور اللہ کی خاطر انسانوں سے محبت کی وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہوگئے ،زیادہ دور نہیں گزشتہ ایک ہزار سال کی تاریخ پر نظر ڈالیں کئی حکمران گزرے ہیں جنہوں پچاس پچاس سال حکومت کی لیکن نام ونشان تک باقی نہیں اسی طرح کئی حکمرانوں نے دو سال اور پانچ تک حکومت کی لف کا نام زندہ ہے ،پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو قائداعظم محمد علی جناح چند سالوں میں وہ کام کردیا جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی کس طرح اکیلے محمد علی جناح نے ہندوستان کے نقشے پر بلکہ ماتھے پرمسلمانوں کو الگ وطن دیا۔ قائداعظم کے بغیرتاریخ پاکستان نامکمل ہے ،اس طرح جو پاکستان میں جس کسی نے بھی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام اور اللہ پاک کی خاطر انسانوں سے محبت کی وہ زندہ ہیں ،دنیا کا کوئی بھی شعبہ ہو خلوص نیت ایمانداری اور مسلسل جدوجہد سے ہی کامیابی ملتی ہے قائداعظم کے بعد پاکستان میں نشیب وفراز آتے رہے، سیاست سے لیکر کھیلوں تک شخصیات پیدا ہوئیں۔اللہ پاک نے ہر انسان کے لئے ایک کام رکھا ہے یا دو کام تاکہ دنیا کانظام چلتا رہے پاکستان کی سیاست میں کرپشن بے ایمانی اور مفاد پرستی کوٹ کوٹ بھری پڑی ہے۔قیام پاکستان تک کتنے حکمران آئے اور چلے گئے، خاص طور پر نوازشریف زرداری، الطاف حسین ،چودھری برداران ان لوگوں نے اپنی جیبیں بھریں غریب عوام کی دولت دوسرے ممالک میں لے گئے ۔چوری ،ڈاکے، کرپشن، لوٹ مار سے تاریخ رقم کردی۔دوسری طرف کھیلوں کا شعبہ ہے جس میں پاکستان کے بے شمار ورلڈ کلاس کھلاڑی پیدا کیے جن میں کرکٹ سٹار جاوید میانداد شامل ہیں ،ان کے ساتھ کئی دوسرے کھلاڑی بھی ہیں۔عمران خان بھی شامل جوکوالٹیز عمران خان سب ہیں وہ میانداد میں نہیں سب میانداد صرف بیٹنگ کرتے تھے اور اچھے بیٹسمین تھے لیکن عمران خان آل راﺅنڈ تھے بہترین باﺅلر بہترین فیلڈر بہترین بیٹسمین بہترین کپتان اس کے ساتھ ساتھ انسانی بھلائی کے لئے کینسر ہسپتال تعلیم کے لئے سکول تعمیر کئے چوبیس سال قبل سیاست شروع کی جو دیانتداری اور پاکستان کے لوگوں کے لئے بہتری کے لئے شروع کی جب کہ اس دوران میانداد اپنے سسرال کے ذریعے مختلف کاروباری اور ذاتی زندگی میں مشغول رہے عمران خان نے جس شعبے میں بھی قدم رکھا وہ کامیاب ہوئے ان کے مخالفین نے کہا کہ وہ کرٹ کو بہتر نہیں کرسکا لیکن وہ واحد ورلڈ کپ جیت کرا دیا ہسپتال شروع کیا تومخالفین نے کہا کہ یہ تو ناکام آدمی ہے تاریخی ہسپتال بھی قائم کرلیا تعلیمی ادارے نہیں بنا سکتا ، وہ بھی بنا دیئے سیاست میں کئی لوگوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی شیروانی کے بٹن کے بھی اہل نہیں ہے کئی لوگوں نے کہا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو میں اپنے آپ کو گولی مار لوں گالیکن تمام مخالفتوں اور رکاوٹوں کے باوجود عمران خان سب ایک سیٹ سے شروع ہوکر پاکستان کا وزیراعظم بنا اب لوگ کہتے ہیں کہ آج گیا کل گیا یہ بات نہیں مانتا جن میں جاوید میانداد بھی شامل ہیں جو عمران خان پرشدید تنقید کر رہے ہیں۔جاوید میانداد نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے جاوید میانداد نے جس طرح عمران خان کی مخالفت شروع لگتا ہے کسی ڈرونے خواب سے اٹھ آکر فیس بک مسیج کر دیا کہ میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا جاوید میانداد صرف اچھے بیٹسمین تھے اور کچھ نہیں تھے رنز کا ریکارڈ ہے لیکن عمران خان سے دور دور تک کوئی جوڑ نہیں جب بھی عمران خان کی مخالفت کی اور بے جا تنقید کی وہ سب سے ذلیل خوار ہو رہے ہیں جن میں جاوید ہاشمی سرفراز نواز،ریحام خان، فضل الرحمان، نوازشریف، زرداری خاندان عمران خان کا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے وجہ یہ ہے کہ وہ دیانتدار بہادر نڈر کرپشن سے پاک سچا مسلمان غریبوں اور بے سہاروں کا دوست ہے کامیابی کے اپنے چڑھتا ہوا کامیابیوں سے ہمکنار ہورہا ہے۔
جاوید میانداد کو یا تو زرداری نے لفافہ دیا ہے یا نوازشریف نے پٹوار دکھایا ہے یا الطاف حسین پارٹی کے بل بوتے پر ذلیل ہونے پروگرام بنایا ہے الیکشن بھی لڑ کر دیکھ لیں ضمانت بھی ضبط ہوتی نظر آرہی ہے جاوید میانداد کے لئے بہتر یہی تھا اچھی چال کے ساتھ عمران خان کے ساتھ تعاون اور مدد کرتا اور پاکستان کی عوام کے لئے ریفارمز میں عمران خان کا ساتھ دیتا وہ عمران خان کی چال چلنے کی کوشش میں اپنی چال بھی بھول جائے گا اور اپنی قابلیت اور مقبولیت کا معصوم کو چائے گا جاوید میانداد چلا عمران خان کی چال اپنی بھی بھول گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here