Shining to Declining India

0
95

 

سلیم صدیقی، نیویارک

اس سے قبل کہ میں اوپر دی گئی ہیڈلائن پر اپنی گزارشات پیش کروں گزشتہ ہفتے کے کالم میں عرض کی گئی گزارشات میں یوں تو کئی چیزوں میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں کہیں وزارت کے منصب پر فائز امام کعبہ محترمہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بیت اللہ شریف سے براہ راست نماز جمعہ کے خطبہ میں یہودیوں کے حق میں بہت سے کلمات خیر کہے ہیں یعنی خانہ خدا کعبہ شریف سے اپنے خطبہ میں جو ظاہر ہے کہ حکومت وقت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے افسوس ہے کہ اپنی قابل و واجب الاحترام آئمہ کرام جنکی پوری اُمہ میں بہت تکریم ہے کہ ایک ظالم غاصب جابر حکومت کو تسلیم کرنے کے حق میں بیت اللہ شریف کا انتہائی مکرم ومحترم جان ومال سے عزیز وعظیم تر پلیٹ فارم استعمال کیا ہے ۔اسی قوم اور اسی حکومت کو بددعائیں دیتے یہ ہمارے اکابرین تھکتے نہیں تھے، آج افسوس کہ آل یہود کے مقام تک گر چکے ہیںاور اسے تسلیم کرنے کے لئے خالق کائنات کے عظیم گھر جیسے کئی ماہ سے جبری طور پر اطواف وعمر کے لئے بند کر رکھا ہے ،اب دشمنان خداو رسول و دین اسلام کو عظیم دوست اور ہمدرد دین کے لئے سے وعظ ونصیحت کی جارہی ہے۔اس ہفتے دنیا بھر کے میڈیا میں یہ موضوع بریکنگ نیوز کے طور پر زیر بحث ہے کہ بھارت اب برازیل کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ کے بعد کورونا سے متاثر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔بھارت میں مرنے والوں کی تعداد روزانہ ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر دوگنی ہوگئی ہے۔یعنی90ہزار لوگ ہر روز کورونا کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔کل مریضوں کی تعداد2ملین سے بڑھ کر4ملین ہوگئی ہے دنیا کی دوسری بڑی آبادی کا اب ہر میسر افرد کورونا کا شکار ہے۔نیویارک ٹائمز سی بی ایس نیوز این پی آر اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ جاپان جرمنی اور چین کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اکانومی24%فیصد تک گر گئی ہے۔کاروبار مکمل طور پر بند ہیں انویسٹرز پریشان ہیں کہ کاروبار ٹھپ ہونے سے انکا سرمایہ تیزی سے سکٹر رہا ہے برآمدات رک گئی ہیں کارخانے بند ہیں حتیٰ کہ باربر شاپس اور چائے خانے تک بند ہیںلیکن متعصب اور انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مقبولیت مسلم دشمنی میں اسلامی بلند ترین78فیصد تک پہنچ گئی ہے۔مارچ کے اوائل میں کورونا کے شروع کے دنوں میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں پر انتہاءپسندوں نے الزام لگایا تھا کہ مسلمانوں نے یہ وائرس پھیلایا ہے اسی رحجان کو دیکھتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے روک دیا گیا، بھارت کی اعلیٰ ترین عدلیہ نے یہ دلیل دی کہ آپ لوگوں پر پہلے بھی الزام لگایا کہ بھارت میں یہ وائرس آپ کی وجہ سے پھیلا ہے، اب اگر کچھ ہوا تو پھر آپ یعنی مسلمان زیر عتاب آئینگے قدرت کے کام دیکھئے عاشورہ پر عزا داروں کو ماتم کی اجازت نہیں دی گئی مگر ہندو ذہنیت کے تعصب نے دنیا بھر کو یہ دکھا دیا کہ گھروں میں قید بھارتی جنتا کے مریض دگنے ہو گئے ہیں مرنے والے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور حالت یہ ہو گئی ہے کہ حکومت کے پاس ہیلتھ ورکرز کو دینے کیلئے تنخواہیں نہیں ہیں 200 ملین کی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آگئی ہے۔ جس مودی کو ٹرمپ جھپھیاں ڈالتا تھا اب اس کو فون کال کرنے کی بھی فرصت نہیں جن بین الاقوامی اداروں نے بھارت کو Shining بنا دیا تھا اب کورونا نے اسے Decline کر دیا ہے ادھر چین نے بھارتی فوجیوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں مگر بھارتی نریندر مودی کو اوتار کے درجے پر فائز کر چکے ہیں اب ان کیلئے اس اوتار کو برداشت کرنا ہے بھارت کی بربادی کیلئے کسی چین یا پاکستان کی ضرورت نہیں انتہاءپسند ہندو بھارتیوں کی یہ پالیسیاں خود اسے ڈبو رہی ہیں محترمہ بینظیر بھٹو اپنے آخری دورہ امریکہ میں نیویارک تشریف لائی تھیں تو ان دنوں معروف جریدے فارن افیئرز نے اپنے جریدے کا ٹائٹل Shining India رکھا تھا وہ شمارہ میں نے محترمہ کو پیش کیا تھا ٹائیٹل دیکھ کر ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے تھے آج وہ زندہ ہوئیں تو Decling India دیکھتیں ہندو ایمپائر اپنی مراد پانے سے قبل ہی اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے دنیا بھر کے ممالک اب پاکستان کی تعریفیں اور مثالیں دے رہے ہیں کہ اس نے کورونا کو کیسے شکست دی اور اپنی اکانومی اور بیروزگاری کو سنبھالا دیا یہ سب کرم ہے پروردگار کا جو بڑا مہربان اور رحم والا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here