ابن سینا فائونڈیشن ہیوسٹن میں تمام کمیونٹیز کے لیے ایک ایسا ادارہ ہے جو شروع تو بہت ہی محدود ذرائع سے ہوا تھا لیکن انکی محنت اور لگن سے یہ چھوٹا درخت اب ایک تن آور درخت بن گیا ہے اور پورے ہیوسٹن میں ایک لاکھ سے زیادہ ان لوگوں کا علاج ہر سال کر دیا ہے جو انشورنس نہیں رکھتے اور وہ اپنا علاج نہیں کروا سکے ان کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنا ہی ان کا مقصد ہے۔نصرالدین روہانی کی قیادت میں یہ ادارہ دن دُگنی ،رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور اس وقت ہیوسٹن میں انکی7برانچیں کام کر رہی ہیں۔جہاں بلاتفریق رنگ ونسل ان لوگوں کا علاج کر رہے ہیں جو ہسپتال کے بڑے بل ادا نہیں کرسکتے انکو بہت ہی کم فیس لے کر علاج مہیا کرتے ہیں اور مستقبل قریب میں وہ ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آئندہ سال پہلے اسلامی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائیگا۔پچھلے دو سال میں جو کورونا وائرس کے باعث دماغی اور نفسیاتی امراض کے شکار افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔اور نہ صرف کمیونٹیز بلکہ نوجوان نسل بھی نفسیاتی امراض کے بحران سے دوچار ہے اس لیے ابن سینا فائونڈیشن نے کمیونٹی لیڈرز کے لیے امریکہ کی پہلی تاریخ ساز مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد میریٹ ہوٹل شوگر لینڈ میں کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی خاصی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن نوجوان نسل کو نمائندگی کم نظر آئی جبکہ ہماری نوجوان نسل جس تیزی سے مینٹل ہیلتھ کی طرف جارہی ہے اور ان کو فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔اور آئندہ امید کی جاسکتی ہے کہ نوجوان نسل کے لیے بھی ایک سیمینار منعقد کیا جائیگا۔تاکہ ہماری نوجوان نسل جو ڈرگز اور دوسری منشیات کا شکار ہورہی ہے۔اور والدین بہت پریشان ہیں ان کے لیے علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔اس کانفرنس میں میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر، رکن کانگریس ایل گرین، قونصل جنرل ابرار ہاشمی،(sistercity)سسٹرسٹی کے صدر سعید شیخ سمیت10سے زائد اسلامی ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔گراں قدر سماجی اور فلاحی خدمات پر کانگریس میں ایل گرین نے ابن سینا کے سربراہ نعرو روپانی کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ابن سینا فائونڈیشن کی طرف سے کانگریس مین کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس کانفرنس میں مینو سوڈاکے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین ابن سینا نعروروپانی نے امریکہ کو پہلی اسلامی میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا جہاں طبی تدریسی عمل کے ساتھ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ریذیڈہنسی بھی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے قابل تحسین سماجی اور انسانی خدمات پر نعروروپانی اور سعید شیخ سمیت پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر عاصم شاہ ماہر نفسیات نے امریکہ میں دماغی صحت کے مسائل پر خصوصی پریزینٹیشن دی اور کورونا وائرس کے انسانی زندگی نفسیات اور دماغی صحت پر اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔اور دیگر ڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا۔یہ بہت لمبی کانفرنس تھی صبح دس بجے سے شام5 بجے تک کانفرنس چلتی رہی جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس لیے ابن سینا فائونڈیشن کے چیئرمین اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
٭٭٭