الیکشن کرنا ہوگا ورنہ دھرنا ہوگا!!!

0
123
پیر مکرم الحق

زمان پارک کا لاڈلا پھر دھمکیاں دے رہا ہے ملک معاشی طور پر کنگال ہوگیا ہے۔INFپھر آرہا ہے مہنگائی ہے کہ بڑھتی جارہی ہے۔عدم استحکام پہلے ہی سے موجود ہے ،اسے مزید بڑھانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔چلیں الیکشن کروا بھی لئے جائیں اور عمران خان ہار گئے تو پھر بھی دھرنا ہونا ہے۔دراصل لاڈلے ہیرو کا مطالبہ ہے کہ اقتدار چپ چاپ انہیں ایسے ہی واپس کردیا جائے۔ورنہ وہ”کھیڈے گا نہ کھیڈن دیئے گا” جس الیکشن کمشنر کا انتخاب بھی صاحب بہادر کی مرضی سے کیا تھا۔کچھ ماہ پہلے تک نئے کمشنر صاحب کی تعریفیں ہو رہی تھیں اب وہ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا انتخاب اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا اس لئے یہ بھی قابل اعتبار نہیں۔بھائی انتخاب تو تمہارا بھی اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا یہیں بھی تو لوٹوں کے معرفت جتوایا تھا۔اور یورپی قوم نے ساڑھے تین سال برداشت کیا تھا تم بھی ایک الیکشن اپنے مقررہ کردہ الیکشن کمشنر کے زیراہتمام ہو لینے دو پھر تبدیل کرلیں گے۔اب اگر اس الیکشن کمشنر کا ہٹایا گیا تو پھر نیا بندہ تو نئے وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی نے ہی مقرر کرنا ہے۔کیونکہ آپ تو اسمبلی سے مستعفی ہوگئے۔جب تمہیں اپنے رکھے ہوئے الیکشن کمشنر پر بھروسا نہیں تو مخالفین کے مقررہ کردہ کمشنر پر کیسے اعتماد کرینگے۔اب فواد چوہدری کو تو الیکشن کمشنر لگایا نہیں جاسکتا۔تو بات واضع ہے آپ نے اس ملک کو اپنے اقتدار کیلئے بنانا ریپبلک بنا کر چھوڑنا ہے۔آپ نے پہلے ہی اپنی ناقص کارکردگی سے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہوا ہے اب آپ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے گھر بھی جلا دیں آخر کیا چاہتیں ہیں آپ؟ بچوں کی طرح میں نامانوں کی تقرار ختم کریں۔اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔عدالتوں کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کے فیصلے نہیں کروائے جاسکتے۔انار کی پھیلا کر ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔آپ کا کیا ہے؟نہ آپ کے والدین حیات ہیں بچے آپ کے برطانیہ میں پل رہے ہیں۔بھائی آپکا کوئی تھا ہی نہیں بہنیں بیاہی ہوئی ہیں۔آپ کی بات نہیں مانی گئی تو آپ نے اس نظام کو تیلی لگانی ہے اور آپ تو اپنا بیگ اٹھا کر ونڈسر برطانیہ چکے جائینگے۔بائیس کروڑ لوگوں کو آپس میں لڑوا کر ملک کو معاشی دلدل میں تو آپ ڈال چکے ہیں۔رہی سہی کسر آپکے دھرنے پورے کردینگے۔آپ ہاتھ جھاڑ کر بے جا وہ جار فرض کرتے ہیں۔انتخابات ہوتے ہیں آپ جیت بھی جاتے ہیں(جسکے امکانات بہت کم ہیں)لیکن فرض کریں آپ اسمبلیوں میں سادہ اکثریت لے لیتے ہیں۔شیدہ ٹلی(شیخ رشید) فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر والی ٹیم لے آتے ہیں۔تو نتیجہ تو وہی نکلے گا جو پچھلے ساڑھے تین سال کے دور میں نکلا تھا۔پھر امریکہ سے آپ شہزاد اکبر، شہباز گل اور زلفی بخاری، امپورٹ کر بھی لیتے ہیں۔کیا ہوگا؟ وہی ہوگا جو امرتسر میں اتنے سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔عمران خان صاحب آپ میں حکومت چلانے اور کامیابی سے چلانے کی اہلیت یہی نہیں۔کرکٹ کھیلنا اور اسکی کپتانی کرنا اور ایک بگڑی ہوئی ریاست کو راہ راست پر لانا دو نہایت ہی مختلف فن ہیں آپ نے پاکستان کو ایڈہاک ازم سے چلایا اور آپکی سلیکٹیڈ نااہل زیادہ تر اپنے ہی کھلاڑی کی وکٹیں لیتے رہے۔نفاق بدنظمی اور اندرونی خلفشار آپکی ٹیم کا خاصارہا ہے۔دوبارہ بھی آپ کو ضد کرکے حکومت اپنی ہی شرائط پر چلیئے اور اگر اقتدار آپ کو نہیں ملا تو پھر سازش اور مداخلت کے نعرے لگتے رہیں گے۔جس ملک نے آپکو عزت دی شہرت دی اور پھر اقتدار میں پلیٹ پر رکھ کر دیا اس ملک کی جڑوں میں بیٹھ کر اس کو بدنام کرکے آپ اس ملک کا احسان چکا رہے ہیں۔دنیا کی چھٹی بڑی فوج کے سپہ سالار اور اپنے محسن کو اسی کے سپاہی اور افسروں کو اکسا کر ان کو گالیاں پڑوا رہے ہیں۔بلاوسطہ طور پر آپ انہی پر بیرونی ملک کی سازش میں مددگار ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔جو انسان، کسی اور انسان کا احسان نہیں مانتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا ہے۔نیکی کا بدلا نیکی کے سوا کچھ نہیں قرآن پاک میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ ”جزا الاحسان الاحسان” رمضان کے مبارک مہینے میں جب عبادتیں کی جاتیں ہیں آپکے اپنے تعریفی گانے چلوا کر اودھم مچایا لوگوں کی عبادتوں میں خلا ڈالا۔آخری عشرہ رواں دواں ہے جسکے کے دوران قرآن پاک نازل ہوا تھا آپ نے فساد کو پھیلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔اقتدار کی ہوس نے آپکو اندھا کیا ہوا ہے۔نہ صرف آپ نے آئین شکنی کی ہے لیکن ریاست کے اہم عہدیداران کو آئین شکنی پر اُکسایا ہے بشمول صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کو آپ نے ملک کو اپنی ملکیت سمجھ رکھی ہے۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here