علماء اور سوسائٹی!!!

0
117
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

مفتی عزیز الرحمن اور مفتی قوی کے سکینڈل کے بعد لبرل ٹی وی اینکرز اور لبرل آنٹے اور لبرل آنٹیوں نے علماء اور مدرسوں کے خوب لتے لئے۔ خوب کوسا، خوب بھڑاس نکالی۔ کچھ سمجھدار ٹی وی اینکرز نے مدافعت کی کہ آپ صرف گناہگار کو کوسیں سارے علماء کے خلاف کیوں زہر اگل رہے ہیں۔ حالانکہ بحیثیت مجموعی علماء نے اس شرمناک فعل کی مذمت کی اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اصل بات جو میرے تجربے میں گزری ہے وہ یہ ہے کہ سوسائٹی کا مطالبہ یہ ہے کہ ہمیں تو ہر قسمی ، گناہ خرافات، بے ایمانی، ہیرا پھیری کی اجازت ہے پتہ نہیں کس نے ان کو اجازت دی ہے ۔ مگر مولوی صاحبان کو فرشتہ ہونا چاہیے، بالکل فرشتوںو الی زندگی، نہ کہیں جائیں اور نہ کہیں آئیں۔ چوبیس گھنٹے مسجد میں مقید رہنا چاہیے اور جیسے ہم دیکھنا چاہتے ہیں ویسا بن کے رہیں۔ لگ بھگ پینتالیس برس پرانی بات ہے پاکستان میں رنگین ٹی وی نیا نیا آیا تھا۔ میں ایک سکول میں ٹیچر تھا۔ ایک مسجد والوں نے مجھے امامت و خطابت کی پیش کش کی جسے میں نے قبول کر لیا۔ محلے میں ایک ریٹائرڈ میجر صاحب اور ایک حاجی صاحب میرے معتقد بن گئے۔ انہوں نے ایک دن نما ز جمعہ کے بعد گھر جانے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کر لیا۔ جاتے ہیں میجر صاحب نے ٹی وی آن کر دیا، کشتیاں شروع ہو گئیں۔ حاجی صاحب بھی ساتھ تھے۔ میجر صاحب ساتھ ساتھ تبصرہ بھی فرما رہے تھے۔ ایک گھنٹہ کا پروگرام تھا۔ جب ختم ہوا تو میجر صاحب فرمانے لگے یہ کشتیاں میرا پسندیدہ پروگرام ہے اور رنگین ٹی وی بھی اسی محلے میں سب سے پہلے میں لایا ہوں۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں کثیر العیال تھا جب بچوں کو پتہ چلا کہ ابو ٹی وی دیکھنے گئے ہیں۔ شام کو وہ بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ کسی نہ کسی گھر میں چلے گئے۔ تلاش کرنے میں بڑی مشکل پیش آئی۔ ایک دن میں ہمت کرکے ٹی وی خرید کر گھر لے آیا اور انٹینا پڑوسی کی اونچی چھت پر لگا دیا۔ پورے محلے میں خبر پھیل گئی۔ مولوی صاحب نے ٹی وی خرید لیا ہے۔ جمعہ کا دن تھا، میں منبر پر بیٹھا ہی تھا کہ ایک صاحب مجھے ایک پیپر تھما دیا کہ کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ آپ جمعہ نہیں پڑھا سکتے۔ چونکہ آپ نے ٹی وی خرید لیا ہے۔ آپ فاسق ہیں آپ کے پیچھے جمعہ کی نماز جائز نہیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے میں جمعہ نہیں پڑھاتا ۔ ایک سوال ہے اور ایک حل میرے پاس ہے۔ اگر حکم ہو تو عرض کروں۔ حاجی صاحب ولے ہاں ہاں کیوں نہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر امام آپ کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھے تو جائز ہے اگر اپنے بچوں کے ساتھ دیکھے تو حرام ہے اور فاسق ہے اور حل یہ ہے کہ میں نے بڑی مشکل سے ٹی وی خریدا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد میں اپنا ٹی وی چوک میں رکھ دیتا ہوں اور آگ لگا دیتا ہوں۔ اسلام کی پابندی سب کیلئے ہیں میرے اکیلے کیلئے نہیں ہے۔ ہاتھ اٹھائیں، کون کون ٹی وی لائے گا تا کہ مل کر آگ لگائیں۔ ساری مسجد کے نمازی سن ہو گئے، کسی کی آواز نہیں آرہی تھی۔ حاجی صاحب کھڑے ہوئے بولے مولوی صاحب آپ جمعہ پڑھائیں، ہمیں کیوں گھروں سے نکلوانا ہے۔ تو دوستو علماء فرشتے نہیں آپ میں سے ہی ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here