سفرنامہ گجرات!!!

0
106
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

عالم باعمل، فاضل زاہد علامہ الحاج سید جعفر خوارزمی فاضل قم کے انتقال کی خبر سن کر بے حد صدمہ ہوا۔ مرحوم میرے بزرگ دوست مرحوم جنرل تصور حسین خوارزمی کے فرزند اکبر اور میرے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے بہنوئی تھے۔ بھارہ کئو یں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے جوان ساتھی اور اپنے والد کی معاونت سے اوکاڑہ کینٹ کی مرکزی شیعہ مسجد و امام بارگاہ کے بانی تھے ،سالانہ کاروان حج کی قیادت فرماتے۔ بہت عظیم عالم تھے بڑا موثر انداز تبلیغ تھا۔ بے باک مبلغ تھے۔ نڈر خطیب تھے۔
خبر انتقال سنتے ہی میں سید ابصار علی خوارزمی مرحوم کی رہائش گاہ سے مرحوم جنرل تصور حسین شاہ مرحوم کے دولت خانہ پر گیا اور علامہ مرحوم کے بھائی سے تعزیت کی۔ فاتحہ خوانی کی نیز میں جنرل صاحب اور انکی بیگم کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا۔ مرحوم سید طالب حسین شاہ کے فرزندان سادات کرام ناز حسین شاہ، شبیہ الحسنین شاہ، وجاہت حسین شاہ اور نوید حسین شاہ کی طرف سے انکے والدین شریفین کے ایصال ثواب کی مجلس امام حسین ع امامبارگا قصر شبیر ع مدینہ سیداں میں بھی سید طالب حسین و اہلیہ کے ساتھ ساتھ مرحوم علامہ کی لئے بھی فاتحہ خوانی کرائی۔ میرے پہلے بانی مرحوم نصر شاہ بہت یاد آئے ۔ نیز گجرات پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں بھی مرحوم سید ابصار حسین شاہ خوارزمی، مرحوم جنرل تصور حسین، مرحوم علامہ سید جعفر خوارزمی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس پروگرام کا اہتمام سید زاہد شہباز آف نیویارک اور سید آفتاب حسین شاہ آف مدینہ سیداں نے کیا تھا۔ مجلس کے دوران علامہ ڈاکٹر آغا تنویر رضوی امام جمعہ مدینہ سیداں ، بزرگ ذاکر سید شفقت محسن کاظمی، ذاکر سید وجاہت حسین شاہ ، چوہدری ولایت حسین ایڈوکیٹ آف البنی ۔ سید سجاد حسین شاہ آف پنسلوینیا کے بڑے بھائی اور مدینہ و گجرات کے سادات و مومنین کی زیارت کا شرف ملا۔ اہلیان مدینہ سیداں ممتاز ترین مقام رکھتے ہیں۔ اللہ انکے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور تمام سادات کے گھر آباد و شاد رہیں۔ گجرات ، مدینہ سیداں، مبارک پور اور معین الدین پور میرا تو گھر ہی شمار ہوتا ہے۔ یہاں کے سادات و مومنین کا خلوص قابل رشک ہے۔ قبل ازآں میں نور جمال شمالی گیا جہاں میاں نور جمال کا فاتحہ پڑھا اور حاجی رحمت خان، حاجن راج بیگم، مسز و چوہدری محمد نواز، جوہدری محمد عارف کے قبرستان رک کر فاتحہ خوانی کی۔ حاجی چوہدری اعظم، خان، حاجی چوہدری احمد خان، چوہدری علی خان سے ڈیرہ چوہدراں پر ملاقات کی۔ یہ حاجی محمد رزاق گجر آف نور جمال حال کوئز نیویارک کا آبائی ڈیرہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل چوہدری محمد اکرم آف گجرات اور چوہدری امانت ڈوگہ آف نیویارک کی دعوت پر سید ریاض حسین شاہ فرزند سید حیدر علی شاہ کی مجلس ایصال ثواب سے ہاجرا شریف میں خطاب کیا۔ جہاں آل مہدی شاہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی۔ فرزندان سید ر ضا حسین شاہ نے ہمیشہ کی دعوت بھی دیدی، ارسال بروز ہفتہ 20 نومبر 2021
از رہائش گاہ :- سید شبیہ الحسنین شاہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here