علم الفلکیات!!!

0
171
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

 

سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپکی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے کیونکہ گرہن قریب ہے اس حوالے سے آپ کی خدمت میں گرہن سے متعلق کچھ اصلاحات اور ممکنہ حالات کا تذکرہ ہوجائے۔سال کا دوسرا مکمل سورج گرہن 14 دسمبر 2020 بروز پیر کو ہو گا۔شاکھا یعنی یونانی علم نجوم کے حساب سے سورج کو یہ گرہن برج قوس کے درجہ 24 پر لگے گا۔گرہن کا آغاز شام 33:06 منٹ پر ہو گا۔انتہائی ن±قطہ عروج رات 09:17 منٹ پر ہو گا۔اور اختتام گرہن رات 53:11 منٹ پر ہو گا
یہ گرہن پاکستان سمیت پورے ایشیائی ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔برج قوس کا سیارہ مشتری:21 دسمبر 2020 بروز سوموار رات 11:03 منٹ پربرج دلو کے پہلے درجے کے 29 دقیقہ پر سیارہ ز±حل سے قِران کرے گا
برج دلو کا یہ پہلا درجہ انتہائی نحس ہے۔ اللہ نہ کرے دنیا پر کچھ ممالک میں جنگ جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔یہ علمِ نجوم کے حوالے سے ایک علمی اصلاح ہے۔اوپر بیان کردہ وقت پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم کراچی کے مطابق ہے۔خدا چاہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے یہ سب سیارے ستارے اور اور پوری کائنات ا±سی کی ہی پیدا کردہ ہے اور ا±سی کے ہی حکم سے چل رہی ہے الحمدللہآپ سے درخواست ہے گرہن کے اوقات میں نماز کسوف و خسوف ادا فرمائیں ان شاءاللہ اثرات بد سے محفوظ رہیں گے کچھ صدقہ ادا کریں اور بعد از نماز تمام امت مسلمہ کیلئے دعا فرمائیں۔علم آل حروف کے علماءو شیوخ کے مطابق دوران گرہن میں کچھ حروف ایسے ہیں جن کو لکھ کر اس کی زکات ادا کی جاتی ہے جیسے کہ حروف صوامت اسکا مطلب ہی خاموش یا چپ گپ ہے اور یہ ۱۳حروف ہیں۔اح د ر س ص ط ع ک ل م و ہ ان کی عددی قوت ابجد قمری کے حساب سے ۵۴۳ ہے۔ دوران گرہن کالی کچی پنسل سے خاموشی سے لکھ لیا جائے اور تعداد لکھاء۵۴۳ ہوگی اب آپ اس عمل کے عامل ہوگئے لیکن بہتر ہو کہ اپنے بیعت شیخ سے اجازت لے کر یہ عمل کریں اور ان کے مشورے سے جب لکھ کر آپ فارغ ہوں تو سورت اخلاص کو تیرہ مرتبہ تلاوت فرمالیں اور اپنے اوپر اور لکھے حروف پر دم کردیں پھر خاموشی سے لکھے حروف کو لپیٹ کر زمین میں نمناک جگہ دفن کردیں اب آپ ایک ایسی قوت کے عامل ہوگئے ہیں کہ جہاں شرعی اجازت ہو وہاں کسی کی عادت بد کو چھڑانے میں ان حروف سے عمل تیار کرکے عمل کرسکتے ہیں جسکا ایک خاص طریقہ ہے کہ ایک نقش ۵۴۳ اعداد کا مربع یا مثلث ترتیب دیں جس میں متاثرہ شخص کے نام کو ان حروف کے درمیان لکھ کر مطلوبہ دعا اور اس کے امتزاج سے سطر قائم کریں اور تکسیر کی سطر کو تین یا پانچ طاق عدد کے لفظ بنائیں جب یہ سطور ختم ہوجائیں تو اس کاغذ کو نمناک جگہ دبا دیں وہ شخص عادت بد سے تائب ہوگا۔
بزرگوں کے طریقوں میں بڑا اثر موجود ہے اس بابت امام بونی ، کاش البرنی ، علامہ شفق رامپوری مرحوم نے کافی طریقے لکھے ہیں عموما جو بچے گھر سے بھاگ جاتے ہوں یا جو شوھر تشدد کرتے ہوں یا کسی نشے کی عادت میں پڑ گئیے ہوں تو جب دوا اور نصیحت کام نہ کرے تو کسی عالم کے مشورے سے اس تدبیر کی برف رجوع ہونا چاہئیے میرا کام علمی نقطہ بتانا اور آگاہی دینا ہے۔مجھے کوءیہ نہ سکھائے کہ درست و غلط کیا ہے جس کا دل چاہے وہ آزمائے اور نتائج آنکھوں سے دیکھ لے یہ مضامین علوم کو عام کرنے اور نیک نیتی سے شائع کیئے جاتے ہیں اس میں کوءلالچ یا زاتی مفاد نہیں ہوتا اس لیئے کم لکھے کو زیادہ جانیں۔اگلے کالم میں ستاروں سے متعلق برج قوس سے دوبارہ بحث کا آغاز کریں گے اور آپکی تجویز و آراءکی روشنی میں علوم سیارگان کے موضوع کو آگے بڑھایا جائیگا اب ہم پرائمری سے نکل کر سیکنڈری لیول پر آچ±کے ہیں جہاں سیارگان پر بحث کی جاتی ہے اور گھروں کے قیام اور شرف و ہو ط کی روشنی میں ممکنہ نتائج کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ میرے اور آپ کے علم میں بے پناہ اضافہ فرمائے۔ آمین ۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے کی اجازت ملتے ہیں مختصر وقفے کے بعد!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here