اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ…امریکی مسلمانوں کیلئے بلیسنگ

0
540
شبیر گُل

امریکہ اور یورپ میں اسلامی تنظیمات اللہ کے دین کا پیغام عام کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، یورپ میں” یو کے اسلامک مشن”، امریکہ میں ”اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ” تحریک اسلامی سے وابستہ افراد جہاں بھی موجود ہوں ، اپنے گردونواع میں انسانی خدمت، فلاحی سرگرمیاں، سوشل جسٹس، ہیومین رائٹس، دعوںاور لوکل ایشوز پر اپنا کردار ضرور ادا کرتے ہیں۔خصوصا یورپ اور امریکہ میں اسلام کی ترویج کا کام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس میں ان علما کا کردار بہت اہم ہے جو مسلکی تفریق کے بغیر توحید و رسالتۖ کا کام شب و روز انجام دے رہے ہیں ۔ اسی لئے ان علما کی آواز موثر، پیغام بااثر اور وسیع و عریض حلقہ ہے چونکہ انکے نزدیک مسلکی تفریق ، جھوٹی انا، مادہ پرستی ، اور نفرت انگیزی نہیں ہے۔ یہ اسکالرزنہ تو بڑے نعرے مارتے ہیں۔ نہ لوگوں کو نفرت پر اُکساتے ہیں ، نہ جعلی قصے کہانیاں سناتے ہیں اور نہ ہی دین کا حلیہ بگاڑتے ہیں۔ نوجوان نسل تک قرآن و سنت کا پیغام پہنچاتے ہیں ۔ جو اصحاب رسول کا مشن تھا،اس لیے حرمت رسول کا معاملہ ہو یا قرآن پاک کی توہین کی ناپاک جسارت، ان علما اور تنظیمات کی آواز پر لوگ لبیک کہتے ہوئے موثر اور جرآت مندانہ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔ فرقہ پرست تنظیمیں اور گروہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔ یہ اپنے مسلکی حصار میں مقید دوسروں کو گھٹیا مسلم قرآن دینے پے تلے رہتے ہیں۔ علم و عمل کے میدان میں یہ لوگ صفر ہیں ۔ مال تو یہ لوگ بنا رہے ہیں، ان کے ہاں اللہ کے دین کے کام میں اخلاص ناپید ہے کیونکہ یہ اپنے علاوہ کسی کو مسلمان تصور نہیں کرتے ۔دراصل حقیقی حب نبیۖ اور حب دین ،انسان میں اخلاقیات، تہذیب و تمدن اور جرآت پیدا کرتا ہے۔جعلی نعرے، مسلکی تفریق،گھمنڈ ، نفرت اور بزدلی پیدا کرتا ہے، اکنا کا سالانہ اجتماع گزشتہ جمعہ کو بالٹی مور میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بمعہ فیملیز شرکت کی۔سوموار کو نماز ظہر کی خصوصی دعا پر اسکا اختتام ہوا۔اس اجتماع میں شرکت سے مایوسی اورخوف چھٹ جاتا ہے۔ایک نئے ولولے اور لگن سے دین کے کام کو کرنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔ لوگ اپنی تین نسلوں کو ساتھ لیکر آتے ہیں۔ جو بہت حسین منظر ہوتا ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ ، ناروے، پاکستان، کئی ممالک سے مسلم لیڈرشپ نے شرکت کی ۔پورے دنیا سے ذعما کی شرکت، دین کے کام میں مشکلات، ان کا حل اور اسلام کا تیزی سے پھیلنا، اسلاموفوبیا، معاشی ، اخلاقی اور اقتصادی میدان میں آگے بڑھنے کے تجربات سے آگاہی ملتی ہے۔ وہاں نہ کوئی عالم چیخ و پکار کرتا ہے اور نہ کوئی مولا جٹ کے روپ میں نظر آتا ہے۔ بچے ہمیں پوچھتے ہیں کہ ممبر رسول ۖپر علما اس قدر چیختے چلاتے اور غصہ میں کیوں نظر آتے ہیں، علما چونکہ انبیا کے ورثا ہیں، انکی زبان کی چاشنی،کریکٹر ، بغیر لالچ توحید و رسالتۖ کی تعلیم و تربیت، اسلامی تہذیب و تمدن نظر آتی ہے۔بہت دھیمے انداز میں لیکچرز سنے کو ملتے ہیں جو نوجوان نسل کے دل و دماغ پر اثر چھوڑتے ہیں جس عالم یا اسکالر کی بات لوگوں کو جوڑنا اور فلسفہ قرآن اور سینٹ کی حقیقی روح بیان کرنا ہو۔ لوگ ان علما سے والہانہ محبت کرتے ہیں، جیسے نوجوان علما کے پروگرامز میں نوجوانوں نسل سے ہال کچھا کھچ بھرے رہتے تھے۔ جو اس بات کی غماذ ہے نوجوان بچے قرآن و سنت اور توحید و رسالتۖ کا حقیقی پیغام کو سمجھتے ہیں۔ عقل و شعور کے لئے عقلی دلائل بہت ضروری ہیں۔ ان کنونشنز میں کارپیٹڈ، درباری اور لمبی بے اثر تقریروں والے، لمبے جبے اور رنگ برنگی پگڑیوں اور رنگ برنگی داڑیوں والے ڈرامے نظر نہیں آئیں گے، دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والے مولوی بھی نظر نہیں آئیں گے، عام سادہ اسکالرز کے واعظ و نصیحت والے علما نظر آئیں گے، جن کی گفتگو دلوں پر اثر چھوڑتی ھے۔
قارئین !اگر آپکو موقع ملے تو اکنا کے کنونشن میں ضرور شرکت کریں۔ اللہ کے دین کو سمجھنے، امریکہ میں توحیدورسالت ۖکے کام کو آگے بڑھانے کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ہر رنگ و نسل کے ہزاروں افراد کو ایک جگہ اکٹھے دیکھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے۔ اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ انتہائی منظم تنظیم ہے ۔ جو ہر سال بڑے اجتماعات منعقد کرتی ہے جس میں ہزاروں افراد فیملیز کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ اس اجتماع میں ہر رنگ اور نسل کے لوگ ایک چھت تلے، تین دن مختلف موضوعات لیکچر سنتے ہیں، یوتھ انتہائی متحرک نظر آتی ہے،اجتماع کے قرب جوار میں دعوہ کے لئے نوجوان نان مسلمز کو دین کی دعوت دیتے ہیں۔
اجتماع کی خصوصیت یوتھ کی بہت بڑے پیمانے پر انوالومنٹ تھی۔ اکنا کی سسٹر تنظیمیں اکنا ریلیف،ہیلپنگ ہینڈ، وائے اسلام ڈاٹ کام، اکنا سوشل جسٹس نے سالانہ اجتماع کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اکنا ریلیف پورے امریکہ میں فوڈ پینٹریز، فوڈ ڈرائیوز، فیملی کونسلنگ، ریسورس سینٹرز، کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ کرونا کی بیماری کے دوران اکنا ریلیف نے پورے یو ایس میں ہزاروں مقامات پر عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔اکنا ریلیف کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم یو ایس اے اور سینٹرل امریکہ کے کئی ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں بے لوث بزنس مین، ڈاکٹرز، انجینئرز ، طلبا فی سبیل اللہ رضاکارانہ سروس فراہم کرتے ہیں۔
ہیلپنگ ہینڈ یمن، بنگلہ دیش میں میانمار کے مسلمانوں، شام کے مظلومین، سری لنکا کے مسلمانوں،افغانستان، افریقہ، اور کئی ممالک میں خدمات میں پیش پیش ہے۔اکنا سوشل جسٹس کا ٹیم مسلمانوں کے حقوق کے تخفظ کے لئے یو ایس میں متحرک ہے۔ اکنا سوشل جسٹس کی ٹیم میں وکلا انسانی حقوق اور ناانصافیوں پر کئیر اور کئی دوسری تنظیموں کے اشتراک سے میدان عمل میں موجود ہیں۔
(وائی اسلام ڈاٹ کام)امریکہ کے طول و عرض میں اسلامی لٹریچر، قرآن کے تراجم اور اسلام کی بنیادی کتابیں پہنچانے کافریضہ انجام دے رہے ہیں۔ امریکہ کی ہر چھوٹی بڑی ہر مسجد میں انکا لٹریچر موجود ہے جو اسلام کی ترویج کے لئے بہت زبردست کام ہے۔
اکنا کے دعوے کا ذکر بہت ضروری ہے جو مارکیٹوں، ریلوئے سٹیشنز کے باہر، بڑے ہوٹلوں کے باہر ، پارکوں اور سٹیڈیم کے باہر اپنے سٹال لگا کر دعوے کرتے ہیں۔اکنا سسٹرز ونگ پورے امریکہ میں فعال ہے جو درس قرآن، فیملی کونسلنگ، اور دعوہ کا کام مردوں کی طرح کرتی ہیں۔
اکنا نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لئے ، پکنک، زیرو تفریح کے پروگرام ترتیب دیتی ہے جہاں نوجوان اپنے کلاس فیلو نان مسلمز کو لاتے ہیں جو ان بچوں میں رہ کر دین سیکھتے ہیں اور کلمہ شہادت کی فرمائش کرتے ہیں۔
اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ(اکنا)نے گریپ کی نام سے ایک گروپ تشکیل دیا ھے جو نو مسلم افراد پر کام کرتا ہے۔ نومسلم افراد میں سے کئی کلمہ شہادت کے بعد دین سے بے تعلق رہتے تھے۔ گریپ نے ان افراد کے ساتھ مسلسل رابطے ،اسلام کی بیسک چیزیں اور ضروریات زندگی کے لئے تعاون کو موثر بنایا ہے۔
اس اجتماع میں ہر طرف حجابی سسٹرز، ، نوجوان بچیاں انتہائی انہماک کے ساتھ قرآن و سنت کی دعوت کے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔ حجابی بچیاں اپنی نان مسلم دوستوں کو اپنے ساتھ لاتی ہیں تاکہ وہ مسلمانوں کے اخلاق و کردار ، تہذیب و تمدن اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ نوجوان لڑے اور بچیاں اس کنونش کا خاص حسن ہوتے ہیں۔ والدین کنونشن میں شرکت کے لئے کی ماہ پیشگی اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروا لیتے ہیں۔ والدین اس کنونشن سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ بچے دین کے ساتھ جڑے رہیں۔ پر نور، ماحول دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے ،خوبصورت بازار جہاں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ کپڑوں،جیولری ،پرفیومز ،عطر، ڈیکوریشن کی آئٹمز، کارپٹ، کراکری،کتابوں ، کھجوروں، میوہ جات،شہد،کے سٹال کر طرف نظر آتے ہیں۔ اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں نیویارک کی ٹیم کا ذکر ضروری ہے جن کی شبانہ روز محنت سے کنونشن کی کامیابی کو موثر بنایا۔معاذ صدیقی، اسحاق الپر، حامد صدیقی، طارق الرحمان ، ارشد جمال، انور گجر،کئی ہفتوں سے اس کی تیاری اور کامیابی کے لئے مستعد تھے۔کنونشن کی خوبصورتی اور کامیابی مختلف زبانوں میں مختلف موضوعات پر پروگرام کی ترتیب ہے۔ ایک ہی وقت میں کئی کئی پروگرام، مختلف کالز میں منعقد ہوتے ہیں۔ مختلف رنگ و نسل کا یہ گلدستہ دیار غیر میں اس کام کی دعوت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، کنونشن کے تمام منتظمین کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
جنہوں نے کنونشن میں فوڈ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے گیمز، اور انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کیا تھا،بزرگوں کے لئے مساج کی مشینیوں کا خصوصی اہتمام تھا ۔ کہ اگر تھک محسوس ہو تو ان مشینوں پر تھراپی اور مساج سے تھکن دور کی جا سکے۔
یہ کنونشن، مختلف رنگ و نسل، مختلف زبانوں، مختلف ممالک کے افراد کے گلدستہ کی شکل میں تھا۔ اللہ بارک تمام منتظمین کو اجر عظیم عطا فرمائے جنہوں نے رنگ و نسل سے بالاتر انتہائی شاندار پروگرامز تشکیل دئیے۔ جس میں بڑے ا سکالرز جن کو ہم یو ٹیوب اور ٹی وی پر سنتے ہیں انکو اپنے سامنے سننے کا موقع ملا۔ فکر و ادب ارباب ادب و ذوق کے لئے ہر سال کیطرح مشاعرے کا اہتمام تھا، جس میں اندرون اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے شعرا کرام نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کا اہتمام حسب سابق صدیقی برادران،
معاذ صدیقی نے کیا۔ اکنا کے نوجوان امیر ڈاکٹر محسن انصاری نے صدارت فرمائی۔ڈاکٹر محسن انصاری پیشے کے لخاظ سے ڈاکٹر ہیں ۔ بہت متحرک اور انتہائی جرآت مند نوجوان ہیں۔اس مشاعرے پر لوگ بہت مخظوظ ہوئے۔ ایسی ادبی سرگرمیوں کا ہونا صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اکنا ریلیف کے سی او ، برادر مقصور احمد کے ساتھ بیٹھیں تو قرون اولی کے مسلمانوں کو تصور ذہن آتا ہے۔ اسسٹنٹ سی ای او عبد الرف خان ، اکنا کے امیر ڈاکٹر محسن انصاری۔ کی انتھک محنت سے یہ خوبصورت کنونشن منعقد ہوتا ہے۔اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ بالٹی مور ، ہارٹ فورڈ کنیکٹی کٹ کے علاوہ اگست میں ٹیکساس، ستمبر میں اٹلانٹا ، نومبر میں نیوجرسی، دسمبر میں شکاگوبڑے بڑے کنونشن منعقد کرتی ہے تاکہ ہر ریجن کے افراد تک اللہ کے دین کا پیغام پہنچایا جاسکے ، یہ مشن نبیوں کی سنت ہے جسے اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ مختلف ذرائع سے مسلمانوں تک پہنچاتی ہے۔ اسکا دعوہ نیٹ ورک غیر مسلموں میں انتہائی متحرک ہے ۔آئیے ملکر اکنا کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ اللہ کے دین کا پیآم پہنچانے میں آسانی ہو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here