رمضان المبارک کے مبارک ا ور اہم مہینے کا آغاز ہوچکا ہے۔اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں اللہ پاک رحمتوں برکتوں کا بہت زیادہ نزول فرماتے ہیں۔عبادات کا اجر ثواب کئی گناہ زیادہ کر دیا جاتا ہے، صدقہ خیرات دوسروں کی مدد کرنا زکواة دینا زیادہ ہوجاتا ہے۔اللہ پاک کا ارشاد مبارک ہے ، اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے جس طرح پہلی امتوں پر روزے فرض تھے۔روزہ جیسے انسانیت اہم فریضے کو پوری احتیاط اور خشوع عبادت کے ساتھ مکمل کرو اگر مریض ہے یا سفر پر ہے تو روزہ چھوڑ سکتا ہے لیکن تندرستی اور سفر مکمل ہونے کے بعد ان کو پورا کرنا ضروری ہے جس طرح ہر نیک عمل کا اجر کئی گناہ حقوق العباد بھی اس روزے میں آتے ہیں۔کاروبار بھی میںدیانتداری کا مظاہرہ کرنا شامل ہے۔امریکہ میں حلال فوڈ بزنس ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر گیا۔امریکی معیشت میں ماہانہ اربوں ڈالرز کا حصہ ڈال رہے ہیں تمام بڑے بڑے فوڈ سٹورز نے حلال پراڈکیٹس کی ابتدا کردی ہے جس میں حلال گوشت چکن بھی شامل ہے۔امریکہ موقع کی دنیا ہے اور جتنی محنت کرو اسی قدر مقام مل جاتا ہے، امریکہ خوراک میں بہت زیادہ دیکھ بھال کی جاتی ہے اور عوام کو کھانے پینے کی سستی اور تازہ اشیاءمہیا کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔امریکی گروسری سٹورز پر اشیا مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوتی ہیں۔اس کے برعکس پاکستانی حلال میٹ اور گروسری سٹورز کی اکثریتEXPIREDاشیا بھی بیچ رہے ہیں اور قیمتوں میں من مانی جاری ہے خاص طور پر گوشت کے معاملات میں بھی گھپلا کیا جاتا ہے۔غیر حلال کو حلال کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔گوشت کی قیمتیں بہت زیادہ چارج کی جارہی ہیں۔رمضان المبارک میں دوسرے مسلمان بہن بھائیوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے یہ لوگ حلال گوشت کے چکر میں خوب چونا لگا رہے ہیں۔FDAکے نوٹس میں یہ گوشت میں گڑ بڑ کی شکایتیں آتی ہیںاور آئندہ چند ماہ میںFDAحلال اور غیر حلال چیک کرنے کے لئے قوانین تیار کرنے میں مصروف ہیں۔کمیونٹی کے بہن بھائیوں کو امریکن گروسری سٹورز کی طرف خرچ کرنا چاہیے جہاں ابCERTI FIEDحلال گوشت چکن دستیاب ہے۔قیمتیں بھی مناسب دالیں چاول مصالحہ جات بیکری پروڈکیٹس فروزن فوڈ پراڈکٹس کباب،تکہ، پیزا، سبزیاں کھانے پینے کی ہر حلال اشیاءدستیاب ہیں۔مسلمان کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد امریکن گروسری سٹورز کا رخ کرچکی قیمتوں کے اعتبار سے سکون اور اطمینان ہے اورEXPIREDاشیاءبھی نہیں ہوتیں۔کوئی بھی ایسی حلال پروڈکٹس نہیں جو ان بڑے امریکن گروسری سٹورز سے نہ ملے۔پاکستانی گروسری سٹورز خاص طور سپرنگ فیلڈ اور الیگزینڈریا میں خراب اشیائ، غیر حلال گوشت اور کسٹمر سروس کی ان گنت شکایات میں چاہئے تو یہ کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں سٹورز مالکان گزشتہ غلطیوں کا ازالہ کریں۔دور مناسب منافع کے ساتھ مسلمان کمیونٹی اشیاءفروخت کریں۔درست حلال گوشت اور چکن فروخت کریں اس سے ان کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگااور امریکہ میں مسلمانوں کے حسن سلوک اور نیک اعمال کو تسلیم بھی کیا جائے گا۔
٭٭٭٭